اسلام آباد ایئرپورٹ پر آف لوڈ کی گئی 61 سالہ پاکستانی نژاد امریکی خاتون لاپتا

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ
میزبان و براڈکاسٹر
تجزیہ کار و شریک میزبان
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شاہ رخ ارجمند نے ایئرپورٹ سے لاپتا پاکستانی نژاد امریکی شہری فرحانہ رفیق کی بازیابی درخواست پر سماعت۔
- درخواست گزار بیرسٹر محمد علی عباس راجا نے عدالت کو بتایا خاتون اسلام آباد میں تنہا رہائش پذیر تھیں، ان کے شوہر اور دیگر اہل خانہ بیرون ملک مقیم ہیں۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک): اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد ایئرپورٹ سے آف لوڈ کی گئی 61 سالہ پاکستانی نژاد امریکی خاتون کو لاپتا کیے جانے پر ایف آئی اے اور پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شاہ رخ ارجمند نے ایئرپورٹ سے لاپتا پاکستانی نژاد امریکی شہری فرحانہ رفیق کی بازیابی درخواست پر سماعت۔
درخواست گزار بیرسٹر محمد علی عباس راجا نے عدالت کو بتایا خاتون اسلام آباد میں تنہا رہائش پذیر تھیں، ان کے شوہر اور دیگر اہل خانہ بیرون ملک مقیم ہیں، خاتون کو 5 نومبر 2026ء کو ترک ایئرلائن کی پرواز ٹی کے 711 کے ذریعے اسلام آباد سے براستہ استنبول واشنگٹن ڈی سی پہنچنا تھا، وہ 5 نومبر کو رات تقریباً 3 بجے ایئرپورٹ پہنچیں تو امیگریشن کاؤنٹر پر انہیں بیرون ملک سفر سے روک دیا گیا تاہم سفر سے روکنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی، نہ کوئی حکم نامہ یا قانونی دستاویز دکھائی گئی۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں










