3 ارب ڈالر کا قرض رول اوور ! سعودی عرب کا پاکستان کے لیے بڑا ریلیف

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ
میزبان و براڈکاسٹر
تجزیہ کار و شریک میزبان
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی ہم منصب سے ان کی انتہائی مثالی اور مثبت ملاقات ہوئی۔
- انہوں نے واضح کیا کہ سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے مالیاتی اور اقتصادی تعلقات کے حوالے سے بالکل پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، تاہم فی الحال سعودی عرب سے مزید اضافی مالی سپورٹ کی ضرورت نہیں۔
- ملک کی معاشی صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہ اس وقت پاکستان کے پاس مسلسل 3 ماہ کی درآمدات کے لیے کافی زرمبادلہ موجود۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک): اسلام آباد : وزیرخزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کا 3 ارب ڈالر کا قرض رول اوور ہو چکا، مزید اضافی مالی سپورٹ کی ضرورت نہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی ہم منصب سے ان کی انتہائی مثالی اور مثبت ملاقات ہوئی، سعودی عرب کے ساتھ 3 ارب ڈالر کے قرض کی رول اوور کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور یہ معاملہ مناسب وقت تک کے لیے مؤخر کر دیا گیا۔
انہوں نے واضح کیا کہ سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے مالیاتی اور اقتصادی تعلقات کے حوالے سے بالکل پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، تاہم فی الحال سعودی عرب سے مزید اضافی مالی سپورٹ کی ضرورت نہیں۔
ملک کی معاشی صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہ اس وقت پاکستان کے پاس مسلسل 3 ماہ کی درآمدات کے لیے کافی زرمبادلہ موجود ہے، اور حکومت کی پوری کوشش ہے کہ کسی بھی مخصوص سال میں قرضوں کی ادائیگی کا یکمشت بوجھ نہ آئے۔
پاکستان کو ہر سال تقریباً 1.5 ارب ڈالر/یورو کے یورو بانڈز کی ادائیگی کرنی ہوتی ہے، اور ہماری ترجیح یہ ہے کہ اس کی منظم ادائیگی سے موجودہ یا آنے والی کسی حکومت کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے حوالے سے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر خزانہ نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے اجرائے پالیسی کے حوالے سے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس نومبر کے بعد دسمبر میں متوقع ہو سکتا ہے، تاہم ابھی حتمی تاریخ کا تعین ہونا باقی۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں










