بدھ، 4 نومبر 2026ء24 جمادی الاول، 1448 ہجریھ
بریکنگ نیوز
شاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارمتحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مولانا فضل الرحمن میزبانی کریں گےشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارمتحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مولانا فضل الرحمن میزبانی کریں گےشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارمتحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مولانا فضل الرحمن میزبانی کریں گےشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارمتحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مولانا فضل الرحمن میزبانی کریں گے

گولڈن ایج (10) ۔ ابن الہیثم

گولڈن ایج (10) ۔ ابن الہیثم
🎙️ اپنا پسرور ڈیپ ڈائیو (Google NotebookLM انداز)2-میزبان آڈیو پوڈکاسٹ

مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ

👨‍💼
اسد

میزبان و براڈکاسٹر

👩‍💼
عظمیٰ

تجزیہ کار و شریک میزبان

00:00--:--
🎧 مکمل پوڈکاسٹ سماعت کے لیے تیار ہے
مطالعہ کی سہولیات:
گولڈن ایج (10) ۔ ابن الہیثم. ابن الہیثم ایک زبردست تجرباتی سائنسدان تھے۔ امیر اور بااثر خاندان سے تھے۔ ریاضی اور سائنس کا شوق ابتدا سے تھا۔ بصرہ میں سرکاری ملازمت ملی جہاں کی انتظامی ذمہ داریوں سے جلد اکتا گئے۔ انہوں نے ایک بہت بڑے اور دلچسپ سول انجینرنگ پراجیکٹ پر مقالہ لکھا۔ دریائے نیل کی اہمیت مصر کی خوشحالی میں مرکزی تھی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس بڑے دریا میں ایسے بند بنائے جا سکتے ہیں جو خشک سالی اور سیلاب کے دہرے مسئلے کو اکٹھا ہی حل کر دیں۔ نہروں اور جھیلوں کا نظام اضافی پانی کو ذخیرہ کرے اور گرمیوں کے خشک وقت میں اسے ضرورت کے مطابق استعمال کیا جا سکے۔ ابن الہیثم کے اس کام کی خبر مصر کے نوجوان فاطمی خلیفہ الحاکم تک پہنچ گئی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فاطمی 909 میں اقتدار میں آئے تھے اور ان کی خلافت شمالی افریقہ میں پھیلی ہوئی تھی۔ انہوں نے اپنا نیا دارالخلافہ قاہرہ بنایا تھا۔ اور یہ بغداد کے مقابلے کا شہر تھا۔ الحاکم بامر اللہ ان کے ایک مشہور خلیفہ تھے۔ یہ گیارہ سال کی عمر میں 996 میں تخت افروز ہوئے تھے۔ ان کی شہرت سائنس کے سرپرست کے طور پر ہے۔ انہوں نے بغداد کے دارالحکمہ کےمقابلے میں بیت الحکمہ قائم کیا تھا۔ اور دنیا کے بہترین دماغ اکٹھا کرنے کا شوق تھا۔ ان میں ابنِ یونس جیسے نام بھی تھے۔ دریائے نیل کے پراجیکٹ کے لئے خلیفہ نے الہیثم کو 1010 میں قاہرہ آ جانے کی دعوت دی۔ موجودہ اسوان ڈیم کی جگہ پر اسے بنانے کا کام الہیثم کے سپرد کیا گیا۔ ابتدائی جائزے اور تجزیے کے بعد الہیثم کو اندازہ ہو گیا کہ یہ کام نہیں کیا جا سکے گا۔ اس ناکامی کا نتیجہ ان کی اسیری کی صورت میں نکلا جو کہ خلیفہ کی 1021 میں ہونے والی وفات تک رہی۔ اس کے بعد الہیثم نے رہائی پائی اور قاہرہ میں مسجد الازہر کے پاس ایک چھوٹا سا کمرہ رہائش کو مل گیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تاریخ میں بہت سے بڑے سکالرز کو تنہائی اور یکسوئی کا طویل وقت درکار رہا ہے۔ الہیثم کے اسیری کے برس ویسا وقت تھا۔ اور انہوں نے اس کے بعد بہت تیزرفتاری سے کام شروع کر دیا۔ اپنی گزربسر استاد کے طور پر کرتے جبکہ توجہ تجربات پر تھی۔ ان کا بڑا کام “کتاب المناظر” ہے جو سات جلدوں پر مشتمل ہے۔ یہ آپٹکس کی تاریخ میں بہت اہم رہا ہے۔ اور اس میں مبالغہ نہیں کہ یہ نیوٹن کے پرنسپیا کے مقابلے کا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نیوٹن کو جدید آپٹکس کا بانی کہا جاتا ہے (یا کم از کم سکول میں ایسا بتایا جاتا ہے)۔ ان کے عدسوں اور پرزم کے تجربات کا ذکر ہوتا ہے جس سے انہوں نے روشنی، اس کی نیچر انعکاس اور رنگوں پر کام کیا۔ اگر کوئی مورخ نیوٹن سے پیچھے جائے بھی تو ڈیکارٹ، سنیل یا کیپلر پر رک جاتا ہے۔ لیکن روشنی کی خاصیتیں ۔۔۔ خاص طور پر catoptrics (آئینے سے انعکاس) اور dioptrics (عدسے سے انعطاف) اس سے بہت پرانے ہیں۔ قدیم یونان، بابل، مصر اور اسیریا میں عدسوں پر کام ہوا ہے۔ اس کے اصول افلاطین اور اقلیدس نے رکھے تھے۔ جبکہ اسلامی دنیا میں الکندی نے اس میں بڑا حصہ ڈالا تھا۔ روشنی کو سمجھنے کے ابن الہیثم کی کتاب اسی سلسلے کی کڑٰ ہے۔ لیکن اس کی اہمیت محض روشنی ہی نہیں۔ یہ دنیا کو جاننے کے ایک نئے طریقے پر روشنی ڈالتی ہے۔ (جاری ہے)

Follow Apna Pasrur Official WhatsApp Channel

Get breaking news, instant alerts, and district updates directly on your WhatsApp

Join Channel ↗

Related Tags & Topics:

You May Also Like

View All News
Nov 4, 2026•Recent•طاہر محمود

Shah Mehmood Qureshi's health is unwell, he fell in the barracks and got injured: Lawyer

Lahore (November 4, 2026): Former Foreign Minister Shah Mehmood Qureshi's condition suddenly deteriorated in Kot Lakhpat Jail. Lawyer Barrister Taimur Malik claimed that the nature of Shah Mehmood Qureshi

Nov 4, 2026•Recent•عائشہ نور

وفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیے

اسلام آباد : وفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں میں بھرتی کے عمل سے متعلق 6 اہم ترین قانونی اصول واضح کرتے ہوئے بڑا فیصلہ جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی

Nov 4, 2026•Recent•عائشہ نور

Election Commission's strong reaction to the interview of former judge Justice (retd) Mansoor Ali Shah

Islamabad: The Election Commission, while reacting to the recent interview of former Supreme Court judge Justice (R) Mansoor Ali Shah, said that his position is contrary to the final decisions of the Supreme Court.

Nov 4, 2026•Recent•سلمان بٹ

وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا

اسلام آباد : فاسٹ موڈ ایوارڈز 2026 میں وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاط

Nov 4, 2026•Recent•وقاص احمد (مورخ و سینئر محقق)

شہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)

تزکِ جہانگیری کے چودہویں سال کے احوال کے مطابق، مغل شہنشاہ جہانگیر اور ملکہ نورجہاں نے کشمیر سفر کے دوران پسرور کے عظیم الشان پختہ تالاب پر پڑاؤ کیا اور اس کے فنِ تعمیر کو سراہا۔

Nov 4, 2026•Recent•طاہر محمود

Air pollution has increased to dangerous levels in Punjab, making breathing difficult

LAHORE: Several cities of Punjab are in the grip of severe air pollution, while Jhang is at the forefront with an air quality index of 678. According to the details in different cities of Punjab

گولڈن ایج (10) ۔ ابن الہیثم | Apna Pasrur