بدھ، 4 نومبر 2026ء24 جمادی الاول، 1448 ہجریھ
بریکنگ نیوز
خواتین کے لیے اسکوٹی اور موٹر سائیکل ٹریننگ بالکل مفتشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملڈی جے ایلن واکر لاہور پہنچ گئے، پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ نئے میوزک پروجیکٹ کا امکانوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)خواتین کے لیے اسکوٹی اور موٹر سائیکل ٹریننگ بالکل مفتشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملڈی جے ایلن واکر لاہور پہنچ گئے، پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ نئے میوزک پروجیکٹ کا امکانوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)خواتین کے لیے اسکوٹی اور موٹر سائیکل ٹریننگ بالکل مفتشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملڈی جے ایلن واکر لاہور پہنچ گئے، پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ نئے میوزک پروجیکٹ کا امکانوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)خواتین کے لیے اسکوٹی اور موٹر سائیکل ٹریننگ بالکل مفتشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملڈی جے ایلن واکر لاہور پہنچ گئے، پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ نئے میوزک پروجیکٹ کا امکانوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)
بدن (91) ۔ پیدائش
🎙️ اپنا پسرور ڈیپ ڈائیو (Google NotebookLM انداز)2-میزبان آڈیو پوڈکاسٹ

مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ

👨‍💼
اسد

میزبان و براڈکاسٹر

👩‍💼
عظمیٰ

تجزیہ کار و شریک میزبان

00:00--:--
🎧 مکمل پوڈکاسٹ سماعت کے لیے تیار ہے
مطالعہ کی سہولیات:
بدن (91) ۔ پیدائش. پیدائش کا وقت اور ایک نئے وجود کی دنیا میں آمد ایک معجزہ ہے۔ کوکھ میں بچے کے پھیپھڑے ایک سیال (amniotic fluid) سے بھرے ہوتے ہیں۔ اور بڑی ہی زبردست ٹائمنگ کے ساتھ یہ نکل جاتا ہے۔ پھیپھڑے پھول جاتے ہیں۔ ننھا اور تازہ دل دھڑک کر خون کو اس بدن میں اپنا پہلا چکر دے دیتا ہے۔ ماں کے بدن کے اندر رہنے والا ایک طفیلیہ اب ایک آزاد وجود بننے کو ہے۔ ہمیں معلوم نہیں کہ وہ کیا شے ہے جو پیدائش کو ٹرگر کرتی ہے۔ کہیں پر تو 280 دنوں کی گنتی کا حساب ہے لیکن ہمیں پتا نہیں کہ یہ کہاں پر ہے اور وہ کیا میکانزم ہے جو الارم بجا دیتا ہے۔ جس چیز کا ہمیں علم ہے، وہ یہ کہ جسم ایسے ہارمون پیدا کرنے لگتا ہے جو prostaglandins ہیں۔ یہ بچہ دانی میں فعال ہو جاتے ہیں۔ اب تکلیف دہ contractions شروع ہو جاتی ہیں۔ بچے کو باہر نکلنے کے لئے اپنی پوزیشن میں آنا ہے۔ پہلے بچے میں یہ سٹیج بارہ گھنٹے لیتی ہے۔ بعد میں یہ کم ہو جاتا ہے۔ کسی بھی ممالیہ کے مقابلے میں انسان کیلئے یہ عمل زیادہ دشوار ہے۔ بچے نے جس نالی سے گزرنا ہے، وہ اس کے سر کے مقابلے میں ایک انچ تنگ ہے۔ اور اس تنگ راہگزر سے گزرنے کیلئے بچے کو ایک نوے ڈگری پر عجیب و غریب سا ٹرن لینا ہے۔ قدرت نے اس میں ایک چیز میں مدد کی ہے۔ ابھی سر کی ہڈیاں جڑ کر ایک ٹکرا نہیں بنا۔ اس وجہ سے اس کا سر تھوڑا سا پچک سکتا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہاں پر ایک اور عجیب عمل ہوتا ہے۔ بچہ اس نالی سے گزرتے وقت ماں کے دئے گئے جراثیم سے نہلا دیا جاتا ہے۔ ہمیں اس عمل کی اہمیت اب سمجھ آنا شروع ہوئی ہے۔ آپریشن کے ذریعے پیدا ہونے والے بچوں کو یہ تحفہ نہیں ملتا اور اس کے اثرات ہوتے ہیں۔ اس میں دمہ، ٹائپ ون ذیابیطس، شکمی امراض اور موٹاپے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔ الرجی کے امکان میں آٹھ گنا اضافہ ہو جاتا ہے۔ اور یہاں ایک دلچسپ بات اور ہے۔ ایک سال کی عمر میں نارمل اور آپریشن سے پیدا ہونے والے بچوں میں جراثیم کا مکسچر یکساں ہو چکا ہوتا ہے۔ اس میں فرق نہیں کیا جا سکتا۔ لیکن اس ابتدائی ایکسپوژر میں کچھ ایسا ہے جس کے دوررس اثرات ہوتے ہیں۔ اس چیز کا اندازہ نہیں کہ ایسا کیا اور کیوں ہو سکتا ہے۔ میڈیکل وجوہات کی بنا پر پانچ سے دس فیصد کیس ایسے ہوتے ہیں جہاں پر آپریشن سے پیدائش کی ضرورت پیش آتی ہے۔ لیکن افسوسناک بات یہ ہے آپریشن کئے جانے کی شرح اس سے زیادہ ہے۔ ایک سال کی عمر میں بچہ ایک ہزار کھرب جراثیم جمع کر چکا ہوتا ہے۔ لیکن ان کے ابتدا میں کم ہونے کے اثرات پلٹ نہیں سکتے۔ ابتدائی زندگی کا ایک بہت غیرمعمولی فیچر ماں کا دودھ ہے۔ اس میں دو سو اقسام کے پیچیدہ شوگر ہوتے ہیں۔ بچہ ان کو ہضم نہیں کر سکتا کیونکہ انسانوں کے پاس وہ ضروری انزائم نہیں ہوتے۔ ان سے فائدہ اٹھانے والے آنتوں کے بیکٹیریا ہوتے ہیں۔ یہ ان کے لئے رشوت ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ دودھ اینٹی باڈیز سے بھروا ہوتا ہے۔ اس بات کے چند شواہد موجود ہیں کہ دودھ پیتے وقت بچے کا لعاب ماں تک پہنچتا ہے۔ ماں کا امیون سسٹم اس کا تجزیہ کرتا ہے اور اینٹی باڈیز کو اس کے مطابق ایڈجسٹ کرتا ہے۔ کیا زندگی شاندار نہیں؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پروفیسر ڈیوڈ بارکر نے ایک خیال پیش کیا جو بارکر ہائیپوتھیسس کہلاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر عضو کی ڈویلپمنٹ میں ایک خاص وقت ہوتا ہے جو اس کیلئے بہت اہم ہوتا ہے۔ اور یہ تمام عمر کی صحت کیلئے بڑی اہمیت رکھتا ہے۔ اس کی ایک مثال نیدرلینڈز میں 1944 کے موسمِ سرما میں پڑنے والا زبردست قحط تھا۔ اس وقت جنگِ عظیم دوئم جاری تھی اور جرمن افواج نے ملک میں خوراک کے داخلے پر پابندی لگا دی تھی۔ اس وقت ہونے والی پیدائشوں میں حیرت انگیز طور پر بچوں کا وزن نارمل رہا تھا۔ ماوں کی خراک کا زیادہ حصہ بچے کی طرف مڑ گیا تھا۔ اور جب جنگ کے خاتمے کے بعد یہ قحط اگلے برس ختم ہوا تو خوراک کی دستیابی عام ہو گئی۔ اس “عظیم بھوک” کے دور سے یہ بچے بغیر کسی مضر اثر کے، بچ نکلے۔ ان میں کسی بھی اور وقت میں پیدا ہونے والوں کے مقابلے میں کوئی فرق نہیں تھا۔ لیکن پھر کچھ غلط ہو گیا۔ جب ان بچوں نے جوانی کی حدود پار کیں تو ان میں دل کی بیماریوں، کینسر، ذیابیطس اور دوسری سنجیدہ بیماریوں کے واقعات ایک سال پہلے اور ایک سال بعد میں پیدا ہونے والوں کے مقابلے میں دگنے تھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آج کے دور میں نوزائیدہ بچوں کو سنجیدہ بھوک کا مسئلہ نہیں لیکن اس کا الٹ اب عام ہو رہا ہے۔ یہ ضرورت سے زیادہ خوراک اور ورزش کی کمی کا مسئلہ ہے۔ غلط طرزِ زندگی صرف خود پر ہی اثرانداز نہیں ہوتا۔ کہا جاتا ہے کہ آج پیدا ہونے والے بچوں کی نسل جدید تاریخ میں وہ پہلی نسل ہو گی جن کی اوسط عمر اپنے والدین سے کم ہو گی۔ نہ عالمی ٹرینڈ یہ بتاتا ہے کہ اپنی بسیارخوری اور کاہلی کی وجہ سے نہ صرف خود قبر کی طرف جلد جا رہے ہیں بلکہ اپنے بچوں کو بھی اسی سمت میں کھینچ رہے ہیں۔ (جاری ہے)

Follow Apna Pasrur Official WhatsApp Channel

Get breaking news, instant alerts, and district updates directly on your WhatsApp

Join Channel ↗

Related Tags & Topics:

You May Also Like

View All News
Nov 4, 2026•Recent•محمد رضوان

خواتین کے لیے اسکوٹی اور موٹر سائیکل ٹریننگ بالکل مفت

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے خواتین کو بااختیار اور خودمختار بنانے کے مشن کے تحت صوبے میں خواتین کو اسکوٹی اور موٹر سائیکل چلانے کی مفت تربیت فراہم

Nov 4, 2026•Recent•طاہر محمود

Shah Mehmood Qureshi's health is unwell, he fell in the barracks and got injured: Lawyer

Lahore (November 4, 2026): Former Foreign Minister Shah Mehmood Qureshi's condition suddenly deteriorated in Kot Lakhpat Jail. Lawyer Barrister Taimur Malik claimed that the nature of Shah Mehmood Qureshi

Nov 4, 2026•Recent•عائشہ نور

وفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیے

اسلام آباد : وفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں میں بھرتی کے عمل سے متعلق 6 اہم ترین قانونی اصول واضح کرتے ہوئے بڑا فیصلہ جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی

Nov 4, 2026•Recent•عائشہ نور

Election Commission's strong reaction to the interview of former judge Justice (retd) Mansoor Ali Shah

Islamabad: The Election Commission, while reacting to the recent interview of former Supreme Court judge Justice (R) Mansoor Ali Shah, said that his position is contrary to the final decisions of the Supreme Court.

Nov 4, 2026•Recent•سلمان بٹ

ڈی جے ایلن واکر لاہور پہنچ گئے، پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ نئے میوزک پروجیکٹ کا امکان

ایلن واکر کی شیئر کی گئی ویڈیوز میں انہیں لاہور کی سڑکوں پر دیکھا جا سکتا ہے

Nov 4, 2026•Recent•سلمان بٹ

وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا

اسلام آباد : فاسٹ موڈ ایوارڈز 2026 میں وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاط

بدن (91) ۔ پیدائش | Apna Pasrur