بدھ، 4 نومبر 2026ء24 جمادی الاول، 1448 ہجریھ
بریکنگ نیوز
شاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارمتحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مولانا فضل الرحمن میزبانی کریں گےشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارمتحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مولانا فضل الرحمن میزبانی کریں گےشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارمتحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مولانا فضل الرحمن میزبانی کریں گےشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارمتحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مولانا فضل الرحمن میزبانی کریں گے
بدن (57) ۔ درجہ حرارت
🎙️ اپنا پسرور ڈیپ ڈائیو (Google NotebookLM انداز)2-میزبان آڈیو پوڈکاسٹ

مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ

👨‍💼
اسد

میزبان و براڈکاسٹر

👩‍💼
عظمیٰ

تجزیہ کار و شریک میزبان

00:00--:--
🎧 مکمل پوڈکاسٹ سماعت کے لیے تیار ہے
مطالعہ کی سہولیات:
بدن (57) ۔ درجہ حرارت. ہاتھی کا دل ایک منٹ میں صرف 30 بار دھڑکتا ہے، انسان کا ساٹھ سے ستر بار، گائے کا پچاس سے اسی مرتبہ جبکہ چوہے کا 600 بار۔ ایک دن میں ایک چوہے کو زندہ رہنے کے لئے اپنے وزن کے پچاس فیصد وزن کے برابر خوراک لینا ہوتی ہے۔ انسان کو صرف دو فیصد۔ ایسا کیوں؟ اس کی وجہ سطح کا قانون ہے۔ یہ سادہ سا قانون بتاتا ہے کہ ایک شے کا اگر حجم بڑھتا ہے تو اس کے مقابلے میں سطحی رقبے کا تناسب کم ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر ایک غبارے کو جتنا پھلا دیں گے، اس کا اندرونی حصہ سطح کے مقابلے میں زیادہ تر غالب ہوتا جائے گا۔ حرارت سطح سے خارج ہوتی ہے۔ اگر سطح کا رقبہ حجم کے مقابلے میں زیادہ ہو گا تو پھر درجہ حرارت برقرار رکھنے کیلئے اتنا زیادہ کام کرنا پڑے گا۔ اور اس وجہ سے چھوٹی مخلوق کو بڑی کے مقابلے میں زیادہ حرارت پیدا کرنا پڑتی ہے۔ اور اس وجہ سے ہاتھی اور چوہے میں خوراک اور دل کی دھڑکن کا فرق ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔ اور ایک عجیب سی بات یہ ہے کہ کسی بھی جانور کے دل کی دھڑکنیں تمام عمر میں جمع کی جائیں تو تقریباً برابر ہی ہوتی ہے۔ دھڑکن تیز ہو یا آہستہ، تقریباً تمام جانوروں میں، اگر وہ اوسط زندگی جئیں، یہ تعداد 80 کروڑ ہے۔ اور اس میں استثنا انسان کو ہے۔ ہم پچیس سال کی عمر میں اتنی دھڑکنیں مکمل کر لیتے ہیں اور پھر بڑھاپے تک اس سے تین گنا کر لیتے ہیں۔ لیکن نہیں، اس کی وجہ کوئی جسمانی برتری نہیں۔ ہماری متوقع عمر کی وجہ ہمارا علم ہے۔ ہائی جین، میڈیکل سائنس وغیرہ نے ملکر متوقع عمر بڑھا دی ہے ورنہ تاریخ میں ہم بھی باقیوں سے اس ضمن میں مختلف نہ تھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اگر ہم سرد خون والے جانور ہوتے تو توانائی کی ضرورت بہت کم کر سکتے تھے۔ ایک عام ممالیہ ایک عام رینگنے والے جانور کے مقابلے میں تیس گنا زیادہ توانائی خرچ کرتا ہے۔ اور اس سے فائدہ یہ ہے کہ صبح سویرے ہم چھلانگ لگا کر بستر سے نکل آتے ہیں۔ ایسا نہیں کہ پہلے چٹان پر لیٹ کر سورج سے گرم ہونے کا انتظار کرنا پڑے۔ ممالیہ رینگنے والے جانوروں کے مقابلے میں زیادہ توانائی رکھتے ہیں اور زیادہ چست ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہم بہت ہی غیرمعمولی باریک tolerance میں وجود رکھتے ہیں۔ ہمارا جسمانی درجہ حرارت 98. 6 درجے فارن ہائیٹ ہے۔ اور یہ اس سے ایک درجے کے اندر اندر ہی رہتا ہے۔ اگر چند درجے اوپر یا نیچے ہو جائے تو بہت بڑا مسئلہ ہے۔ چند درجے کا فرق دماغ کو ایسے بحران میں مبتلا کر سکتا ہے جو سخت نقصان یا موت پر متنج ہو سکتا ہے۔ اور اس تباہی سے بچنے کے لئے دماغ کے پاس ایک قابلِ بھروسہ کنٹرول سنٹر ہے۔ یہ ہائیپوتھلامس ہے جو جسم کو بتاتا ہے کہ کب پسینہ لا کر درجہ حرارت گرانا ہے۔ اور کب کانپ کر بڑھانا ہے یا پھر خون کو جلد سے دور ہٹا کر زیادہ اہم اعضا کی طرف لے جانا ہے۔ جسم یہ کام بہت اچھی طرح سے کرتا ہے۔ ایک مشہور تجربے میں برطانوی سائنسدان سٹیو جونز نے ایک شخص کو ٹریڈمِل پر میراتھن بھگوائی اور اس دوران کمرے کا درجہ حرارت انتہائی سرد سے انتہائی گرم تک لے گئے۔ یہ منفی پینتالیس سے پچپن ڈگری سینٹی گریڈ تک تھا جو انسان برداشت کی حد کے قریب کے ہیں۔ اور اس شخص کی جسمانی ورزش اور درجہ حرارت کے اتنا فرق کے باوجود اس کے اپنے درجہ حرارت میں آنے والا فرق پوری میراتھن کے دوران ایک ڈگری سے کم رہا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہم جانتے ہیں کہ کئی بار ہمارا درجہ حرارت اس نارمل سے کچھ اوپر چلا جاتا ہے اور ہم اسے بخار کہتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کسی کو بھی معلوم نہیں کہ یہ ہوتا کیوں ہے۔ آیا بخار دفاعی میکانزم ہے جو جارح پیتھوجن کو مارنے میں مددگار ہے۔ یا پھر یہ جسم کے امیون سسٹم کا بائی پراڈکٹ ہے جو انفیکشن دور کرنے کی لڑائی کے دوران کی محنت سے ہو جاتا ہے۔ اور یہ بڑا اہم سوال ہے کیونکہ اگر بخار دفاعی حربہ ہے تو اسے کم کرنا اچھی بات نہیں۔ حد کے اندر رہتے ہوئے بخار کو ہونے دینا دانشمندی ہے۔ ہمیں یہ معلوم ہے کہ ایک ڈگری بلند ہونے کی وجہ سے وائرس کا اپنی کاپی بنانے کا پراسس سست پڑ جاتا ہے۔ یہ دو سو گنا کم ہو سکتا ہے۔ اور یہ حیرت انگیز کمی ہے۔ مسئلہ لیکن یہ ہے کہ ہمیں ٹھیک طور سے بخاروں کی سمجھ نہیں ہے۔ اگر درجہ حرارت کو بڑھا دینے سے حملہ آور جراثیم سے دفاع میں مدد ملتی ہے تو ایسا کیوں نہیں کہ یہ مستقل طور پر بلند ہی رہے؟ اس کا جواب یہ ہے کہ ایسا کرنا مہنگا ہو گا۔ اگر جسم کا درجہ حرارت مستقل طور پر دو سے تین درجے اوپر رکھنا ہو تو اس کے لئے جسم کی توانائی کی ضروریات میں بیس فیصد اضافہ ہو جاتا ہے۔ ہمارا موجودہ درجہ حرارت مفید ہونے اور مہنگا ہونے کے درمیان کا توازن ہے۔ اور یہ جراثیم کو بھی بڑی حد تک قابو میں رکھتا ہے۔ جسم میں ہر چیز کی طرح ہی یہاں پر اہم چیز ٹھیک توازن کی ہے۔ (جاری ہے)

Follow Apna Pasrur Official WhatsApp Channel

Get breaking news, instant alerts, and district updates directly on your WhatsApp

Join Channel ↗

Related Tags & Topics:

You May Also Like

View All News
Nov 4, 2026•Recent•طاہر محمود

Shah Mehmood Qureshi's health is unwell, he fell in the barracks and got injured: Lawyer

Lahore (November 4, 2026): Former Foreign Minister Shah Mehmood Qureshi's condition suddenly deteriorated in Kot Lakhpat Jail. Lawyer Barrister Taimur Malik claimed that the nature of Shah Mehmood Qureshi

Nov 4, 2026•Recent•عائشہ نور

وفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیے

اسلام آباد : وفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں میں بھرتی کے عمل سے متعلق 6 اہم ترین قانونی اصول واضح کرتے ہوئے بڑا فیصلہ جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی

Nov 4, 2026•Recent•عائشہ نور

Election Commission's strong reaction to the interview of former judge Justice (retd) Mansoor Ali Shah

Islamabad: The Election Commission, while reacting to the recent interview of former Supreme Court judge Justice (R) Mansoor Ali Shah, said that his position is contrary to the final decisions of the Supreme Court.

Nov 4, 2026•Recent•سلمان بٹ

وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا

اسلام آباد : فاسٹ موڈ ایوارڈز 2026 میں وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاط

Nov 4, 2026•Recent•وقاص احمد (مورخ و سینئر محقق)

شہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)

تزکِ جہانگیری کے چودہویں سال کے احوال کے مطابق، مغل شہنشاہ جہانگیر اور ملکہ نورجہاں نے کشمیر سفر کے دوران پسرور کے عظیم الشان پختہ تالاب پر پڑاؤ کیا اور اس کے فنِ تعمیر کو سراہا۔

Nov 4, 2026•Recent•طاہر محمود

Air pollution has increased to dangerous levels in Punjab, making breathing difficult

LAHORE: Several cities of Punjab are in the grip of severe air pollution, while Jhang is at the forefront with an air quality index of 678. According to the details in different cities of Punjab

بدن (57) ۔ درجہ حرارت | Apna Pasrur