بدھ، 4 نومبر 2026ء24 جمادی الاول، 1448 ہجریھ
بریکنگ نیوز
شاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارمتحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مولانا فضل الرحمن میزبانی کریں گےشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارمتحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مولانا فضل الرحمن میزبانی کریں گےشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارمتحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مولانا فضل الرحمن میزبانی کریں گےشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارمتحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مولانا فضل الرحمن میزبانی کریں گے
بدن (56) ۔ ورزش
🎙️ اپنا پسرور ڈیپ ڈائیو (Google NotebookLM انداز)2-میزبان آڈیو پوڈکاسٹ

مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ

👨‍💼
اسد

میزبان و براڈکاسٹر

👩‍💼
عظمیٰ

تجزیہ کار و شریک میزبان

00:00--:--
🎧 مکمل پوڈکاسٹ سماعت کے لیے تیار ہے
مطالعہ کی سہولیات:
بدن (56) ۔ ورزش. جیریمی مورس برطانوی میڈیکل ریسرچ کونسل میں ڈاکٹر تھے۔ 1940 کی دہائی کے آخر میں وہ اس بات پر قائل تھے کہ ہارٹ اٹیک اور دل کی بیماریوں کا تعلق اس سے ہے کہ ہم جسمانی طور پر کتنے چست رہتے ہیں۔ انہیں اس کے لئے ایک دلچسپ تجربہ گاہ مل گئی۔ لندن میں ڈبل ڈیکر بسوں میں دو ملازمین کام کرتے تھے۔ ڈرائیور اور کنڈکٹر۔ ڈرائیور کا تمام کام اپنی جگہ پر بیٹھ کر ہوتا تھا اور کنڈکٹر کو چلتے پھرتے رہنا تھا اور سیڑھیاں بھی چڑھنا تھیں۔ مورس نے دو سال تک پیتیس ہزار ڈرائیوروں اور کنڈکٹروں کو سٹڈی کیا۔ انہوں نے معلوم کیا کہ ڈرائیوروں کو ہارٹ اٹیک ہونے کا امکان دگنا ہے۔ یہ پہلی بار تھی جب کسی نے ورزش اور صحت کے درمیان براہِ راست اور قابلِ پیمائش تعلق نکالا تھا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تب سے ایک کے بعد ایک تحقیت ورزش کے غیرمعمولی فوائد کی تصدیق کرتی رہی ہے۔ باقاعدگی سے سیر کرنے سے ہارٹ اٹیک اور سٹروک کا امکان 31 فیصد کم ہو جاتا ہے۔ چالیس سال کی عمر کے بعد صرف گیارہ منٹ روزانہ کی ہلکی ورزش سے متوقع زندگی میں 1. 8 فیصد اضافہ ہوتا ہے۔ جبکہ ایک گھنٹے سے زائد ایکٹو رہنے سے 4. 2 سال کا۔ ورزش نہ صرف ہڈیاں مضبوط کرتی ہے بلکہ امیون سسٹم کو بہتر بناتی ہے۔ ہارمونز کا توازن درست کرتی ہے۔ ذیابیطس کے علاوہ کئی اقسام کے کینسر (چھاتی اور بڑی آنت سمیت) کے امکان میں کمی لاتی ہے۔ موڈ خوشگوار بناتی ہے۔ جسم کا شاید ہی کوئی عضو یا نظام ایسا ہو جو ورزش سے مستفید نہیں ہوتا۔ اگر کوئی ایسی دوا ایجاد کر لے جو وہ کام کرتی ہے جو معمول کی ورزش سے حاصل ہوتا ہے تو یہ تاریخ کی سب سے کامیاب دوا ہو۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہمیں کتنی ورزش کرنی چاہیے؟ یہ آسان سوال نہیں۔ سنٹر فار ڈیزیز کنٹرول کی گائیڈلائن ہفتے میں اڑھائی گھنٹے ورزش کرنے کی ہے، لیکن یہ کوئی خاص مقدار نہیں۔ ایک بات کہی جا سکتی ہے کہ ہم میں سے اکثر اتنی نہیں کرتے جتنی کرنی چاہیے۔ صرف بیس فیصد ایسے ہیں جو باقاعدگی سے کوئی متعدل ایکٹویٹی کرتے ہیں۔ زیادہ تر کچھ بھی نہیں کرتے۔ آج کی دنیا میں جو لوگ قدیم طرزِ زندگی بسر کرتے ہیں، ان کا اوسطاً روزانہ کا چلنا انیس میل کا ہے۔ جبکہ ایک اوسط امریکی کا روزانہ کا چلنا آدھا میل سے کم ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ورزش ضروری ہے اور آرام بھی۔ دورانِ ورزش کھانا ہضم نہیں ہوتا کیونکہ جسم خون کو نظامِ انہضام کے بجائے پٹھوں کی طرف زیادہ لے جاتا ہے۔ تاریخِ انسانی میں خوراک کی فراوانی آج کی طرح نہیں رہی۔ ہمارے اجداد کو اچھے اور برے وقتوں سے سامنا کرنا تھا۔ اور جسم کے ڈیزائن میں اس کا طریقہ چربی کو ایندھن کے ذخیرے کے طور پر استعمال کرنے کا ہے۔ قدرتی طور پر، ہم اس سے زیادہ کھاتے ہیں جتنی ضرورت ہو اور یہ اضافی خوراک سٹور ہو جاتی ہے تا کہ بوقتِ ضرورت فاقے کے وقتوں میں کام آ سکے۔ اور ہمارا ایسا کرنا اب ہمیں مار رہا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق، اس وقت امریکہ میں 80 فیصد لوگ زیادہ وزن کے ہیں جبکہ 35 فیصد بیماری کی حد سے زیادہ موٹے ہیں۔ اور یہ تعداد صرف چالیس سال میں دگنی ہوئی ہے۔ 1960 میں اوسط خاتون کا وزن 140 پاونڈ تھا جو بڑھ کر 166 پاونڈ ہو چکا ہے جبکہ اوسط مرد کا وزن 166 پاونڈ سے بڑھ کر 196 پاونڈ تک پہنچ گیا ہے۔ اور یہ اضافہ جاری ہے۔ توقع ہے کہ اگلی نسل وہ پہلی نسل ہو گی جب اوسط متوقع عمر گرنا شروع ہو جائے گی اور اس کی وجہ موٹاپا ہو گی۔ اور یہ ایک آدھ ملک کا نہیں، عالمی مسئلہ ہے۔ موٹاپے کی بیماری کے شکار لوگ اب عالمی آبادی کا تیرہ فیصد ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وزن کم کرنا ٓاسان نہیں۔ لیکن ایک کام جو ہم سب کو ضرور بالضرور کرنا چاہیے، وہ حرکت میں رہنا ہے۔ اگر آپ دن میں چھ گھنٹے بیٹھ کر گزارتے ہیں تو اپنی موت کے خطرے میں بیس فیصد اضافہ کر رہے ہیں اور یہ خواتین کے لئے زیادہ بڑا خطرہ ہے۔ (خواتین کے لئے کیوں؟ اس سوال کا جواب ہمارے پاس نہیں)۔ ذیابیطس اور جان لیوا ہارٹ اٹیک کا امکان دگنا اور دل کی کسی بھی بیماری کا ڈھائی گنا ہو جاتا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ورزش زندگی اور صحت کو بہتر بناتی ہے۔ کتنا؟ یہ بتانا آسان نہیں۔ لیکن ایک بات ہم یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ چند دہائیوں بعد ہم میں سے زیادہ تر اپنی آنکھیں ہمیشہ کے لئے بند کر چکے ہوں گے اور ہلنے جلنے کے قابل نہیں ہوں گے۔ تو جب تک دم میں دم ہے اور ہم ایسا کر سکتے ہیں تو کیوں نہ اس وقت سے پہلے تک متحرک زندگی گزاریں؟ اس سے ملنے والے صحت اور خوشی کے فوائد تو اس کے علاوہ ہیں۔ (جاری ہے)

Follow Apna Pasrur Official WhatsApp Channel

Get breaking news, instant alerts, and district updates directly on your WhatsApp

Join Channel ↗

Related Tags & Topics:

You May Also Like

View All News
Nov 4, 2026•Recent•طاہر محمود

Shah Mehmood Qureshi's health is unwell, he fell in the barracks and got injured: Lawyer

Lahore (November 4, 2026): Former Foreign Minister Shah Mehmood Qureshi's condition suddenly deteriorated in Kot Lakhpat Jail. Lawyer Barrister Taimur Malik claimed that the nature of Shah Mehmood Qureshi

Nov 4, 2026•Recent•عائشہ نور

وفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیے

اسلام آباد : وفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں میں بھرتی کے عمل سے متعلق 6 اہم ترین قانونی اصول واضح کرتے ہوئے بڑا فیصلہ جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی

Nov 4, 2026•Recent•عائشہ نور

Election Commission's strong reaction to the interview of former judge Justice (retd) Mansoor Ali Shah

Islamabad: The Election Commission, while reacting to the recent interview of former Supreme Court judge Justice (R) Mansoor Ali Shah, said that his position is contrary to the final decisions of the Supreme Court.

Nov 4, 2026•Recent•سلمان بٹ

وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا

اسلام آباد : فاسٹ موڈ ایوارڈز 2026 میں وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاط

Nov 4, 2026•Recent•وقاص احمد (مورخ و سینئر محقق)

شہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)

تزکِ جہانگیری کے چودہویں سال کے احوال کے مطابق، مغل شہنشاہ جہانگیر اور ملکہ نورجہاں نے کشمیر سفر کے دوران پسرور کے عظیم الشان پختہ تالاب پر پڑاؤ کیا اور اس کے فنِ تعمیر کو سراہا۔

Nov 4, 2026•Recent•طاہر محمود

Air pollution has increased to dangerous levels in Punjab, making breathing difficult

LAHORE: Several cities of Punjab are in the grip of severe air pollution, while Jhang is at the forefront with an air quality index of 678. According to the details in different cities of Punjab

بدن (56) ۔ ورزش | Apna Pasrur