بدھ، 4 نومبر 2026ء24 جمادی الاول، 1448 ہجریھ
بریکنگ نیوز
شاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارمتحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مولانا فضل الرحمن میزبانی کریں گےشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارمتحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مولانا فضل الرحمن میزبانی کریں گےشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارمتحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مولانا فضل الرحمن میزبانی کریں گےشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارمتحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مولانا فضل الرحمن میزبانی کریں گے
بدن (39) ۔ خون
🎙️ اپنا پسرور ڈیپ ڈائیو (Google NotebookLM انداز)2-میزبان آڈیو پوڈکاسٹ

مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ

👨‍💼
اسد

میزبان و براڈکاسٹر

👩‍💼
عظمیٰ

تجزیہ کار و شریک میزبان

00:00--:--
🎧 مکمل پوڈکاسٹ سماعت کے لیے تیار ہے
مطالعہ کی سہولیات:
بدن (39) ۔ خون. آپ کے جسم میں کتنا خون ہے؟ اس کا انحصار اس پر ہے کہ آپ کتنے بڑے ہیں۔ ایک نوزائیدہ بچے میں تقریباً ایک چوتھائی لٹر خون ہے جبکہ بالغ شخص میں پانچ لٹر۔ لیکن جو بھی ہے، آپ خون سے بھرے پڑے ہیں۔ اپنے جلد میں کہیں پر بھی سوئی چبھوئیں اور یہ نکل پڑے گا۔ آپ کے جسم میں خون کی شریانوں کی لمبائی پچیس ہزار میل ہے۔ اور ان میں سے بڑی تعداد چھوٹی رگوں (capillaries) کی ہے۔ تاکہ کوئی بھی حصہ ہیموگلوبن کی تازگی سے دور نہ رہے۔ یہ وہ مالیکیول ہے جو جسم بھر میں آکسیجن پہنچاتا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہم سب جانتے ہیں کہ خون آکسیجن کو خلیات تک پہنچاتا ہے لیکن یہ اس سے بہت زیادہ کام کرتا ہے۔ یہ ہارمون اور دوسرے اہم کیمیکل کی ترسیل کا کام کرتا ہے۔ فاضل مادے لے جاتا ہے۔ حملہ آور پیتھوجن کی نشاندہی اور ان کا قلع قمع کرتا ہے۔ اس بات کو یقنی بناتا ہے کہ آکسیجن ان جگہوں تک پہنچے جہاں زیادہ ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ یہ جذبات کی نشاندہی کرتا ہے (مثلاً، شرم سے چہرے کا سرخ ہو جانا، خوف سے زرد پڑ جانا یا غصہ سے لال بھبھوکا ہو جانا)، جسم کا درجہ حرارت برقرار رکھنے میں مددکرتا ہے۔ یہ پہت پیچیدہ میٹیریل ہے۔ ایک اندازے کے مطابق خون کے ایک قطرے میں چار ہزار اقسام کے مالیکیول ہیں۔ اور یہ وجہ ہے کہ آپ کے ڈاکٹر کو خون کے ٹیسٹ اس قدر پسند ہیں۔ خون آپ کے بارے میں انفارمیشن سے لدا ہوا ہے۔ خون کی ایک ٹیسٹ ٹیوب کو سینٹری فیوج میں گھمایا جائے تو یہ چار تہوں میں الگ ہو جائے گا۔ سرخ خلیات، سفید خلیات، پلیٹلٹ اور پلازمہ۔ سب سے زیادہ پلازمہ ہے جو نصف سے زائد ہے۔ اس میں نوے فیصد سے زیادہ پانی ہے۔ کچھ نمکیات، فیٹ اور دوسرے کیمیکل اس میں شامل ہیں۔ اینٹی باڈیز، کلاٹنگ فیکٹر اور دوسرے اجزا کو نکال کر الگ کیا جا سکتا ہے اور ان کو آٹوامیون بیماریوں یا ہیموفیلیا کے علاج کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ امریکہ دنیا میں پلازمہ کا سب سے بڑا ایکسپورٹر ہے۔ کل امریکی برآمدات کا 1. 6 فیصد اس سے آتا ہے اور ہونے والی آمدنی جہازوں یا فولاد کی برآمد سے زیادہ ہے۔ خون کے سرخ خلیات خون کا 44 فیصد حجم رکھتے ہیں۔ ان کا اپنے کام کے لئے بہترین ڈیزائن ہے اور ان کے ذمے صرف ایک ہی کام ہے۔ آکسیجن کی ٹرانسپورٹ۔ یہ بہت چھوٹے ہیں اور تعداد میں بہت زیادہ ہیں۔ خون کے ایک چائے کے چمچ میں پچیس ارب سرخ خلیات سما جائیں گے۔ اور ان میں سے ہر ایک میں ہیموگلوبن کے ڈھائی لاکھ مالیکیول۔ یہ وہ پروٹین ہے جس کے ساتھ آکسیجن بخوشی چپک جاتی ہے۔ یہ ایک طشتری کی شکل کا مالیکیول ہے جو درمیان سے پچکا ہوا ہے۔اس کی وجہ سے اس کا سطحی رقبہ زیادہ ہے۔ سرخ خلیات خود کو زیادہ سے زیادہ ایفی شنٹ بنانے کے لئے روایتی خلیے کے بہت سے اجزا سے جان چھڑا چکے ہیں۔ ڈی این اے، آر این اے، مائیٹوکونڈریا، گولجی اپریٹس اور انواع و اقسام کے انزائم کے تکلفات ان میں نہیں پائے جاتے۔ یہ سامان اٹھانے والے کنٹینر کی طرح ہے۔ اس میں ایک دلچسپ تضاد یہ ہے کہ اگرچہ سرخ خلیات جسم کے ہر حصے تک آکسیجن فراہم کرتے ہیں لیکن یہ خود آکسیجن استعمال نہیں کرتے۔ اپنے توانائی کی ضروریات کے لئے یہ گلوکوز استعمال کرتے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔ ہیموگلوبن کے ساتھ ایک عجیب اور تاریک شے ہے۔ اسے آکسیجن سے زیادہ کاربن مونوآکسائیڈ پسند ہے۔ اگر کاربن مونوآکسائڈ اسے مل جائے تو یہ اسے اٹھا لیتا ہے اور آکسیجن کو چھوڑ دیتا ہے۔ اور یہ وجہ ہے کہ کاربن مونوآکسائیڈ ہمیں مار دیتی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ سرخ خلیے کی عمر چار ماہ ہے۔ اپنے مصروف اور متحرک زندگی کے لئے یہ بھی بہت عرصہ ہے۔ ایک خلیہ اپنے زندگی میں آپ کے جسم کے 150,000 چکر لگائے گا۔ یہ ایک سو میل کا سفر ہے۔ آخر میں تھک ہار کر اس کو scavenger cell پکڑ لیں گے اور تلی میں بھیج دیں گے تا کہ ان کا خاتمہ کیا جا سکے۔ روزانہ ایک کھرب سرخ خلیات ختم ہوتے ہیں۔ ان کے اجزا ری سائیکل کئے جاتے ہیں اور جو بچ جائے وہ جسم سے خارج ہو جاتے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ خون کے سفید خلیات انفیکشن کا مقابلے کرتے ہیں۔ اور ہمارے دفاعی نظام کا بہت اہم حصہ ہیں۔ یہ سرخ خلیات کے مقابلے میں تعداد میں بہت کم ہیں۔ سات سو سرخ خلیوں کے مقابلے میں صرف ایک سفید خلیہ۔ اور یہ خون کے حجم کا ایک فیصد سے بھی کم ہیں۔ پلیٹلٹ بھی خون کے ایک فیصد سے کم ہیں۔ بہت دیر تک یہ پرسرار شے رہے۔ انہیں سب سے پہلے 1841 میں جارج گلیور نے خوردبین کے نیچے دیکھا تھا۔ لیکن ان کا نام 1910 میں رکھا گیا، جب جیمز ہومر رائٹ نے خون کے جمنے میں ان کا کردار سمجھا۔ خون کا جمنا آسان کام نہیں۔ خون کو ہر وقت جم جانے کے تیار رہنا ہے اور ضرورت پڑنے پر یہ کام بہت جلد ہو جانا چاہیے۔ اور ساتھ ہی ساتھ بلاضرورت یہ کام کبھی نہیں ہونا چاہیے۔ اگر خون بہنے لگے تو زخم کے گرد دسیوں لاکھ پلیٹلٹ گھیرا ڈال لیتے ہیں اور ان کا ساتھ دینے بہت سی پروٹینز آ جاتی ہیں۔ یہ ایک میٹیریل کا ذخیرہ کر دیتی ہیں جو فبرین (fibrin) ہے۔ یہ پلیٹلٹ کے ساتھ ملکر ایک پلگ بنا دیتا ہے۔ اور اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ اس عمل میں ناکامی نہ ہو، بارہ الگ میکانزم ہیں۔ بڑی شریانوں میں خون نہیں جمتا کیونکہ یہاں بہاو بہت تیز ہے۔ اگر کوئی clot بن بھی جائے تو یہ بہہ جائے گا۔ اور یہ وجہ ہے کہ بڑے زخم کو روکنے کے لئے رکاوٹ لگانا پڑتی ہے۔ اگر زیادہ گہرے زخم آئیں جن سے تیزرفتاری سے خون بہے تو جسم اپنی پوری کوشش کرتا ہے کہ ہمارے اہم اعضاء کی طرف خون کی سپلائی جاری رہے اور کم اہم اعضاء (جیسا کہ سطح کے ٹشو یا مسلز) کی طرف سے اس کا راستہ موڑنے کی کوشش کرتا ہے۔ اور یہ وجہ ہے کہ زخمی مریض جن کا خون بہہ رہا ہو، کسی لاش کے طرح سفید پڑے ہوتے ہیں اور ہاتھ لگانے پر سرد ہوتے ہیں۔ پلیٹلٹ کی زندگی صرف ایک ہفتے کے قریب ہے اور انہیں مسلسل بنتے رہنا پڑتا ہے۔ پچھلی دہائی میں سائنسدانوں کو علم ہو رہا ہے کہ ان کا کام صرف خون کے جمنے کا نہیں بلکہ اس سے زیادہ ہے۔ یہ اہم فنکشن میں کردار ادا کرتے ہیں جن میں مدافعتی نظام اور ٹشوز کا دوبارہ بننا بھی شامل ہیں۔ (جاری ہے)

Follow Apna Pasrur Official WhatsApp Channel

Get breaking news, instant alerts, and district updates directly on your WhatsApp

Join Channel ↗

Related Tags & Topics:

You May Also Like

View All News
Nov 4, 2026•Recent•طاہر محمود

Shah Mehmood Qureshi's health is unwell, he fell in the barracks and got injured: Lawyer

Lahore (November 4, 2026): Former Foreign Minister Shah Mehmood Qureshi's condition suddenly deteriorated in Kot Lakhpat Jail. Lawyer Barrister Taimur Malik claimed that the nature of Shah Mehmood Qureshi

Nov 4, 2026•Recent•عائشہ نور

وفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیے

اسلام آباد : وفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں میں بھرتی کے عمل سے متعلق 6 اہم ترین قانونی اصول واضح کرتے ہوئے بڑا فیصلہ جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی

Nov 4, 2026•Recent•عائشہ نور

Election Commission's strong reaction to the interview of former judge Justice (retd) Mansoor Ali Shah

Islamabad: The Election Commission, while reacting to the recent interview of former Supreme Court judge Justice (R) Mansoor Ali Shah, said that his position is contrary to the final decisions of the Supreme Court.

Nov 4, 2026•Recent•سلمان بٹ

وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا

اسلام آباد : فاسٹ موڈ ایوارڈز 2026 میں وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاط

Nov 4, 2026•Recent•وقاص احمد (مورخ و سینئر محقق)

شہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)

تزکِ جہانگیری کے چودہویں سال کے احوال کے مطابق، مغل شہنشاہ جہانگیر اور ملکہ نورجہاں نے کشمیر سفر کے دوران پسرور کے عظیم الشان پختہ تالاب پر پڑاؤ کیا اور اس کے فنِ تعمیر کو سراہا۔

Nov 4, 2026•Recent•طاہر محمود

Air pollution has increased to dangerous levels in Punjab, making breathing difficult

LAHORE: Several cities of Punjab are in the grip of severe air pollution, while Jhang is at the forefront with an air quality index of 678. According to the details in different cities of Punjab

بدن (39) ۔ خون | Apna Pasrur