بدھ، 4 نومبر 2026ء24 جمادی الاول، 1448 ہجریھ
بریکنگ نیوز
شاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارمتحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مولانا فضل الرحمن میزبانی کریں گےشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارمتحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مولانا فضل الرحمن میزبانی کریں گےشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارمتحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مولانا فضل الرحمن میزبانی کریں گےشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارمتحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مولانا فضل الرحمن میزبانی کریں گے
🎙️ اپنا پسرور ڈیپ ڈائیو (Google NotebookLM انداز)2-میزبان آڈیو پوڈکاسٹ

مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ

👨‍💼
اسد

میزبان و براڈکاسٹر

👩‍💼
عظمیٰ

تجزیہ کار و شریک میزبان

00:00--:--
🎧 مکمل پوڈکاسٹ سماعت کے لیے تیار ہے
مطالعہ کی سہولیات:
بدن (26) ۔ ناک. اگر کسی سے پوچھا جائے کہ اگر اپنی کسی حس کی قربانی دینا پڑے تو شاید ہر کوئی سونگھنے کی حس کا انتخاب کرے گا۔ ایک سروے کے مطابق تیس سال سے کم عمر کے لوگوں میں نصف نے اپنے موبائل فون اور سونگھنے کی حس میں موبائل فون کو ترجیح دی۔ لیکن یہ لاعلمی کی بنیاد پر ہے۔ ہماری خوشی اور اچھی زندگی میں سونگھنے کی حس کا کردار اس سے بہت زیادہ ہے جتنی اس کی قدر کی جاتی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مونیل کیمیکل سینس سنٹر اس حس کے بارے میں دنیا کا سب سے بڑا تحقیقی مرکز ہے۔ یہاں کے پروفیسر گیری بوشامپ کہتے ہیں کہ “سماعت اور بصارت پر ہر سال دسیوں ہزار پیپر شائع ہوتے ہیں جبکہ قوتِ شامہ پر ان کی تعداد زیادہ سے زیادہ بھی سینکڑوں میں ہوتی ہے۔ اسی طرح اس پر ہونے والی تحقیق کی فنڈنگ بھی کم ہے” اس کا ایک نتیجہ یہ ہے کہ اس بارے میں ہمارا علم بھی کم ہے۔ ہمیں مکمل طور پر معلوم نہیں کہ ہم سونگھتے کیسے ہیں۔ جب ہم سانس اندر کھینچتے ہیں تو کسی شے کے مالیکیول ہماری سانس کی نالی کے اندر داخل ہوتے ہیں۔ یہ olfactory epithelium سے چھوتے ہیں۔ ہمارے اس حصے میں اعصابی خلیات ہیں جن میں 350 سے 400 اقسام کے ریسپٹر ہیں۔ اگر ٹھیک قسم کا مالیکول ٹھیک قسم کے ری ایکٹر کو فعال کر دے تو دماغ کو ایک سگنل چلا جاتا ہے اور دماغ اس کی تعبیر بّو کے طور پر کرتا ہے۔ یہ ہوتا کیسے ہیں؟ اس پر اتفاق نہیں۔ کئی سائنسدانوں کا خیال ہے کہ یہ مالیکیول ریسپٹر میں اس طرح فِٹ ہوتے ہیں جیسا تالے میں چابی۔ لیکن اس تھیوری کے ساتھ ایک مسئلہ ہے۔ کئی مالیکیول الگ کیمیائی شکل رکھتے ہیں لیکن بو ایک ہی ہوتی ہے جبکہ کئی مالیکیول تقریباً ایک ہی شکل رکھتے ہیں لیکن بو میں فرق ہوتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ شکل کی سادہ وضاحت درست نہیں۔ ایک اور متبادل اور پیچیدہ تھیوری ہے جس میں ریسپٹر کا فعال ہونا ایک اور عمل سے ہوتا ہے جو resonance ہے۔ ریسپٹر شکل سے نہیں بلکہ مالیکیولز کے ارتعاش سے فعال ہوتے ہیں۔ اور ہم جیسے عام لوگوں کو (جو سائنسدان نہیں) اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ یہ ہوتا کیسے ہے۔ جاننے کے لئے اہم یہ ہے کہ بو پیچہد ہے اور اس کی ساخت معلوم کرنا مشکل کام ہے۔ بو والے مالیکیول عام طور پر کسی ایک ریسپٹر کو فعال نہیں کرتے بلکہ کئی کو کرتے ہیں۔ ویسے جیسے ستار بجانے والے کے تار بج رہے ہوں اور یہ تار بے شمار ہوں۔ مثال کے طور پر، ایک کیلے میں تین سو قسم کے بو والے فعال مالیکیول (volatiles) ہیں۔ ٹماٹر میں چار سو جبکہ کافی میں کم از کم چھ سو۔ اس بات کا پتا لگانا کہ ان میں سے کونسا مالیکیول محسوس ہونے والی بو میں کتنا کردار ادا کرتا ہے، بہت دشوار ہے۔ اور اس میں سادہ ترین سطح پر بھی نتائج بڑے عجیب ہیں۔ مثلاً، انناس میں تین volatiles ہیں۔ اور ان میں سے ہر ایک کی بو انناس سے قطعی طور پر مختلف ہے۔ یا پھر جلے ہوئے بادام کی بو کو 75 بہت مختلف طریقوں سے پیدا کیا جا سکتا ہے جن میں کچھ بھی مشترک نہیں۔ ان میں واحد مشترک چیز یہ ہے کہ انسانی ناک کو یہ ایک ہی جیسی لگتی ہیں۔ ان ساری پیچیدگیوں کے سبب ہم اس سب کی سمجھ کے بس آغاز پر ہی ہیں۔ ملٹھی کی بو کے اجزا کا 2016 میں پتا لگایا گیا جبکہ بہت عام سی چیزوں کی بو کو ابھی تک decipher نہیں کیا گیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کئی دہائیوں تک اس پر عام اتفاق تھا کہ انسا دس ہزار مختلف بووٗں کی شناخت کر سکتے ہیں۔ پھر، کسی نے اس دعوے کا سراغ لگانے کی کوشش کی اور معلوم ہوا کہ 1927 میں دو کیمیکل انجینرز نے یہ محض ایک تکا لگایا تھا۔ 2014 میں پیرس اور نیویارک کے محققین نے رپورٹ کیا کہ یہ تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے اور یہ کم سے کم دس کھرب ہے۔ اور شاید اس سے زیادہ ہی ہو۔ لیکن کئی دوسرے سائنسدان اس کیلکولیشن سے متفق نہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سونگھنے کے بارے میں ایک دلچسپ اور اہم بات یہ ہے کہ ہماری حواسِ خمسہ میں سے یہ واحد حس ہے جس میں hypothalamus کا کردار نہیں۔ نامعلوم وجوہات کی بنا پر یہ انفارمیشن سیدھی قوتِ شامہ کے کارٹیکس تک پہنچ جاتی ہے اور یہ جس جگہ پر ہے، وہاں پر ہماری یادداشتیں تشکیل پاتی ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور ہماری اس حس کے بارے میں ایک اور غیرمعمولی بات یہ ہے کہ یہ حس ہر شخص کے لئے منفرد ہے۔ ہم 350 سے 400 ریسپٹر رکھتے ہیں لیکن ان میں سے صرف نصف ایسے ہیں جو سب میں مشترک ہیں۔ ہم ایک جیسا نہیں سونگھتے۔ مثال کے طور پر ایک ہارمون اینڈروسٹیرون ہے۔ ایک تہائی لوگوں کو اس سے کچھ بھی مہک محسوس نہیں ہوتی۔ ایک تہائی کو یہ پیشاب جیسی لگتی ہے اور ایک تہائی کو صندل کی لکڑی کی طرح کی۔ یعنک کہ کیا یہ خوشبودار ہے، بدبودار یا بغیر بو کے؟ اس پر بھی اتفاق نہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ اور سونگھنے کی ہماری حس اس سے زیادہ تیز ہے جتنا ہمارا خیال ہے۔ کیلے فورنیا کی یونیورسٹی میں کئے گئے ایک تجربے میں پندرہ میں سے پانچ قسم کی بو کا پیچھا کرنے میں انسان کتے سے بھی بہتر تھے۔ ایک اور تجربے میں لوگوں کو کئی قمیضوں میں سے سونگھ کر یہ پہچاننا تھا کہ ان میں سے کونسی قمیض ان کے شریکِ حیات نے پہنی تھی۔ اس میں درست پہچان کا تناسب حیرت انگیز تھا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ دنیا میں دو فیصد سے پانچ فیصد لوگ ایسے ہیں جو مکمل یا جزوی طور پر بو محسوس نہیں کر پاتے۔ ایک اور بدقسمت بیماری cacosmia ہے جس کا شکار ہونے والے کو ہر طرح کی بو گندی محسوس ہوتی ہے۔ الزائمر کی بیماری کی ابتدائی علامات میں سے ایک اس حس کا متاثر ہونا ہے۔ بیوشامپ کا کہنا ہے، “جو لوگ اپنی قوتِ شامہ کھو بیٹھتے ہیں، ان کے لئے یہ بات باعثِ تعجب ہوتی ہے کہ ان کی زندگی کس قدر متاثر ہوتی ہے۔ ہم اس کی مدد سے نہ صرف دنیا کے بارے میں معلومات لیتے ہیں بلکہ اس سے لطف بھی”۔ اور یہ بات خاص طور پر خوراک کے لئے درست ہے لیکن اس اہم موضوع تک جانے سے پہلے ہم منہ اور گلے کی طرف چلتے ہیں۔ (جاری ہے)

Follow Apna Pasrur Official WhatsApp Channel

Get breaking news, instant alerts, and district updates directly on your WhatsApp

Join Channel ↗

Related Tags & Topics:

You May Also Like

View All News
Nov 4, 2026•Recent•طاہر محمود

Shah Mehmood Qureshi's health is unwell, he fell in the barracks and got injured: Lawyer

Lahore (November 4, 2026): Former Foreign Minister Shah Mehmood Qureshi's condition suddenly deteriorated in Kot Lakhpat Jail. Lawyer Barrister Taimur Malik claimed that the nature of Shah Mehmood Qureshi

Nov 4, 2026•Recent•عائشہ نور

وفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیے

اسلام آباد : وفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں میں بھرتی کے عمل سے متعلق 6 اہم ترین قانونی اصول واضح کرتے ہوئے بڑا فیصلہ جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی

Nov 4, 2026•Recent•عائشہ نور

Election Commission's strong reaction to the interview of former judge Justice (retd) Mansoor Ali Shah

Islamabad: The Election Commission, while reacting to the recent interview of former Supreme Court judge Justice (R) Mansoor Ali Shah, said that his position is contrary to the final decisions of the Supreme Court.

Nov 4, 2026•Recent•سلمان بٹ

وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا

اسلام آباد : فاسٹ موڈ ایوارڈز 2026 میں وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاط

Nov 4, 2026•Recent•وقاص احمد (مورخ و سینئر محقق)

شہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)

تزکِ جہانگیری کے چودہویں سال کے احوال کے مطابق، مغل شہنشاہ جہانگیر اور ملکہ نورجہاں نے کشمیر سفر کے دوران پسرور کے عظیم الشان پختہ تالاب پر پڑاؤ کیا اور اس کے فنِ تعمیر کو سراہا۔

Nov 4, 2026•Recent•طاہر محمود

Air pollution has increased to dangerous levels in Punjab, making breathing difficult

LAHORE: Several cities of Punjab are in the grip of severe air pollution, while Jhang is at the forefront with an air quality index of 678. According to the details in different cities of Punjab

بدن (26) ۔ ناک | Apna Pasrur