بدھ، 4 نومبر 2026ء24 جمادی الاول، 1448 ہجریھ
بریکنگ نیوز
خواتین کے لیے اسکوٹی اور موٹر سائیکل ٹریننگ بالکل مفتشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارخواتین کے لیے اسکوٹی اور موٹر سائیکل ٹریننگ بالکل مفتشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارخواتین کے لیے اسکوٹی اور موٹر سائیکل ٹریننگ بالکل مفتشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارخواتین کے لیے اسکوٹی اور موٹر سائیکل ٹریننگ بالکل مفتشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتار
بدن (12) ۔ جراثیم
🎙️ اپنا پسرور ڈیپ ڈائیو (Google NotebookLM انداز)2-میزبان آڈیو پوڈکاسٹ

مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ

👨‍💼
اسد

میزبان و براڈکاسٹر

👩‍💼
عظمیٰ

تجزیہ کار و شریک میزبان

00:00--:--
🎧 مکمل پوڈکاسٹ سماعت کے لیے تیار ہے
مطالعہ کی سہولیات:
بدن (12) ۔ جراثیم. ایک گہرا سانس لیں۔ اگر آپ سمجھ رہے ہیں کہ آپ کے پھیپھڑے آکسیجن سے بھر گئے ہیں تو یہ ٹھیک نہیں۔ اسی فیصد نائیٹروجن اندر گئی ہے۔ یہ فضا میں سب سے زیادہ پائی جانتی ہے اور ہمارے لئے بھی لازم عنصر ہے لیکن یہ دوسرے عناصر سے زیادہ میل ملاپ نہیں رکھتی۔ پھیپھڑے میں جانے والی نائیٹروجن ویسے ہی باہر نکل آئے گی۔ اسے جسم کے لئے مفید بنانے کے لئے اسے کسی اور شے میں تبدیل کئے جانے کی ضرورت ہے۔ مثال کے طور پر، امونیا۔ اور یہ کام بیکٹیریا کرتے ہیں۔ ان کی مدد کے بغیر ہم زندہ نہیں رہ پائیں گے۔ اور ان کے بغیر ہم موجود نہ ہوتے۔ ہم ان کے شکرگزار ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آج کھرب ہا کھرب جراثیم کا گھر ہیں اور یہ بہت سے اچھے کام کرتے ہیں۔ آپ کے جسم میں جانے والی دس فیصد کیلوریز ان سے آتی ہیں۔ کیونکہ یہ ایسی خوراک توڑ دیتے ہیں جو ہم خود ہضم نہ کر پاتے۔ وٹامن B2، وٹامن B12 اور فولک ایسڈ جیسے اہم غذائی عناصر کے لئے ان کے مرہونِ منت ہیں۔ ان کے بغیر ہم کئی طرح کی غذائیت ہی نہ لے سکتے۔انسان ہاضمے کی بیس انزائم پیدا کرتا ہے۔ جو کہ جانوروں کے معیار سے اچھا نمبر ہے۔ لیکن بیکٹیریا ایسے دس ہزار انزائم پیدا کرتے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ بہت چھوٹے ہیں اور مختصر زندگی رکھتے ہیں۔ ایک اوسط بیکٹیریا کا وزن کرنسی نوٹ کا دس کھربواں حصہ ہے اور زندگی بیس منٹ ہے۔ لیکن ملکر گروہوں کی صورت میں یہ طاقتور ہیں۔ آپ جن جین کے ساتھ پیدا ہوئے تھے، انہی کے ساتھ تمام عمر رہنا ہے۔ اس کو خریدا نہیں جا سکتا یا تجارت نہیں کی جا سکتی۔ لیکن بیکٹیریا جین کا بھی تبادلہ کر سکتے ہیں۔ اور یہ اپنے مردہ پڑوسی کا ڈین اے بھی پکڑ لیتے ہیں۔ یہ افقی جین ٹرانسفر کا عمل ہے۔ اور یہ انہیں بہت ہی زبردست صلاحیت دیتا ہے کہ یہ اپنے جین میں حالات کے مطابق تبدیلی سے ایڈاپٹ ہو سکتے ہیں۔ بیکٹیریا کا ڈی این اے پروف ریڈنگ میں بہت اچھا نہیں۔ اس لئے یہ غلطی زیادہ کرتے ہیں اور میوٹیشن کی رفتار تیز ہوتی ہے اور یہ چیز انہیں جینیاتی پھرتی دیتی ہے۔ تبدیلی کی رفتار میں ان کے ساتھ ہمارا کوئی مقابلہ ہی نہیں۔ ای کولائی بیکٹیریا ایک دن میں 72 مرتبہ افزائشِ نسل کر سکتا ہے۔ یعنی چند دن میں اتنی نسلیں جو پوری تاریخِ انسانی کی نسلوں کے برابر ہو۔ ایک بیکٹیریا، تھیوری میں، دو روز میں اتنے بیکٹیریا پیدا کر سکتا ہے جو تمام زمین کے ماس کے برابر ہوں۔ اور اگلے تین روز میں اتنے جن کا ماس قابلِ مشاہدہ کائنات کے برابر ہو۔ ظاہر ہے کہ ایسا کبھی نہیں ہو گا۔ لیکن ان کی تعداد ہمارے تصور سے زیادہ ہے۔ اگر ہم تمام جراثیم کو اکٹھا کر کے ایک ڈھیر بنائیں اور دوسری طرف تمام جانوروں کو اکٹھا کر کے دوسرا ڈھیر بنائیں تو جراثیم والا ڈھیر جانوروں کے ڈھیر سے 25 گنا بڑا ہو گا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ جراثیم کا سیارہ ہے۔ ہم ان کے رحم و کرم پر ہیں۔ انہیں ہماری ضرورت نہیں جبکہ ہم ان کے بغیر نہیں رہ سکتے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حیران کن طور پر ہمارا جراثیم کے بارے میں علم بہت کم ہے کیونکہ ان کی بہت بڑی تعداد ایسی ہے جو لیبارٹری میں نہیں بڑھتی جس وجہ سے ان کا مطالعہ مشکل کام ہے۔ ہمیں یہ معلوم ہے کہک اس وقت آپ جراثیم کی لگ بھگ 40,000 انواع کا گھر ہیں۔ 900 آپ کے نتھنوں میں، 800 آپ کے گالوں کے اندر، 1300 آپ کے مسوڑھوں پر ہیں۔ تقریباً 36000 آپ کے نظامِ انہضام میں ہیں۔ اور نئی دریافتوں کے ساتھ یہ نمبر تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔ ہر شخص میں یہ جراثیم مختلف ہیں۔ بوڑھے اور بچے میں مختلف ہیں۔ سوتے وقت الگ ہیں۔ اینٹی بائیوٹک کھا رہے ہیں تو ان کی تعداد میں فرق آ جائے گا۔ موٹے اور پتلے میں فرق ہیں۔ (پتلے لوگوں کی آنتوں میں اوسطاً زیادہ بیکٹیریا پائے جاتے ہیں)۔ اور یہ انواع کی تعداد ہے۔ جراثیم کی اپنی تعداد کھربوں میں ہے۔ جسم میں ان کا کل وزن تین پاونڈ کے قریب ہو گا۔ اتنا ہی جتنا آپ کے دماغ کا ہے۔ ہمارے جسم میں کل خلیے 30 ٹریلین ہیں (جن میں سے 85 فیصد خون کے سرخ خلیات ہیں جو مکمل طور پر خلیات نہیں) جبکہ ہم میں 30 سے 50 ٹریلین بیکٹیریا کے خلیے ہیں۔ ہمارا ایک خلیہ بیکٹیریا کے مقابلے میں بہت بڑا بھی ہیں اور بہت پیچیدہ بھی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خوش قسمتی سے، زیادہ تر بیکٹریا ہمیں کچھ نہیں کہتے۔ ہمارے اندر رہتے ہوئے اپنی زندگی خاموشی سے بسر کرتے رہتے ہیں۔ صرف ایک بہت ہی قلیل تعداد ہمیں بیمار کرتی ہے۔ دس لاکھ سے زیادہ شناخت کردہ بیکٹیریا میں سے صرف 1,415 ہیں جو بیماری کا باعث بنتے ہیں۔ ایک طرف تو یہ تعداد کُل کے مقابلے میں بہت کم ہے لیکن دوسری طرف بیماری کے 1415 طریقے ہمارے لئے بہت سے ہیں۔ اور یہ ننھی منی سی اشیا زمین پر ہونے والی ایک تہائی انسانی اموات کی ذمہ دار ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ نہ صرف بیکٹیریا، بلکہ آپ میں پایا جانے والا فنگس، وائرس، پروٹسٹ (امیبا، پروٹوزوا وغیرہ) اور آرکیا بھی آپ سے خاص ہیں۔ آرکیا کو بہت عرصے تک بیکٹیریا سمجھا جاتا رہا لیکن یہ زندگی کی بالکل ہی الگ شاخ ہیں۔ بیکٹیریا کی طرح یہ بھی سادہ ہیں اور نیوکلئیس نہیں رکھتے۔ ہمارے اعتبار سے ان کا بڑا فائدہ یہ ہے کہ کوئی ایسی معلوم بیماری نہیں جو ان کی وجہ سے ہوتی ہو۔ یہ صرف ہمیں میتھین کی شکل میں پیٹ میں کچھ گیس دیتے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہاں پر یہ یاد رہے کہ تمام مائیکروب میں تاریخ اور جینیات کے اعتبار سے کچھ مشترک نہیں۔ صرف یہ کہ ان کا سائز چھوٹا ہے۔ ان کے لئے آپ ایک فرد نہیں بلکہ پوری دنیا ہیں۔ جس میں بہت ہی وسیع اور شاندار ایکوسسٹم آباد ہیں۔ اور آپ کے ساتھ یہ چل پھر سکتے ہیں۔ آپ کی کئی مفید عادات ہیں، مثلاً چھینکنا، کھانسنا، اور اپنے ہاتھ ہمیشہ ٹھیک طرح سے نہ دھونا ۔۔۔ ان کی مدد سے یہ آپ سے علاوہ بھی نت نئی دنیاوں میں سفر کرتے رہتے ہیں۔ (جاری ہے)

Follow Apna Pasrur Official WhatsApp Channel

Get breaking news, instant alerts, and district updates directly on your WhatsApp

Join Channel ↗

Related Tags & Topics:

You May Also Like

View All News
Nov 4, 2026•Recent•محمد رضوان

خواتین کے لیے اسکوٹی اور موٹر سائیکل ٹریننگ بالکل مفت

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے خواتین کو بااختیار اور خودمختار بنانے کے مشن کے تحت صوبے میں خواتین کو اسکوٹی اور موٹر سائیکل چلانے کی مفت تربیت فراہم

Nov 4, 2026•Recent•طاہر محمود

Shah Mehmood Qureshi's health is unwell, he fell in the barracks and got injured: Lawyer

Lahore (November 4, 2026): Former Foreign Minister Shah Mehmood Qureshi's condition suddenly deteriorated in Kot Lakhpat Jail. Lawyer Barrister Taimur Malik claimed that the nature of Shah Mehmood Qureshi

Nov 4, 2026•Recent•عائشہ نور

وفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیے

اسلام آباد : وفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں میں بھرتی کے عمل سے متعلق 6 اہم ترین قانونی اصول واضح کرتے ہوئے بڑا فیصلہ جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی

Nov 4, 2026•Recent•عائشہ نور

Election Commission's strong reaction to the interview of former judge Justice (retd) Mansoor Ali Shah

Islamabad: The Election Commission, while reacting to the recent interview of former Supreme Court judge Justice (R) Mansoor Ali Shah, said that his position is contrary to the final decisions of the Supreme Court.

Nov 4, 2026•Recent•سلمان بٹ

وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا

اسلام آباد : فاسٹ موڈ ایوارڈز 2026 میں وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاط

Nov 4, 2026•Recent•وقاص احمد (مورخ و سینئر محقق)

شہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)

تزکِ جہانگیری کے چودہویں سال کے احوال کے مطابق، مغل شہنشاہ جہانگیر اور ملکہ نورجہاں نے کشمیر سفر کے دوران پسرور کے عظیم الشان پختہ تالاب پر پڑاؤ کیا اور اس کے فنِ تعمیر کو سراہا۔

بدن (12) ۔ جراثیم | Apna Pasrur