بدھ، 4 نومبر 2026ء24 جمادی الاول، 1448 ہجریھ
بریکنگ نیوز
خواتین کے لیے اسکوٹی اور موٹر سائیکل ٹریننگ بالکل مفتشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارخواتین کے لیے اسکوٹی اور موٹر سائیکل ٹریننگ بالکل مفتشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارخواتین کے لیے اسکوٹی اور موٹر سائیکل ٹریننگ بالکل مفتشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارخواتین کے لیے اسکوٹی اور موٹر سائیکل ٹریننگ بالکل مفتشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتار
بدن (10) ۔ جلد پر مہمان
🎙️ اپنا پسرور ڈیپ ڈائیو (Google NotebookLM انداز)2-میزبان آڈیو پوڈکاسٹ

مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ

👨‍💼
اسد

میزبان و براڈکاسٹر

👩‍💼
عظمیٰ

تجزیہ کار و شریک میزبان

00:00--:--
🎧 مکمل پوڈکاسٹ سماعت کے لیے تیار ہے
مطالعہ کی سہولیات:
بدن (10) ۔ جلد پر مہمان. ہمیں بہت سا پسینہ آتا ہے۔ دلچسپ چیز یہ ہے کہ عام خیال کے برعکس پسینہ خود میں کوئی بھی بو نہیں رکھتا۔ ایکرائن پسینے کو بیکٹیریا کیمیائی طور سے توڑتے ہیں جس کی بو پیدا ہوتی ہے۔ یہ بو بیکٹیریا پیدا کرتے ہیں اور یہ دو کیمیکلز کی ہے۔ آئیسوولارک ایسڈ (isovaleric) اور میتھانیڈاول (methanediol)۔ دلچسپ چیز یہ ہے کہ یہ دونوں کیمیکل پنیر میں بھی پائے جاتے ہیں۔ اگر آپ کو جرابوں کی بو کی مماثلت اگر پنیر کی بو سے محسوس ہوتی ہے تو اس کی یہ وجہ ہے۔ ہر شخص کا پسینہ ایک خاص بو رکھتا ہے اور اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ آپ کے جلد پر پائے جانے والے جراثیم آپ کے ساتھ خاص ہیں۔ اس کا انحصار اس پر بھی ہے کہ آپ کونسا صابن اور کپڑے دھونے کا ڈیٹرجنٹ استعمال کرتے ہیں۔ کاٹن کے کپڑے پہنتے ہیں یا اونی۔ کام سے پہلے نہاتے ہیں یا بعد میں۔ آپ کے کئی جراثیم مستقل رہائشی ہیں۔ کچھ ہفتہ یا مہینہ رہتے ہیں اور پھر کسی خانہ بدوش قبیلے کی طرح غائب ہو جاتے ہیں۔ آپ کی جلد پر ایک لاکھ جراثیم فی مربع سنٹی میٹر پائے جاتے ہیں اور یہ آسانی سے نہیں جاتے۔ ایک سٹڈی کے مطابق نہانے کے بعد جلد پر ان کی تعداد کچھ زیادہ ہو جاتے ہیں کیونکہ کونے کھدروں سے نکل کر یہ جسم پر پھیل جاتے ہیں۔ مکمل سیناٹائز کرنا آسان نہیں۔ میڈیکل ایگزام کے بعد ہاتھوں کو ٹھیک طرح سے صاف کرنے میں صابن اور پانی کے ساتھ ایک منٹ لگتا ہے۔ اور یہ وجہ ہے کہ بہت سے لوگ ہسپتالوں سے سنجیدہ بیماریاں پکڑ لیتے ہیں۔ (ایک اندازے کے مطابق امریکہ میں سالانہ بیس لاکھ لوگ ایسی انفیکشن کا شکار ہوتے ہیں جن میں سے نوے ہزار فوت ہو جاتے ہیں)۔ آتول گوانڈے لکھتے ہیں کہ “میڈیکل سائنس میں سب سے مشکل کام میرے جیسے ڈاکٹروں سے ایک کام مستقل اور مسلسل طور پر کروانا ہے۔ یہ ہمارے ہاتھ دھلوانا ہے”۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نیویارک یونیورسٹی کی 2007 کی ایک سٹڈی کے مطابق ایک شخص کی جلد پر 200 مختلف قسم کے جراثیم پائے جاتے ہیں۔ اور ہر شخص میں یہ انواع مختلف ہیں۔ صرف چار ایسی انواع تھیں جو ہر ایک پر تھیں۔ایک اور سٹڈی میں ساٹھ لوگوں کی ناف سے سیمپل لیا گیا اور بیکٹیریا کی 2368 اقسام پائی گئیں جن میں سے 1458 سائنس کے لئے نئی تھیں)۔ ایک شخص میں پائی جانے والی اقسام 29 سے 107 تھیں۔ ایک شخص کے پیٹ سے ایسا مائیکروب ملا جو اس سے پہلے جاپان سے باہر کبھی نہیں ملا تھا۔ اور وہ شخص کبھی جاپان نہیں گیا تھا۔ لیکن اس میں بہت گھبرانے کی بات نہیں۔ زیادہ تر جراثیم بالکل بے ضرر ہیں اور کئی مفید بھی۔ جراثیم صرف ہماری جلد پر نہیں۔ اس وقت آپ کے سر پر (اور ہر چکنی جگہ پر) ایک چھوٹی سی مائیٹ پائی جاتی ہے جو Demodex folliculorum ہے۔ یہ بڑی حد تک بے ضرر ہے۔ اور یہ ہمارے ساتھ اتنی زیادہ عرصے سے ہے کہ ایک سٹڈی کے مطابق اس کے ڈی این اے کو استعمال کر کے ہم اپنے اجداد کی ہجرتوں کا پتا لگا سکتے ہیں۔ یہ آپ کی جلد کو چر رہی ہیں۔ ان کی نظر میں آپ کارن فلیکس کی بہت بڑی سی دیگ ہیں۔ آپ اپنی آنکھ بند کر کے چشمِ تصور سے انہیں خود کو تناول کرتا محسوس کر سکتے ہیں۔ (جاری ہے)

Follow Apna Pasrur Official WhatsApp Channel

Get breaking news, instant alerts, and district updates directly on your WhatsApp

Join Channel ↗

Related Tags & Topics:

You May Also Like

View All News
Nov 4, 2026•Recent•محمد رضوان

خواتین کے لیے اسکوٹی اور موٹر سائیکل ٹریننگ بالکل مفت

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے خواتین کو بااختیار اور خودمختار بنانے کے مشن کے تحت صوبے میں خواتین کو اسکوٹی اور موٹر سائیکل چلانے کی مفت تربیت فراہم

Nov 4, 2026•Recent•طاہر محمود

Shah Mehmood Qureshi's health is unwell, he fell in the barracks and got injured: Lawyer

Lahore (November 4, 2026): Former Foreign Minister Shah Mehmood Qureshi's condition suddenly deteriorated in Kot Lakhpat Jail. Lawyer Barrister Taimur Malik claimed that the nature of Shah Mehmood Qureshi

Nov 4, 2026•Recent•عائشہ نور

وفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیے

اسلام آباد : وفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں میں بھرتی کے عمل سے متعلق 6 اہم ترین قانونی اصول واضح کرتے ہوئے بڑا فیصلہ جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی

Nov 4, 2026•Recent•عائشہ نور

Election Commission's strong reaction to the interview of former judge Justice (retd) Mansoor Ali Shah

Islamabad: The Election Commission, while reacting to the recent interview of former Supreme Court judge Justice (R) Mansoor Ali Shah, said that his position is contrary to the final decisions of the Supreme Court.

Nov 4, 2026•Recent•سلمان بٹ

وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا

اسلام آباد : فاسٹ موڈ ایوارڈز 2026 میں وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاط

Nov 4, 2026•Recent•وقاص احمد (مورخ و سینئر محقق)

شہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)

تزکِ جہانگیری کے چودہویں سال کے احوال کے مطابق، مغل شہنشاہ جہانگیر اور ملکہ نورجہاں نے کشمیر سفر کے دوران پسرور کے عظیم الشان پختہ تالاب پر پڑاؤ کیا اور اس کے فنِ تعمیر کو سراہا۔

بدن (10) ۔ جلد پر مہمان | Apna Pasrur