بدھ، 4 نومبر 2026ء24 جمادی الاول، 1448 ہجریھ
بریکنگ نیوز
وفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارمتحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مولانا فضل الرحمن میزبانی کریں گےلاہور: غیر ملکی خاتون مبینہ زیادتی کیس کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظوروفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارمتحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مولانا فضل الرحمن میزبانی کریں گےلاہور: غیر ملکی خاتون مبینہ زیادتی کیس کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظوروفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارمتحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مولانا فضل الرحمن میزبانی کریں گےلاہور: غیر ملکی خاتون مبینہ زیادتی کیس کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظوروفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارمتحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مولانا فضل الرحمن میزبانی کریں گےلاہور: غیر ملکی خاتون مبینہ زیادتی کیس کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور
Moral psychology•23 مارچ 2022•وقت اشاعت: شام 5:41
🇬🇧 English

اخلاقی نفسیات (36) ۔ انصاف

سلمان بٹنیوز سینئر سب ایڈیٹر
اخلاقی نفسیات (36) ۔ انصاف
🎙️ اپنا پسرور ڈیپ ڈائیو (Google NotebookLM انداز)2-میزبان آڈیو پوڈکاسٹ

مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ

👨‍💼
اسد

میزبان و براڈکاسٹر

👩‍💼
عظمیٰ

تجزیہ کار و شریک میزبان

00:00--:--
🎧 مکمل پوڈکاسٹ سماعت کے لیے تیار ہے
مطالعہ کی سہولیات:


فرض کیجئے کہ دفتر میں آپ کا ایک ساتھی آپ کو پیشکش کرتا ہے کہ وہ ایک ہفتہ آپ کے حصے کا کام بھی کر لے گا تا کہ آپ اس ہفتے کی چھٹی لے سکیں۔ آپ کو کیسا محسوس ہو گا؟ اگر آپ “سخت منطقی” ہیں تو آپ کو خوشی محسوس ہو گی جیسے کوئی شے مفت مل گئی ہو۔ لیکن اگر آپ عام انسان ہیں تو پھر آپ جانتے ہیں کہ یہ مفت نہیں۔ یہ ایک احسان ہے۔ اور اگر آپ یہ پیشکش قبول کرتے ہیں تو آپ کے دل میں اس کے لئے ابھرنے والے احسان مندی کے جذبات سے آپ اس کا شکریہ ادا کریں گے۔ اس کی مہربانی کی تعریف کریں گے اور اگر اسے ایسی مدد کبھی ضرورت پڑی تو امکان ہے کہ آپ خود بھی ایسا ہی کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ارتقائی تھیورسٹ اکثر اوقات ہمارے جین کو “خودغرض” کہتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ اپنے سے بننے والے جاندار کے صرف انہی رویوں پر اثرانداز ہوتی ہیں جن کی مدد سے ان جین کی کاپیاں زیادہ سے زیادہ آگے پھیلیں۔ لیکن اخلاقیات کے منبع کی تلاش میں ملنے والی اہم ترین بصیرت یہ ہے کہ “خودغرض” جین سے “بے لوث” مخلوق ابھر سکتی ہے۔ لیکن اس بے لوث مخلوق کو اپنی سخاوت کے بارے میں منتخب ہونا پڑتا ہے۔ اپنے رشتہ داروں سے کی جانے والی مہربانیاں تو معمہ نہیں لیکن انسان اپنے بے غرضی کے جذبے اس کو صرف اپنے قریبی رشتہ داروں تک محدود نہیں رکھتے۔ اور اس کی وجہ طویل عرصے تک ایک چیلنج تھا۔ اس معمے کو حل کرنے کا ایک خیال رابرٹ ٹریورز کا تھا جن کا reciprocal altriusm پر پیپر 1971 میں شائع ہوا۔
ٹریورز کا کہنا تھا کہ ایک نوع میں بے غرضی کا جذبہ اس وقت ہو گا اگر اس کے افراد یہ یاد رکھ سکیں کہ دوسروں نے ان کے ساتھ کیسا سلوک کیا ہے۔ اور جنہوں نے اچھا سلوک کیا ہے، ان کے احسان کو بدلہ چکا سکیں اور انسان ایک ایسی ہی نوع ہے۔ ٹریورز کا پیش کیا گیا خیال “ادلے کا بدلہ” کا تھا۔ ہم عام طور پر کسی سے پہلی بار ملیں تو اس سے اچھی طرح پیش آتے ہیں۔ لیکن بعد میں ہم اس بارے میں منتخب ہو جاتے ہیں۔ جو ہم سے اچھا ہے، اس سے اچھے رہتے ہیں۔ جبکہ جو ہمارے بھلے ہونے سے فائدہ اٹھانا چاہے اس سے دور رہتے ہیں۔
انسانی زندگی میں باہمی تعاون کے بہت سے مواقع ہیں۔ اگر ہم ٹھیک طرح سے رہیں تو دوسروں کے ساتھ ملکر ایسے کام کر سکتے ہیں جن کا فائدہ سب کو ہو۔ ہمسائے ایک دوسرے کے گھروں کی نگہبانی کر سکتے ہیں۔ ہم سب مل جل کر کھا سکتے ہیں۔ ایک دوسرے کو برتنے کی چیزیں ادھار دے سکتے ہیں۔ ساتھی ایک دوسرے کے کام میں مدد کر سکتے ہیں۔ ایک دوسرے سے ملکر کام کرنے سے ہم سب ہی اچھی زندگی گزار سکتے ہیں۔
لیکن ایک مسئلہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فرض کیجئے کہ کسی کی حکمتِ عملی ہے کہ “جس کو بھی مدد کی ضرورت ہو، اس کی مدد کی جائے” تو یہ دوسروں کو فائدہ اٹھانے کی دعوت ہے۔ جبکہ “مدد لی جائے لیکن کی نہ جانے” کی حکمتِ عملی کا مطلب یہ ہے کہ جلد ہی وہ وقت آ جائے گا جب کوئی آپ کا ہاتھ بٹانے کو تیار نہیں ہو گا۔ ان کے مقابلے میں جبکہ “ادلے کا بدلہ” کی حکمتِ عملی ایک اچھا توازن دے گی۔
انصاف پسندی کی بنیادی اخلاقی قدر کا یہ ٹرگر ہے۔ بڑے پیمانے پر تعاون اس وقت تک ممکن نہیں جب تک دھوکہ دہی کرنے والوں کو اس کی سزا نہ ملے اور وہ اس تعاون کا یک طرفہ فائدہ نہ اٹھا سکیں۔ بھروسے کے قابلِ اعتماد نیٹ ورک اسی طرح بن سکتے ہیں۔
ہم کسی کی طرف سے کی گئی بے غرض مدد کو پسند کرتے ہیں۔ اور اگر کوئی ہمیں دھوکا دینے کی کوشش کرے یا ہماری بے غرضی کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے تو ہمارا ردِ عمل غصے اور ناگواری کا ہوتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انصاف کے اس ماڈیول کے موجودہ ٹرگر میں بہت سی چیزیں ہیں۔ ایک طرف سماجی انصاف اور برابری کے خیالات اسی بنیاد پر ہیں۔ طاقتور اور امیر لوگ اگر معاشرے میں اپنی طاقت اور رتبے کا فائدہ اٹھاتے ہیں تو یہ ہمیں طیش دلاتا ہے یا اگر لوگ اپنے حصے کا ٹیکس نہیں دیتے تو ہمیں اسی لئے یہ بالکل پسند نہیں آتا۔
اور دوسری طرف، اگر لوگ ایسا سمجھتے ہیں کہ ان کی کی گئی محنت سے فائدہ وہ لوگ اٹھاتے ہیں جو مفت خورے اور کاہل ہیں، تو بھی اس پر ہونے والی ناگواری اسی باعث ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہم سب سماجی انصاف کی پرواہ کرتے ہیں۔ تاہم اس کی دو بڑی اقسام ہیں۔ بائیں بازو کے خیالات میں اس کا مطلب برابری ہے یعنی ممکنہ حد تک ہر ایک کو معیشت میں سے برابر ملے۔ جب کہ دائیں بازو کے خیالات میں اس کا مطلب تناسب ہے یعنی لوگوں کو اتنا ملے جتنا وہ معیشت میں حصہ ڈالتے ہیں، خواہ اس کا مطلب غیرمساوی نتائج ہوں۔

(جاری ہے)




اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں

تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں

چینل جوائن کریں ↗

متعلقہ ٹیگز اور موضوعات:

شاید آپ یہ بھی پڑھنا چاہیں

تمام خبریں دیکھیں
4 نومبر 2026•43 منٹ پہلے•عائشہ نور

وفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیے

اسلام آباد : وفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں میں بھرتی کے عمل سے متعلق 6 اہم ترین قانونی اصول واضح کرتے ہوئے بڑا فیصلہ جاری کر دیا۔

4 نومبر 2026•1 گھنٹے پہلے•عائشہ نور

سابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعمل

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے حالیہ انٹرویو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کا مؤقف سپریم کورٹ کےحتمی فیصلوں کے برعکس۔

4 نومبر 2026•4 گھنٹے پہلے•سلمان بٹ

وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا

اسلام آباد : فاسٹ موڈ ایوارڈز 2026 میں وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا۔

4 نومبر 2026•5 گھنٹے پہلے•وقاص احمد (مورخ و سینئر محقق)

شہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)

تزکِ جہانگیری کے چودہویں سال کے احوال کے مطابق، مغل شہنشاہ جہانگیر اور ملکہ نورجہاں نے کشمیر سفر کے دوران پسرور کے عظیم الشان پختہ تالاب پر پڑاؤ کیا اور اس کے فنِ تعمیر کو سراہا۔

4 نومبر 2026•5 گھنٹے پہلے•طاہر محمود

پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیا

لاہور : پنجاب کے متعدد شہر شدید فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہیں ، جبکہ جھنگ 678 ائیر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ سب سے آگے ہیں۔

4 نومبر 2026•7 گھنٹے پہلے•طاہر محمود

مولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاری

محمد اکرم خان پانیزئی کے حوالے سے ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد کے تحت نوٹس جاری کیے گئے۔

اخلاقی نفسیات (36) ۔ انصاف | اپنا پسرور