بدھ، 4 نومبر 2026ء24 جمادی الاول، 1448 ہجریھ
بریکنگ نیوز
شاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارمتحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مولانا فضل الرحمن میزبانی کریں گےشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارمتحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مولانا فضل الرحمن میزبانی کریں گےشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارمتحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مولانا فضل الرحمن میزبانی کریں گےشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارمتحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مولانا فضل الرحمن میزبانی کریں گے
کشمیر ۔ مغل (۵)
🎙️ اپنا پسرور ڈیپ ڈائیو (Google NotebookLM انداز)2-میزبان آڈیو پوڈکاسٹ

مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ

👨‍💼
اسد

میزبان و براڈکاسٹر

👩‍💼
عظمیٰ

تجزیہ کار و شریک میزبان

00:00--:--
🎧 مکمل پوڈکاسٹ سماعت کے لیے تیار ہے
مطالعہ کی سہولیات:
کشمیر ۔ مغل (۵). کشمیر قدیم تاریخ میں بدھ مت اور ہندو مت کا بڑا مرکز رہا۔ پانچویں صدی میں بدھ مت کو کئی وجوہ کی بنا پر زوال آیا اور شیوا مت نے اس کی جگہ لی۔ بڑے ہندو فلسفیوں میں ابھیناواگپتا کشمیری تھے اور ان کا تعلق شیوا مت سے تھا۔ گیارہویں صدی میں پنجاب کے راستے یہاں اسلام کی آمد ہوئی۔ تجارتی روابط کے ساتھ یہ یہاں پہنچا۔ اسلام اس خطے میں لانے والی اہم شخصیات میں ترکستان کے بلبل شاہ تھے اور ایران کے شاہ ہمدان۔ بلبل شاہ نے لداخ کے شہزادہ رنچن کو مسلمان کر لیا تھا۔ ان کے بعد 1339 میں آنے والے شاہ میر پہلے پیدائشی کشمیری مسلمان حکمران تھے۔ اس وقت تک کشمیر میں اسلام پھیلنے لگا تھا۔ شاہ میر نے سلطان خاندان کی بنیاد رکھی جس نے کشمیر پر 222 سال حکومت کی۔ اس خاندان کے جانے کے بعد مغل یا افغان یہاں 1819 تک حکومت کرتے رہے۔ جس کے بعد سکھوں نے علاقے پر قبضہ کر لیا اور ان کی حکومت 1846 تک رہی۔ برٹش سے آزادی کی تحریک میں دو اہم شخصیات کا پس منظر اس علاقے سے تھا۔ ایک کشمیری پنڈت جواہر لال نہرو جبکہ ان کے مخالف خیالات رکھنے والے سکالر اور فلسفی محمد اقبال۔ کشمیر میں مذہبی رواداری کی طویل روایت رہی ہے۔ کشمیری روحانی روایت رشی کہلاتی ہے۔ صوفی اور سنیاسی سنسکرت یا فارسی کے بجائے کشمیری زبان استعمال کرتے رہے۔ یہاں مذہبی روایات کے احترام کی تاریخ اور روایت کو “کشمیریت” کا نام دیا گیا ہے۔ مچھلی اور بکرے کا گوشت کھایا جاتا ہے لیکن عام طور پر نہ ہی یہاں سور کا گوشت کھایا جاتا رہا اور نہ ہی گائے کا۔ لیکن کشمیریت رومانوی لفظ ہے۔ ہم آہنگی ہمیشہ نہیں رہی۔ کشمیری پنڈتوں اور مسلمان کسانوں کے درمیان تناوٗ رہا ہے۔ شیعہ سنی مسائل رہے ہیں۔ اور انہی مسائل کی وجہ سے ہی تیسرے مغل بادشاہ، اکبر کو 1586 میں کشمیر فتح کرنے کا موقع ملا تھا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کشمیر کی تنہائی اور دشوار گزار راستے کی وجہ سے اس کا باقی برِصغیر سے زیادہ سیاسی تعلق نہیں رہا۔ یہ 1586 میں تبدیل ہو گیا جب اکبر نے سلطان خاندان کا خاتمہ کر دیا۔ اکبر کو کشمیریوں سے سخت مقابلہ کرنا پڑا تھا۔ کشمیری جنگجو قوم تھی۔ کشمیریوں نے دو بار محمود غزنوی کی طاقتور فوج کو شکست دی تھی۔ جب بھی کشمیر پر کسی نے حملہ کیا تھا تو سخت جان کشمیریوں نے متحد ہو کر مقابلہ کیا تھا اور گوریلا جنگ سے بڑے دشمن کو شکست دی تھی۔ ظہیرالدین بابر کو بھی 1527 میں شکست کھانا پڑی تھی۔ اکبر کو 1568 میں ناکامی ہوئی تھی۔ لیکن پھر شیعہ سنی پھوٹ نے کشمیر کو زیر کر دیا۔ شیعہ حکمران کے خلاف باغی سنی تھے اور مغل بادشاہ اکبر بھی سنی تھے۔ انہوں نے اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے باغیوں کی مدد سے کامیابی حاصل کی۔ یہ کامیابی ساٹھ سال کی ناکامیوں کے بعد ہونے والی مغل کامیابی تھی۔ اس کے بعد کشمیر کی علیحدہ سلطنت ختم ہو گئی۔ یہ مغل سلطنت کا صوبہ بن گیا۔ ایسا ہی بلتستان اور لداخ میں ہوا۔ تبت سے بچانے کے لئے مغلوں کی مدد حاصل کی گئی۔ اور یہ علاقہ مغل عملداری میں آ گیا۔ اکبر نے مقامی فوج تحلیل کر دی۔ کشمیری مرد آبادی کو لمبا لباس “پھرن” پہننا لازم کیا۔ اس لباس میں وجہ سے تلوار یا چاقو نکالنے میں دقت ہوتی۔ مغل دور میں عسکریت کی حوصلہ شکنی کے لئے کی جانے قانونی اور سماجی تبدیلیاں تھیں جس باعث کشمیریوں کو جنگجو نہیں سمجھا جاتا تھا۔ مغلوں نے یہ تبدیلی کامیابی سے کر لی تھی۔ اور یہ وہ تاثر تھا جس وجہ سے برٹش کی مارشل ریس ڈاکٹرائن میں کشمیری نان مارشل قوم قرار پائے اور انہیں انڈین آرمی میں بھرتی نہیں کیا گیا۔ مغلوں کا کشمیر سے خاص تعلق رہا۔ اکبر نے تین بار کشمیر کا سفر کیا۔ اکبر کے بیٹے جہانگیر نے کشتواڑ کو مغل سلطنت کا حصہ بنایا اور آٹھ مرتبہ یہاں آئے۔ (سترہویں صدی کے دشوار گزار راستوں سے گزر کر اتنی مرتبہ آنا معمولی بات نہیں تھی)۔ انہوں نے یہاں باغات بنوائے۔ کہا جاتا ہے کہ بسترِ مرگ میں انہوں نے اپنی آخری خواہش “صرف کشمیر” کہی تھی۔ شاہ جہاں نے وادی میں باغات بنوائے۔ دارا شکوہ نے یہاں وقت گزارا۔ محل، مسجد، رصدگاہ اور صوفی درگاہ تعمیر کروائی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مغلوں کے بعد آنے والوں کے لئے اس علاقے کے ساتھ اس طرح کی جذباتی محبت نہیں تھی۔ خالصہ سرکار اور افغان حکمرانوں کے لئے اپنے دور میں یہ ایک دور دراز کا علاقہ تھا جس سے آمدنی حاصل ہوتی تھی لیکن انہیں اس علاقے میں یا یہاں کے لوگوں کے ساتھ دلچسپی نہیں تھی۔ ڈوگرہ دور میں سری نگر موسمِ گرما کا جبکہ جموں موسمِ سرما کا دارالحکومت تھا۔ اس دور میں یہ سیاحوں کی جگہ بننے لگا۔ لوگ چھٹیاں منانے آیا کرتے۔ 1940 میں انتیس ہزار سیاح سری نگر آئے جس میں آٹھ ہزار یورپ سے آئے تھے۔ کشتی گھروں میں یا ہوٹل میں رہتے۔ مچھلیاں پکڑتے، پہاڑوں پر چڑھتے، کیمپنگ کرتے۔ انڈیا میں 2009 میں آنے والے سیاحوں کی تعداد ساڑھے چار لاکھ تھی جس میں چوبیس ہزار بیرونِ ملک سے آئے تھے۔ یہ تعداد پچیس سال سے پہلے کے مقابلے میں نصف تھی، جب وادی میں سیاحوں کی تعداد دس لاکھ تھی۔ (جاری ہے) نوٹ: ساتھ لگی تصویر جہانگیر کی کشمیر میں بنائی گئی ہے۔ یہ تصویر اس وقت برٹش میوزیم میں نمائش پر لگی ہے۔

Follow Apna Pasrur Official WhatsApp Channel

Get breaking news, instant alerts, and district updates directly on your WhatsApp

Join Channel ↗

Related Tags & Topics:

You May Also Like

View All News
Nov 4, 2026•Recent•طاہر محمود

Shah Mehmood Qureshi's health is unwell, he fell in the barracks and got injured: Lawyer

Lahore (November 4, 2026): Former Foreign Minister Shah Mehmood Qureshi's condition suddenly deteriorated in Kot Lakhpat Jail. Lawyer Barrister Taimur Malik claimed that the nature of Shah Mehmood Qureshi

Nov 4, 2026•Recent•عائشہ نور

وفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیے

اسلام آباد : وفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں میں بھرتی کے عمل سے متعلق 6 اہم ترین قانونی اصول واضح کرتے ہوئے بڑا فیصلہ جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی

Nov 4, 2026•Recent•عائشہ نور

Election Commission's strong reaction to the interview of former judge Justice (retd) Mansoor Ali Shah

Islamabad: The Election Commission, while reacting to the recent interview of former Supreme Court judge Justice (R) Mansoor Ali Shah, said that his position is contrary to the final decisions of the Supreme Court.

Nov 4, 2026•Recent•سلمان بٹ

وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا

اسلام آباد : فاسٹ موڈ ایوارڈز 2026 میں وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاط

Nov 4, 2026•Recent•وقاص احمد (مورخ و سینئر محقق)

شہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)

تزکِ جہانگیری کے چودہویں سال کے احوال کے مطابق، مغل شہنشاہ جہانگیر اور ملکہ نورجہاں نے کشمیر سفر کے دوران پسرور کے عظیم الشان پختہ تالاب پر پڑاؤ کیا اور اس کے فنِ تعمیر کو سراہا۔

Nov 4, 2026•Recent•طاہر محمود

Air pollution has increased to dangerous levels in Punjab, making breathing difficult

LAHORE: Several cities of Punjab are in the grip of severe air pollution, while Jhang is at the forefront with an air quality index of 678. According to the details in different cities of Punjab

کشمیر ۔ مغل (۵) | Apna Pasrur