بدھ، 4 نومبر 2026ء24 جمادی الاول، 1448 ہجریھ
بریکنگ نیوز
خواتین کے لیے اسکوٹی اور موٹر سائیکل ٹریننگ بالکل مفتشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارخواتین کے لیے اسکوٹی اور موٹر سائیکل ٹریننگ بالکل مفتشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارخواتین کے لیے اسکوٹی اور موٹر سائیکل ٹریننگ بالکل مفتشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارخواتین کے لیے اسکوٹی اور موٹر سائیکل ٹریننگ بالکل مفتشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتار
گلیلیو کے تجربے (28)
🎙️ اپنا پسرور ڈیپ ڈائیو (Google NotebookLM انداز)2-میزبان آڈیو پوڈکاسٹ

مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ

👨‍💼
اسد

میزبان و براڈکاسٹر

👩‍💼
عظمیٰ

تجزیہ کار و شریک میزبان

00:00--:--
🎧 مکمل پوڈکاسٹ سماعت کے لیے تیار ہے
مطالعہ کی سہولیات:
گلیلیو کے تجربے (28). گلیلیو کے تجربات ویسے تھے جیسے آج کسی ہائی سکول کی سائنس لیبارٹری میں کئے جاتے ہیں۔ ظاہر ہے کہ لیبارٹری ویسی نہ تھی۔ گلیلیو کے پاس وہ زبردست سامان نہیں تھا جو آج کے سکول کے طلبا کے پاس ہوتا ہے۔ بجلی، گیس اور نلکا تو نہیں تھے لیکن سب سے اہم یہ کہ ان کے پاس گھڑی بھی نہیں تھی۔ انہوں نے وقت کی پیمائش کی لئے ایک بالٹی کے پیندے میں سوراخ کر لیا تھا۔ جب وقت کی پیمائش کرنی ہو تو اسے بھر لیتے تھے، اور یہ دیکھتے تھے کہ جس دورانیے کی پیمائش کرنی ہے، اس دوران پانی کتنا بہا۔ بالٹی کا وزن انہیں دورانیہ بتا دیتا تھا۔ گلیلیو نے اس واٹر کلاک کے ذریعے ایک متنازعہ مسئلے کو حل کرنے کا تجربہ کیا۔ یہ اشیا کے نیچے گرنے کا مسئلہ تھا۔ ارسطو کی فزکس میں نیچے گرنا ایک فطری حرکت تھا جس کا تعلق گرنے والی چیز کے وزن سے تھا اور گرتے وقت جسم کی رفتار یکساں رہتی ہے۔ اور اگر آپ سوچیں تو کامن سینس یہی کہتی ہے۔ پتھر پتے سے زیادہ تیز گرتا ہے اور محسوس ہوتا ہے کہ پتے کی رفتار یکساں رہتی ہے۔ وقت کی اچھی پیمائش کئے بغیر، ایکسلریشن کے تصویر کے بغیر ارسطو کی وضاحت معقول لگتی تھی۔ لیکن یہی کامن سینس ایک اور طرح سے اس کے خلاف بھی تھی۔ اگر اونچائی سے سیب سر پر گرے تو چوٹ زیادہ لگتی ہے۔ اس کا مطلب یہ نکلتا تھا کہ گرتے وقت اشیا کی رفتار تیز ہوتی جاتی ہے۔ اس وجہ سے یہ مسئلہ متنازعہ رہا تھا۔ گلیلیو اس کا جواب معلوم کرنا چاہ رہے تھے۔ انہیں یہ بھی پتا تھا کہ ان کی گھڑی اتنی پریسائز نہیں تھی کہ یہ تجربہ کر سکے۔ انہوں نے یہ عمل کو سست کرنے کا طریقہ نکالا جو پالش کی گئی کانسی کی گیندوں کو مختلف زاویے والے پلین سے لڑھکانے کا تھا۔ اور یہ اس قسم کا طریقہ ہے جو جدید فزکس کا دل ہے۔ اچھا تجربہ ڈیزائن کرنے کا چیلنج ہی یہ ہے کہ کس چیز پر دھیان دینا ہے اور کسی نظرانداز کرنا ہے، تاکہ تجربہ وہ بتا دے جو ہم جاننا چاہ رہے ہیں۔ گلیلیو کا جینیس اس تجربے کو ڈیزائن کرتے وقت دو چیزیں ذہن میں رکھنا تھا۔ پہلا یہ کہ گیندوں کو اتنا سست کر دیں کہ پیمائش کر سکیں اور دوسرا یہ کہ ہوا کی مدافعت اور فرکشن کم سے کم ہو۔ گلیلیو کا اندازہ تھا کہ ایک ویکیوم میں پتھر اور پر ایک ہی رفتار سے گریں گے۔ اور وہ اس کے قریب قریب کے حالات پیدا کر رہے تھے جہاں فرکشن اور ہوا کی مخالفت کو نظرانداز کیا جا سکے۔ کم زاویے پر گیند سست رفتاری سے لڑھکی اور پیمائش کرنا آسان تھا۔ انہوں نے نوٹ کیا کہ گیند کا طے کردہ فاصلہ دورانیے کے سکوائر کے حساب سے تبدیل ہوتا ہے۔ یعنی ایک مستقل ہونے والی ایکسلریشن ہے۔ اور دوسرا یہ کہ اس کا تعلق گیند کے وزن سے نہیں۔ اور پھر زاویہ تبدیل کرنے سے بھی اس میں کوئی فرق نہیں پڑا۔ گیند کا فاصلہ گیند کے وزن سے نہیں بلکہ وقت سے تھا۔ اور اگر یہ دس، بیس، تیس، چالیس اور پچاس کے زاویے پر درست تھا تو نوے پر کیوں نہیں؟ اور اب انہوں نے نتیجہ نکالا کہ ان کا تجربہ نیچے گرتے اجسام پر بھی درست ہو گا۔ عمودی کرنے سے بھی یہی نتائج نکلے گے۔ صرف فرق یہ پڑے گا کہ گیندوں کی رفتار زیادہ تیز ہو گی۔ اور یوں، ارسطو کے اس خیال کو گلیلیو نے خیالات کے تخت سے معزول کر دیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گلیلیو کو اگر ریاضی کا شوق تھا تو ساتھ تجرید کا بھی۔ اور تصور میں مناظر بنانے میں ماہر تھے۔ غیرسائنسدان اسے fantasy کہیں گے، سائنسدان اسے thought experiment کہتے ہیں۔ اس میں آلات کی ضرورت نہیں اور سوچ کے ایسے اچھے تجربات کام کرتے ہیں۔ ایک تیر کی حرکت پر ارسطو نے کہا تھا کہ ہوا کے ذرات اسے دھکیل رہے ہیں۔ گلیلیو اس سے متفق نہیں تھے۔ انہوں نے کہا، “تصور کریں کہ سمندر پر ایک بحری جہاز ہے، اس میں ایک بند کیبن میں لوگ بیٹھے گیند اچھال رہے ہیں، تتلی اڑ رہی ہے۔ مچھلی ایک پیالے میں تیر رہی ہے اور پانی بوتل سے ٹپک رہا ہے۔ اب خواہ جہاز رکا ہوا ہے یا پھر ایک ہی رفتار سے حرکت کر رہا ہے تو اندر والوں کے لئے اس منظر میں کوئی فرق نہیں”۔ انہوں نے نتیجہ یہ نکالا کہ جہاز کی حرکت ان اشیا پر منتقل ہو گئی ہے اور ان کی اپنی حرکات جہاز کے مقابلے میں ہیں۔ کیا اسی طرح تیر پر حرکت ابتدا میں نہیں منتقل ہو گئی؟ یہ تیر اس لئے حرکت کر رہا ہے کہ یہ حرکت میں تھا۔ اور گلیلیو نے اس طرح ارسطو کا ایک اور خیال غلط قرار دے دیا۔ کسی شے کو حرکت کرتے رہنے کے لئے کسی فورس کی ضرورت نہیں۔ حرکت کرتی شے حرکت کرتی رہے گی۔ ویسے ہی جیسے رکی ہوئی شے رکی رہتی ہے۔ گلیلیو کا یہ قانون انرشیا کا قانون کہلاتا ہے۔ بعد میں نیوٹن نے اسی سے پہلا حرکت کا قانون نکالا۔ (نیوٹن نے اس قانون کو لکھتے ہوئے یہ لکھا کہ یہ گلیلیو کی دریافت ہے۔ یہ وہ شاذ موقع ہے جب نیوٹن نے کسی اور کو بھی کریڈٹ دیا ہے)۔ گلیلیو کے انرشیا کے قانون نے ارسطو کے ہوا کے ذروں کو دھکا لگانے کی ضرورت ختم کر دی تھی۔ اور یہ ماضی کی فزکس سے ایک بڑا بریک تھا۔ گلیلیو نے گریویٹی دریافت نہیں کی یا اس کی ریاضی تک نہیں پہنچے۔ اس کے لئے ابھی نیوٹن کا انتظار کرنا تھا۔ گلیلیو کی اگلی بڑی کنٹریبیوشن، جس سے انہوں نے سب سے زیادہ شہرت پائی، ایک عینک ساز کی مدد سے ہوئی تھی۔ (جاری ہے)

Follow Apna Pasrur Official WhatsApp Channel

Get breaking news, instant alerts, and district updates directly on your WhatsApp

Join Channel ↗

Related Tags & Topics:

You May Also Like

View All News
Nov 4, 2026•Recent•محمد رضوان

خواتین کے لیے اسکوٹی اور موٹر سائیکل ٹریننگ بالکل مفت

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے خواتین کو بااختیار اور خودمختار بنانے کے مشن کے تحت صوبے میں خواتین کو اسکوٹی اور موٹر سائیکل چلانے کی مفت تربیت فراہم

Nov 4, 2026•Recent•طاہر محمود

Shah Mehmood Qureshi's health is unwell, he fell in the barracks and got injured: Lawyer

Lahore (November 4, 2026): Former Foreign Minister Shah Mehmood Qureshi's condition suddenly deteriorated in Kot Lakhpat Jail. Lawyer Barrister Taimur Malik claimed that the nature of Shah Mehmood Qureshi

Nov 4, 2026•Recent•عائشہ نور

وفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیے

اسلام آباد : وفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں میں بھرتی کے عمل سے متعلق 6 اہم ترین قانونی اصول واضح کرتے ہوئے بڑا فیصلہ جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی

Nov 4, 2026•Recent•عائشہ نور

Election Commission's strong reaction to the interview of former judge Justice (retd) Mansoor Ali Shah

Islamabad: The Election Commission, while reacting to the recent interview of former Supreme Court judge Justice (R) Mansoor Ali Shah, said that his position is contrary to the final decisions of the Supreme Court.

Nov 4, 2026•Recent•سلمان بٹ

وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا

اسلام آباد : فاسٹ موڈ ایوارڈز 2026 میں وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاط

Nov 4, 2026•Recent•وقاص احمد (مورخ و سینئر محقق)

شہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)

تزکِ جہانگیری کے چودہویں سال کے احوال کے مطابق، مغل شہنشاہ جہانگیر اور ملکہ نورجہاں نے کشمیر سفر کے دوران پسرور کے عظیم الشان پختہ تالاب پر پڑاؤ کیا اور اس کے فنِ تعمیر کو سراہا۔

گلیلیو کے تجربے (28) | Apna Pasrur