سیالکوٹ: ڈی پی او کیپٹن (ر) دوست محمد کی اوپن ڈور پالیسی، سائلین کے مسائل سن کر فوری ازالے کے احکامات

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ
میزبان و براڈکاسٹر
تجزیہ کار و شریک میزبان
سیالکوٹ: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سیالکوٹ کیپٹن (ر) دوست محمد نے اپنے دفتر میں 'اوپن ڈور پالیسی' کے تحت ضلع بھر سے آئے ہوئے سائلین اور شہریوں سے براہِ راست ملاقات کی اور ان کے مسائل و شکایات تفصیل سے سنیں۔
ملاقات کے دوران شہریوں نے مختلف تھانوں سے متعلق درخواستوں، تفتیشی امور اور عوامی مسائل سے ڈی پی او سیالکوٹ کو آگاہ کیا۔ ڈی پی او نے ہر سائل کی بات توجہ سے سنی اور موقع پر ہی متعلقہ سب ڈویژنل پولیس آفیسرز (SDPOs) اور ایس ایچ اوز کو ٹیلی فون پر ہدایات جاری کیں کہ تمام شکایات کا ازالہ 100 فیصد میرٹ اور انصاف کے اصولوں کے مطابق مقررہ وقت کے اندر یقینی بنایا جائے۔
اس موقع پر ڈی پی او سیالکوٹ کیپٹن (ر) دوست محمد نے کہا کہ پولیس دفاتر اور تھانوں کے دروازے بلا تفریق ہر عام شہری کے لیے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں۔ عوام الناس کو فوری انصاف کی فراہمی اور ان کی جائز شکایات کا بروقت ازالہ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کے ساتھ نامناسب رویہ یا تفتیش میں بلاوجہ تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ تھانہ کلچر کی تبدیلی اور شہریوں اور پولیس کے درمیان اعتماد کا رشتہ مضبوط بنانا پنجاب پولیس کے ویژن کا بنیادی حصہ ہے۔ شہریوں نے ڈی پی او سیالکوٹ کی جانب سے براہِ راست شنوائی اور فوری احکامات کے اجرا پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
یہ کھلی کچہری سیالکوٹ پولیس (ڈی پی او آفس) کے تحت عوام الناس کی فوری دادرسی اور انصاف کی بلاتاخیر فراہمی کے لیے منعقد کی گئی۔ شہری اپنے مسائل کے ازالے کے لیے روزانہ صبح ڈی پی او آفس سیالکوٹ تشریف لا سکتے ہیں۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











