پاکستان نیوی کی ایتھلیٹ امتل رحمان کا اولمپکس میں شرکت کا خواب

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- کراچی میں جاری لوک سہتا قومی ایتھلیٹکس چیمپین شپ میں مجموعی طور پر پانچ میڈلز جیتنے والی امتل رحمان نے ہفتہ کو این ای ڈی یونیورسٹی کے ٹارٹن ٹریک پر ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو۔
- چنیوٹ سے تعلق رکھنے والی امت الرحمن نے کہا کہ پاکستان نیوی کی جانب سے بہترین سہولیات اور کوچ عبدالمجید کی زیر نگرنی اعلی تربیت کی بدولت قومی ایتھلیٹکس چیمپین شپ میں اچھے نتائج حاصل کرنے میں کامیابی ملی۔
اپنا پسرور (مانیٹرنگ ڈیسک): 54ویں قومی ایتھلیٹکس چیمپین شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار گولڈ اور ایک برانز میڈل جیتنے والی پاکستان نیوی کی خاتون ایتھلیٹ امتل رحمان نے اولمپک مقابلوں میں شرکت کا خواب دیکھ لیا۔
کراچی میں جاری لوک سہتا قومی ایتھلیٹکس چیمپین شپ میں مجموعی طور پر پانچ میڈلز جیتنے والی امتل رحمان نے ہفتہ کو این ای ڈی یونیورسٹی کے ٹارٹن ٹریک پر ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری خواہش اور تمنا ہے کہ اگلے اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کروں، اس خواب کو عملی جامہ پہنانے کے لیے بھرپور محنت کر رہی ہوں، آنے والے مقابلوں میں کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے سخت محنت کروں گی،امید ہے کہ جلد ہی قومی ریکارڈز بھی بنانے میں کامیاب ہو جاؤں۔
چنیوٹ سے تعلق رکھنے والی امت الرحمن نے کہا کہ پاکستان نیوی کی جانب سے بہترین سہولیات اور کوچ عبدالمجید کی زیر نگرنی اعلی تربیت کی بدولت قومی ایتھلیٹکس چیمپین شپ میں اچھے نتائج حاصل کرنے میں کامیابی ملی۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں










