پاکستان سمیت چار ممالک کا علاقائی امن کیلئے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- مکہ اتحاد کے ارکان اور ایران کے درمیان اجلاس میں سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان، پاکستان کے آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ترک انٹیلی جنس کے سربراہ ابراہیم قالن شریک ہوئے۔
- اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ علاقائی سلامتی کے طریقہ کار پر مشاورت اور تعاون کو مزید فروغ دیا جائے۔
- ایرانی میڈیا کے مطابق اجلاس میں خطے کی سلامتی، امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف کارروائیوں کے اثرات اور فلسطین و لبنان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اپنا پسرور (مانیٹرنگ ڈیسک): ایرانی میڈیا کے مطابق چار ملکی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، جس میں خطے میں امن و سلامتی کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
مکہ اتحاد کے ارکان اور ایران کے درمیان اجلاس میں سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان، پاکستان کے آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ترک انٹیلی جنس کے سربراہ ابراہیم قالن شریک ہوئے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ علاقائی سلامتی کے طریقہ کار پر مشاورت اور تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔ خطے میں سلامتی کے قیام کے لیے علاقائی ممالک کے درمیان اعتماد اور تعاون ناگزیر ہے، جبکہ پائیدار امن کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اجلاس میں خطے کی سلامتی، امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف کارروائیوں کے اثرات اور فلسطین و لبنان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس سے قبل مکہ دفاعی معاہدے میں شامل ممالک کے اعلیٰ حکام نے ایرانی مسعود پزشیان سے بھی ملاقات۔
ملاقات میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے مسلم ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیلی جارحیت اور مشرقِ وسطیٰ کو ’تقسیم کرنے‘ کی امریکی حمایت یافتہ کوششوں کے خلاف اپنے علاقائی تعاون کو مزید مضبوط بنائیں۔
صدر پزشکیان نے کہا کہ ایران مسلم ممالک کے درمیان اتحاد، سلامتی اور ترقی کے فروغ میں بھرپور تعاون کرنے کے لیے تیار۔
اس موقع پر انہوں نے غزہ، لبنان، ایران اور خطے کے دیگر حصوں پر ہونے والے اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











