جرمنی میں آئی ٹی ماہرین کیلیے ملازمت کے بہترین مواقع

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ
میزبان و براڈکاسٹر
تجزیہ کار و شریک میزبان
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے مطابق جرمن معیشت میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، ٹیلی کمیونیکیشن اور جدید ٹیکنالوجی کے بڑھتے کردار کے باعث آئی ٹی ماہرین کی طلب میں مسلسل اضافہ ہورہا۔
- جرمنی کو یورپ کی جدید اور صنعتی معیشتوں میں نمایاں مقام حاصل ہے اور ٹیکنالوجی، ٹیلی کمیونیکیشن اور کنزیومر الیکٹرانکس کے شعبوں میں اس کی مارکیٹ کو اہم سمجھا جاتا۔
- اسی وجہ سے تجربہ کار اور تعلیم یافتہ آئی ٹی ماہرین کے لیے جرمنی میں چھوٹی اور درمیانے درجے کی کمپنیوں، صنعتی اداروں اور بڑی بین الاقوامی کمپنیوں میں ملازمت کے مواقع دستیاب ہیں۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک): اسلام آباد : جرمنی میں انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے شعبے میں ماہر افراد کے لیے روزگار کے وسیع تر مواقع موجود ہیں، جہاں گزشتہ سال تقریباً ایک لاکھ 9 ہزار آئی ٹی کی آسامیاں خالی رہ گئی تھیں۔
بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے مطابق جرمن معیشت میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، ٹیلی کمیونیکیشن اور جدید ٹیکنالوجی کے بڑھتے کردار کے باعث آئی ٹی ماہرین کی طلب میں مسلسل اضافہ ہورہا۔
جرمنی کو یورپ کی جدید اور صنعتی معیشتوں میں نمایاں مقام حاصل ہے اور ٹیکنالوجی، ٹیلی کمیونیکیشن اور کنزیومر الیکٹرانکس کے شعبوں میں اس کی مارکیٹ کو اہم سمجھا جاتا۔
اسی وجہ سے تجربہ کار اور تعلیم یافتہ آئی ٹی ماہرین کے لیے جرمنی میں چھوٹی اور درمیانے درجے کی کمپنیوں، صنعتی اداروں اور بڑی بین الاقوامی کمپنیوں میں ملازمت کے مواقع دستیاب ہیں۔
بیورو اعلامیہ کے مطابق جرمنی میں آئی ٹی کے مختلف شعبوں کے ماہرین کی خاص طور پر طلب ہے، ان میں سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ، ایپلی کیشن سپورٹ، آئی ٹی سیکیورٹی اور ڈیٹا سائنس نمایاں شعبے ہیں۔
سافٹ ویئر ڈولپرز کو مختلف پروگرامنگ لینگویجز استعمال کرتے ہوئے سافٹ ویئر تیار اور نافذ کرنا ہوتا ہے۔ اس شعبے میں کام کرنے والے ماہرین صارفین کی ضروریات کے مطابق مکمل ایپلی کیشنز یا سافٹ ویئر کے مخصوص حصے تیار کرتے ہیں۔
ایس اے پی اور شیئر پوائنٹ جیسے سسٹمز کے ماہرین مختلف کمپنیوں میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور متعلقہ مصنوعات اور نظام کے حوالے سے مرکزی رابطہ کار کے طور پر کام کرسکتے ہیں۔
دوسری جانب ڈیٹا سائنس کے ماہرین بڑی مقدار میں موجود ڈیٹا کا تجزیہ کرکے اس سے مفید نتائج اور ممکنہ حل اخذ کرتے ہیں، اس شعبے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ریاضی کے مختلف طریقوں کا استعمال کیا جاتا۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











