بجلی کے بلوں کی مجموعی ریکوری 97 فیصد سے تجاوز کر چکی، وزیر توانائی

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- نسٹ یونیورسٹی میں نیشنل انرجی سمٹ سے خطاب میں وزیر توانائی نے کہا کہ آئی پی پیز سے مذاکرات کے نتیجے میں 15 سال میں عوام کو 3.5 ٹریلین روپے کی بچت ہوگی۔
- اویس لغاری نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار انٹیگریٹڈ سسٹم پلان تیار کر کے نیپرا سے منظور کروایا، پاور سیکٹر ڈیٹا گورننس کونسل قائم کر دی گئی، صنعتوں کو مسابقتی بنانے کیلیے بجلی ٹیرف 8.5 سے 9 سینٹ پر لانے کی کوشش۔
- انہوں نے مزید کہا کہ پیک ڈیمانڈ میں کمی کیلیے خصوصی کمیٹی جلد سفارشات پیش کرے گی، گزشتہ سال گرڈ پر پیدا ہونے والی 76 فیصد بجلی مقامی وسائل سے حاصل کی گئی۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک): (27 اکتوبر 2026): وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ بجلی کے بلوں کی مجموعی ریکوری 97 فیصد سے تجاوز کر چکی، پنجاب کی تقسیم کار کمپنیوں نے 100 فیصد ریکوری کا ہدف حاصل کر لیا۔
نسٹ یونیورسٹی میں نیشنل انرجی سمٹ سے خطاب میں وزیر توانائی نے کہا کہ آئی پی پیز سے مذاکرات کے نتیجے میں 15 سال میں عوام کو 3.5 ٹریلین روپے کی بچت ہوگی، اس کے علاوہ حکومتی پاور پلانٹس کے منافع کو بھی کم کیا گیا، ڈسکوز کی کارکردگی میں 260 ارب روپے سے زائد کی بہتری آئی، اقربا پروری ختم کر کے کمپنیوں میں پروفیشنل بورڈز تعینات کیے گئے۔
اویس لغاری نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار انٹیگریٹڈ سسٹم پلان تیار کر کے نیپرا سے منظور کروایا، پاور سیکٹر ڈیٹا گورننس کونسل قائم کر دی گئی، صنعتوں کو مسابقتی بنانے کیلیے بجلی ٹیرف 8.5 سے 9 سینٹ پر لانے کی کوشش۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیک ڈیمانڈ میں کمی کیلیے خصوصی کمیٹی جلد سفارشات پیش کرے گی، گزشتہ سال گرڈ پر پیدا ہونے والی 76 فیصد بجلی مقامی وسائل سے حاصل کی گئی۔
گردشی قرض کے حوالے سے اویس لغاری نے بتایا کہ اس میں اضافہ گزشتہ 2 سال سے مکمل طور پر روک دیا گیا، گردشی قرضے میں 780 ارب روپے کی تاریخی کمی کی گئی جو 2400 ارب سے کم ہو کر تقریباً 1680 ارب روپے رہ گیا۔
اپنے خطاب میں وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کسی صورت قبول نہیں، پانی روکنے کا اقدام جنگ تصور ہوگا پاکستان کا مؤقف بین الاقوامی سطح پر مضبوط ہے، بھارت کو پانی بطور ہتھیار استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











