ایران نے پاکستان کے ذریعے امریکا سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر آمادگی ظاہر کردی

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ ایران سفارتی حل کے لیے تیار ہے لیکن امریکا کے موجودہ اقدامات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔
- ایرانی سفیر کے مطابق حال ہی میں پاکستان کے ذریعے امریکا کو پیغام پہنچایا۔
- ایرانی سفیر کے مطابق جون میں پاکستان اور قطر کی مدد سے طے پانے والے عبوری معاہدے کا مقصد آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنا۔
اپنا پسرور (مانیٹرنگ ڈیسک): ایران نے پاکستان کی ثالثی میں طے پانے والے عبوری معاہدے کے تحت امریکا کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر آمادگی ظاہر کردی۔
خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ ایران سفارتی حل کے لیے تیار ہے لیکن امریکا کے موجودہ اقدامات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔
ایرانی سفیر کے مطابق حال ہی میں پاکستان کے ذریعے امریکا کو پیغام پہنچایا کہ اگر ایرانی بندرگاہوں کی بحری ناکہ بندی ختم کردے تو ایران آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کے لیے تیار ہے تاہم امریکی صدر نے ناکہ بندی برقرار رکھنے پر اصرار کرکے تجویز کو مسترد کردیا۔
ایرانی سفیر کے مطابق جون میں پاکستان اور قطر کی مدد سے طے پانے والے عبوری معاہدے کا مقصد آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنا، امریکی بحری ناکہ بندی ختم کرنا اور ایران کے جوہری پروگرام سمیت دیگر معاملات پر وسیع تر مذاکرات کا آغاز کرنا تھا۔
رضا امیری مقدم نے بتایا کہ پاکستان کے چیف آف ڈیفنس فورسز اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورۂ تہران کے دوران ایرانی حکام نے آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے اپنی آمادگی سے آگاہ کیا تھا، بشرطیکہ امریکا ناکہ بندی ختم کرے۔
مکہ دفاعی معاہدے پر ایران کا مؤقف۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں










