اوکاڑہ میں ڈینگی، 40 سے زائد شہری متاثر، تین ڈاکٹرز اور عدالتی اہلکار بھی شکار

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- اطلاعات کے مطابق اوکاڑہ میں 40 سے زائد شہریوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، جب کہ متاثرہ افراد میں تین ڈاکٹرز، ایک اسٹاف نرس اور ایک عدالتی اہلکار بھی شامل ہیں۔
- ڈینگی کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال سمیت نجی اسپتالوں میں بخار کے مریضوں کا رش بڑھ گیا۔
- صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک نے ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس طلب کیا، جس میں ڈینگی کے پھیلاؤ کی روک تھام کے اقدامات پر غور کیا گیا۔
اپنا پسرور (مانیٹرنگ ڈیسک): اوکاڑہ: پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں ڈینگی وائرس کے کیسز میں اضافے کے باعث صورت حال تشویش ناک ہونے لگی ہے، جہاں روزانہ کی بنیاد پر بچے اور بڑے بخار میں مبتلا ہو رہے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق اوکاڑہ میں 40 سے زائد شہریوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، جب کہ متاثرہ افراد میں تین ڈاکٹرز، ایک اسٹاف نرس اور ایک عدالتی اہلکار بھی شامل ہیں۔
ڈینگی کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال سمیت نجی اسپتالوں میں بخار کے مریضوں کا رش بڑھ گیا۔
صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک نے ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس طلب کیا، جس میں ڈینگی کے پھیلاؤ کی روک تھام کے اقدامات پر غور کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو ڈینگی کے تدارک کے لیے ہنگامی اقدامات کرنے اور وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی ہدایت۔
واضح رہے کہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کی دستیاب تازہ ترین ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 2026 کے ہفتہ 42 کے دوران ملک میں ڈینگی کے 1,762 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے (قومی ادارے نے پنجاب کے اعداد و شمار جاری نہیں کیے)۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











