چلتی موٹر سائیکل پر آن لائن بائیک رائیڈر کی نازیبا حرکت، خاتون نے چھلانگ لگا دی

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- پولیس تھانے میں درج رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ 17 اکتوبر کو پیش آیا، متاثرہ خاتون نے ایف 2 جوہر ٹاؤن سے آن لائن بائیک رائیڈ بک کرائی تھی۔
- واقعے کی سامنے آنے والی فوٹیج میں خاتون کو چلتی موٹر سائیکل سے چھلانگ لگاتے دیکھا جا سکتا۔
- واقعے کے بعد رائیڈر موقع سے فرار ہو گیا۔
لاہور (خصوصی نامہ نگار): لاہور: لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں آن لائن بائیک رائیڈر کی مبینہ نازیبا حرکت سے بچنے کے لیے خاتون نے چلتی موٹر سائیکل سے چھلانگ لگا دی، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئیں۔
پولیس تھانے میں درج رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ 17 اکتوبر کو پیش آیا، متاثرہ خاتون نے ایف 2 جوہر ٹاؤن سے آن لائن بائیک رائیڈ بک کرائی تھی، دورانِ سفر رائیڈر کی جانب سے مبینہ ہراسانی اور نازیبا حرکت کی کوشش پر خاتون نے بچاؤ کے لیے چلتی موٹر سائیکل سے چھلانگ لگا۔
واقعے کی سامنے آنے والی فوٹیج میں خاتون کو چلتی موٹر سائیکل سے چھلانگ لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ موٹر سائیکل سے چھلانگ لگانے کے باعث خاتون کے جسم کے مختلف حصوں پر زخم آئے۔
واقعے کے بعد رائیڈر موقع سے فرار ہو گیا۔ خاتون کے بھائی کی مدعیت میں نعیم نامی رائیڈر کے خلاف تھانہ نواب ٹاؤن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جب کہ متاثرہ خاتون اسپتال میں زیرِ علاج۔
ایف آئی آر کے مطابق رائیڈر نعیم پر الزام ہے کہ اس نے دورانِ سفر خاتون کو ہراساں کیا اور نازیبا حرکات کے لیے دباؤ ڈالا۔ خاتون نے جی فور کے علاقے میں چلتی موٹر سائیکل سے چھلانگ لگائی، جس سے اس کے منہ، ناک، گلے اور سر پر چوٹیں آئیں۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











