لوگ میری کارکردگی سے قطع نظر تنقید کرتے رہتے ہیں: شاداب خان

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- میڈیا سے گفتگو میں آل راؤنڈر شاداب خان کا کہنا تھا کہ مجھے اب تنقید کا نشانہ بننے کی عادت ہو گئی ہے کیونکہ لوگ میری کارکردگی سے قطع نظر تنقید کرتے رہتے ہیں۔
- شاداب نے کہا کہ گزشتہ کچھ عرصے کے دوران میری کارکردگی اچھی نہیں رہی جس کی وجہ سے ناصرف مجھے بلکہ ٹیم مینجمنٹ کو بھی تنقید کا سامنا رہا۔
- پاکستانی آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ ایک پیشہ ور کھلاڑی کی حیثیت سے میں ہمیشہ اپنی بہترین کارکردگی پیش کرنے کی کوشش کرتا ہوں، لیکن میں ماضی میں اپنی توقعات کے مطابق کھیلنے میں کامیابی نہ مل سکی۔
لاہور (خصوصی نامہ نگار): لاہور: قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے خود پر ہونے والی تنقید پر اپنے ردِعمل کا اظہار کیا۔
میڈیا سے گفتگو میں آل راؤنڈر شاداب خان کا کہنا تھا کہ مجھے اب تنقید کا نشانہ بننے کی عادت ہو گئی ہے کیونکہ لوگ میری کارکردگی سے قطع نظر تنقید کرتے رہتے ہیں۔
شاداب نے کہا کہ گزشتہ کچھ عرصے کے دوران میری کارکردگی اچھی نہیں رہی جس کی وجہ سے ناصرف مجھے بلکہ ٹیم مینجمنٹ کو بھی تنقید کا سامنا رہا۔
پاکستانی آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ ایک پیشہ ور کھلاڑی کی حیثیت سے میں ہمیشہ اپنی بہترین کارکردگی پیش کرنے کی کوشش کرتا ہوں، لیکن میں ماضی میں اپنی توقعات کے مطابق کھیلنے میں کامیابی نہ مل سکی۔
انہوں نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے اس میچ میں مجھے اچھا کھیلنے کا موقع دیا اور میرے لیے کامیابی کا راستہ بنایا۔
شاداب نے حارث رؤف کی صبر کے ساتھ بیٹنگ کرنے پر ان کی تعریف کی اور 89 رنز کی شراکت قائم کرنے کے بارے میں کہا کہ ہم دونوں کے درمیان بیٹنگ کے حوالے سے کوئی خاص حکمتِ عملی طے نہیں ہوئی تھی، ہم صرف کھیل سے لطف اندوز ہونے اور میچ کو اختتام تک لے جانے کی کوششوں میں مصروف تھے۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











