پیٹرول اور ڈیزل سستا ہو گیا

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ
میزبان و براڈکاسٹر
تجزیہ کار و شریک میزبان
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کا اطلاق رات 12 بجے سے اگلے 24 گھنٹوں کے لیے ہوگا۔
- پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 40 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 374 روپے 51 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔
- نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 76 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 395 روپے 20 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔
اپنا پسرور (مانیٹرنگ ڈیسک): اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔
پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کا اطلاق رات 12 بجے سے اگلے 24 گھنٹوں کے لیے ہوگا۔
پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 40 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 374 روپے 51 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 76 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 395 روپے 20 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔
نئے فارمولے کے تحت پٹرول کتنا سستا ہو سکتا ہے؟ وزیر پیٹرولیم کا اہم اعلان
پیٹرول ریلیف اسکیم کے تحت موٹرسائیکل اور چنگچی مالکان کو ماہانہ 20 لیٹر تک 100 روپے رعایت پر پیٹرول فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ 800 سی سی گاڑیوں کے مالکان کیلیے یہ مقدار ماہانہ 30 لیٹر مقرر۔
رعایتی پیٹرول حاصل کرنے کیلیے شہری اپنے موبائل میسج میں آر ای جی، شناختی کارڈ نمبر، گاڑی رجسٹرڈ نمبر، صوبے کا نام کا پہلا لفظ اور رجسٹریشن کی تاریخ لکھ کر 9771 پر بھیج دیں۔
موبائل پر رجسٹریشن مکمل ہونے پر تصدیق کا پیغام ملے گا، پیٹرول پمپ جانے سے پہلے 9771 پر tok لکھ کر میسیج بھیج دیں، اس کے بعد ٹوکن نمبر وصول ہوگا، اس کے بعد آپ ٹوکن نمبر پیٹرول پمپ پر دکھا کر پیٹرول حاصل کرنے کا میسج ملے۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











