رمشا صلاح الدین نے پہلی طلاق میڈیا سے چھپانے کی وجہ بتادی

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ
میزبان و براڈکاسٹر
تجزیہ کار و شریک میزبان
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں رمشا صلاح الدین نے شوہر کے ساتھ بطور مہمان شرکت کی اور اس دوران مختلف امور پر اظہار خیال کیا۔
- انہوں نے کہا کہ شروع میں جب میری طلاق ہوئی تو میں کسی کو بتانا نہیں چاہتی تھی کیونکہ میں بہت ڈری ہوئی تھی۔
- رمشا نے کہا کہ دفتر میں بہت سے ساتھی مجھ سے میرے شوہر کے بارے میں پوچھتے تھے جس پر میں یہی جواب دیتی تھی کہ وہ ٹھیک ہیں۔
اپنا پسرور (مانیٹرنگ ڈیسک): اداکارہ اور تماشہ 5 کی امیدوار رمشا صلاح الدین نے پہلی طلاق میڈیا سے چھپانے کی وجہ بیان کردی۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں رمشا صلاح الدین نے شوہر کے ساتھ بطور مہمان شرکت کی اور اس دوران مختلف امور پر اظہار خیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ شروع میں جب میری طلاق ہوئی تو میں کسی کو بتانا نہیں چاہتی تھی کیونکہ میں بہت ڈری ہوئی تھی، میں اس بارے میں بات کرنے سے ہچکچاتی تھی کیونکہ میں نہیں چاہتی تھی کہ کسی کو میری طلاق کا علم ہو، خاص طور پر اس لیے کہ سب کو میری شادی اور میرے بچے کے بارے میں معلوم تھا۔
رمشا نے کہا کہ دفتر میں بہت سے ساتھی مجھ سے میرے شوہر کے بارے میں پوچھتے تھے جس پر میں یہی جواب دیتی تھی کہ وہ ٹھیک ہیں، مجھے اس بارے میں بتانے میں گھبراہٹ ہوتی تھی کیونکہ کئی قریبی سینئر فنکار بھی میری شادی کے بارے میں پوچھ لیا کرتے تھے۔
اداکارہ نے بتایا کہ مجھے یہ تسلیم کرنے میں ایک سال لگ گیا کہ ایسی چیزیں ہو جاتی ہیں اور طلاق کے بعد زندگی میں آگے بڑھ جانا بالکل ٹھیک ہے پھر آغا (دوسرے شوہر) وہ پہلے مرد تھے جن سے میری ملاقات ہوئی، ہماری ملاقات ایک مشترکہ دوست کے ذریعے ہوئی جو ہمیں ڈنر پر لے گئے تھے، اور اس کے بعد ہم نے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











