عمر شہزاد اور شانزے لودھی والدین بن گئے

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ
میزبان و براڈکاسٹر
تجزیہ کار و شریک میزبان
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- عمر شہزاد معروف پاکستانی ماڈل اور اداکار ہیں جو اپنی بہترین اداکاری کی صلاحیتوں کے لیے جانے جاتے ہیں، فی الحال مداح نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل میں ان کی اداکاری کو بے حد سراہ رہے ہیں۔
- اداکار کی شادی شانزے لودھی سے ہوئی ہے، اس جوڑے کا نکاح فروری 2025 میں مدینہ منورہ کی مسجد نبوی میں ہوا۔
- ان کی نکاح کی تقریب اور شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں اور مداحوں کی جانب سے انہیں بے حد پسند کیا گیا۔
اپنا پسرور (مانیٹرنگ ڈیسک): شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمر شہزاد اور ان کی اہلیہ و ماڈل شانزے لودھی والدین بن گئے۔
عمر شہزاد معروف پاکستانی ماڈل اور اداکار ہیں جو اپنی بہترین اداکاری کی صلاحیتوں کے لیے جانے جاتے ہیں، فی الحال مداح نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل میں ان کی اداکاری کو بے حد سراہ رہے ہیں۔
اداکار کی شادی شانزے لودھی سے ہوئی ہے، اس جوڑے کا نکاح فروری 2025 میں مدینہ منورہ کی مسجد نبوی میں ہوا۔
ان کی نکاح کی تقریب اور شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں اور مداحوں کی جانب سے انہیں بے حد پسند کیا گیا۔
شانزے لودھی اور عمر شہزاد کے ہاں ایک خوبصورت بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام انہوں نے اسماعیل رکھا۔
انہوں نے پوسٹر کے ذریعے اس خوشخبری کا اعلان کیا گیا ہے جس میں ننھے اسماعیل کے لیے دعا بھی شامل تھی جس کے الفاذ یہ ہیں ’اللہ تعالیٰ تمہیں ایک خوبصورت زندگی، مضبوط ایمان، اچھی صحت اور بے پناہ خوشیاں عطا فرمائے، اور تمہیں نیک لوگوں میں شامل کرے۔‘۔
ماڈل نے ایک جذباتی پیغام بھی لکھا کہ 24 گھنٹے کی تکلیف (لیبر پین)، آنسو، دعائیں، اور ایک ایسی طاقت جس کے بارے میں ہمیں معلوم ہی نہیں تھا کہ ہم میں موجود ہے، یہ ایک ایسا سفر تھا جس نے مجھے جسمانی طور پر آزمایا اور میرے شوہر کے دل کو ایسے جذبات سے بھر دیا جنہیں وہ کبھی الفاظ میں بیان نہیں کر سکتے۔
شانزے نے مزید کہا کہ میں نے اپنے اندر ایک ایسی گہری طاقت پائی جس کے بارے میں مجھے علم نہ تھا جبکہ میرے شوہر میرے ساتھ کھڑے رہے اور ہر لمحے میں میرا ساتھ دیا اور آخر کار ہم نے اس ننھے معجزے کو اپنی بانہوں میں لیا جس کا ہمیں شدت سے انتظار تھا۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











