مہنگائی کی شرح دو ماہ بعد دوبارہ سنگل ڈیجٹ پر آگئی

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ
میزبان و براڈکاسٹر
تجزیہ کار و شریک میزبان
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق اکتوبر میں مہنگائی کی شرح 9.6 فیصد ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ ماہ 10.3 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔
- جولائی سے اکتوبر تک مہنگائی کی اوسط شرح 10.05 فیصد رہی جبکہ اسی ماہ دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح 9.8 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔
- رپورٹ کے مطابق شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 9.5 فیصد رہی۔
اپنا پسرور (مانیٹرنگ ڈیسک): پاکستان میں مہنگائی کی شرح دو ماہ بعد دوبارہ سنگل ڈیجٹ پر آگئی۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق اکتوبر میں مہنگائی کی شرح 9.6 فیصد ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ ماہ 10.3 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔
جولائی سے اکتوبر تک مہنگائی کی اوسط شرح 10.05 فیصد رہی جبکہ اسی ماہ دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح 9.8 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 9.5 فیصد رہی۔
یہ پڑھیں: مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے بڑا جھٹکا ! ایک روٹی 50 روپے کی ہونے کا خدشہ۔
ایک ماہمیں پیاز کی قیمت میں 19.38 فیصد اضافہ ہوا، دال چنا 19.17 فیصد اور گندم 9 فیصد مہنگی ہوئی، آٹے کی قیمت میں 7.54 فیصد اور سبزیوں میں 6.55 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
انڈے اور بیسن بالتریتب 5.72، 5.54 فیصد مہنگا ہوگیا، موٹر فیول کی قیمتوں میں ایک ماہ کے دوران تین فیصد تک اضافہ ہوا جبکہ سے ٹرانسپورٹ کے کرائے سالانہ بنیاد پر 28.61 فیصد بڑھ گئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تعلیم 8 فیصد اور صحت کی سہولیات 8.09 فیصد مہنگی ہوگئیں، ہاؤسنگ، پانی، بجلی اور گیس کی قیمتیں بھی 11 فیصد تک بڑھ گئیں۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











