پٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کو تھانے میں تھپڑ مارنے کی ویڈیو سامنے آگئی

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ملزم نے حفاظتی ایس او پیز کے تحت ممکنہ حادثے سے بچنے کے لیے سگریٹ نوشی سے منع کرنے پر پٹرول پمپ کے ورکر کو تشدد کا نشانہ بنایا اور سنگین دھمکیاں دینے کے بعد فرار ہوگیا تھا۔
- واقعے کی اطلاع ملنے پر چوہنگ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گاڑی تلاش کرلی۔
- پولیس کے مطابق ملزم نے گرفتاری کے دوران مزاحمت کی کوشش بھی کی، جبکہ اس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔
اپنا پسرور (مانیٹرنگ ڈیسک): لاہور کے علاقے جوبلی ٹاؤن میں سگریٹ نوشی سے منع کرنے پر پٹرول پمپ کے ملازم کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزم ادریس بھٹی کو تھانے میں ملازم کی جانب سے تھپڑ مارنے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی تھپڑ مارنے کی ویڈیو شیئر کردی۔
ملزم نے حفاظتی ایس او پیز کے تحت ممکنہ حادثے سے بچنے کے لیے سگریٹ نوشی سے منع کرنے پر پٹرول پمپ کے ورکر کو تشدد کا نشانہ بنایا اور سنگین دھمکیاں دینے کے بعد فرار ہوگیا تھا۔ واقعے میں ملازم پر تشدد کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر چوہنگ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گاڑی تلاش کرلی۔ دورانِ تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے پراڈو کرائے پر حاصل کر رکھی تھی۔ کرایہ داری کی رسید کے ذریعے ملزم کی شناخت ادریس بھٹی کے نام سے ہوئی۔
پولیس کے مطابق ملزم نے گرفتاری کے دوران مزاحمت کی کوشش بھی کی، جبکہ اس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ ملزم کے خلاف تھانہ چوہنگ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 23 اکتوبر کی شب اپنے ایکس ہینڈل پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں ایک ہی فریم میں دو ویڈیوز موجود تھیں۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں










