نائب وزیراعظم کی قتل کی سازش کا الزام، کویت نے ایرانی سفیر کو طلب کرلیا

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق کویتی حکام نے بدھ کو ایرانی سفیر محمد توتونجی کو طلب کیا اور ایرانی سفارت خانے کے بیان کو اپنے داخلی معاملات میں کھلی مداخلت۔
- اس سے قبل کویت کے دو عدالتی ذرائع نے اے ایف پی کو بتایا تھا کہ نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ فہد الیوسف کے قتل کی سازش، ایران کے ساتھ تعاون اور حزب اللہ کی رکنیت کے الزامات پر تین افراد کو سزائے موت بھی سنائی گئی۔
- یاد رہے کہ ایرانی سفارت خانے نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کویتی حکومت کے رویے پر افسوس کا اظہار کیا اور ایرانی مداخلت سے متعلق الزامات کو بے بنیاد اور فرسودہ قرار دیا۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک): کویت نے حکومتی عہدیدار کے قتل کی مبینہ سازش میں ایرانی شہری کے ملوث ہونے سے متعلق الزامات مسترد کرنے پر ایرانی سفیر کو طلب کرکے تہران کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا۔
عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق کویتی حکام نے بدھ کو ایرانی سفیر محمد توتونجی کو طلب کیا اور ایرانی سفارت خانے کے بیان کو اپنے داخلی معاملات میں کھلی مداخلت، ملکی خودمختاری اور عدلیہ کی آزادی کی خلاف ورزی قرار دیا۔
اس سے قبل کویت کے دو عدالتی ذرائع نے اے ایف پی کو بتایا تھا کہ نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ فہد الیوسف کے قتل کی سازش، ایران کے ساتھ تعاون اور حزب اللہ کی رکنیت کے الزامات پر تین افراد کو سزائے موت بھی سنائی گئی۔
یاد رہے کہ ایرانی سفارت خانے نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کویتی حکومت کے رویے پر افسوس کا اظہار کیا اور ایرانی مداخلت سے متعلق الزامات کو بے بنیاد اور فرسودہ قرار دیا۔
بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ کویت میں سزائے موت پانے والا ایرانی شہری کسی عہدیدار کے قتل کی سازش یا کویت کی قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کسی کارروائی میں ملوث نہیں تھا بلکہ وہ گزشتہ 10 برس سے کویت سے باہر مقیم تھا۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











