’مکہ دفاعی معاہدے کے ایجنڈے میں سعودی عرب اور حوثی تنازع شامل ہوگا‘

📌 اہم نکات (خلاصہ):
- اے ایف پی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ مکہ دفاعی معاہدے میں شامل ممالک یمن کی صورت حال پر اسلام آباد اجلاس میں بات کریں گے، سعودی عرب۔
- انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے جنوب میں مسلسل بدامنی اجلاس کا اہم ایجنڈا پوائنٹ ہوگا، معاہدے کے تحت سعودی عرب کو کسی بھی خطرے کو پاکستان، ترکیہ اپنے لیے خطرہ تصور کریں گے، پاکستان۔
- وزیر دفاع نے کہا کہ مکہ دفاعی معاہدہ ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے، عملی شکل دینے کے لیے مسلسل اجلاس ضروری ہیں آئندہ چند ماہ میں دفاعی معاہدے کے تمام معاملات کو حتمی شکل دینے کی کوشش کریں۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک): وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور ایران کے حمایت یافتہ حوثی جنگجوؤں کے درمیان تنازع ایجنڈے میں شامل ہوگا۔
اے ایف پی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ مکہ دفاعی معاہدے میں شامل ممالک یمن کی صورت حال پر اسلام آباد اجلاس میں بات کریں گے، سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے وزرائے دفاع اور خارجہ اسلام آباد اجلاس میں شرکت کریں۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے جنوب میں مسلسل بدامنی اجلاس کا اہم ایجنڈا پوائنٹ ہوگا، معاہدے کے تحت سعودی عرب کو کسی بھی خطرے کو پاکستان، ترکیہ اپنے لیے خطرہ تصور کریں گے، پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے اگست میں باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ مکہ دفاعی معاہدہ ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے، عملی شکل دینے کے لیے مسلسل اجلاس ضروری ہیں آئندہ چند ماہ میں دفاعی معاہدے کے تمام معاملات کو حتمی شکل دینے کی کوشش کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے خطے کے کسی ملک کے خلاف جارحیت کا امکان موجود ہے، خطے کے ممالک کو ممکنہ اسرائیلی جارحیت کے تناظر میں متحد ہونا ہوگا، پاکستان نے واشنگٹن اور تہران کے درمیان تعمیری کردار ادا کیا۔
خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی جاری سفارتی کوششوں کے نتائج ابھی غیر یقینی ہیں، خطے میں امن ابھی اس سطح پر قائم نہیں ہوا جس کی توقع کی جارہی تھی۔
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











