اپنی چھت اپنا گھر؛ ایک لاکھ 35 ہزار گھر بن چکے، 5 سال میں 10 لاکھ گھر بنانے ہیں، مریم نواز

📌 اہم نکات (خلاصہ):
- وزیراعلیٰ مریم نواز نے ملتان میں اپنی چھت،اپنا گھر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کی کامیابی پر دنیا نے بلا کر انعام اور اعزاز دیا، اپنی چھت۔
- مریم نواز نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے بھائیوں اور بہنوں کی مشکور ہوں جنہوں نے عزت سے نوازا، تمام عمر کرایے کے گھر میں رہنے والوں کو اپنی چھت مبارک ہو، اپنی چھت۔
- ان کا کہنا تھا کہ گھر سے نکلی تو قائد نوا زشریف نے کہا کہ اپنی چھت، اپنا گھر مالکان کو میری طرف سے بھی مبارک باد دینا اور ہدایت کی ہے کہ پانچ سال میں پانچ لاکھ گھر نہیں بلکہ دس لاکھ گھر بنانے ہیں۔
لاہور (خصوصی نامہ نگار): پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے اپنی چھت اپنا گھر اسکیم کے تحت ملتان میں 25 ہزار افراد کو گھروں کی چابی دے دی اور کہا کہ ڈھائی سال میں تقریباً ایک لاکھ 35 ہزار گھر بن چکے ہیں اور 5 سال میں 10 لاکھ گھر بنانے ہیں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے ملتان میں اپنی چھت،اپنا گھر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کی کامیابی پر دنیا نے بلا کر انعام اور اعزاز دیا، اپنی چھت،اپنا گھر کے اتنی زیادہ تعداد میں مالکان دیکھ کر بہت خوشی ہورہی۔
مریم نواز نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے بھائیوں اور بہنوں کی مشکور ہوں جنہوں نے عزت سے نوازا، تمام عمر کرایے کے گھر میں رہنے والوں کو اپنی چھت مبارک ہو، اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کی کامیابی پر اللہ تعالیٰ کے بعد نواز شریف کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے یہ پروگرام شروع کروایا۔
ان کا کہنا تھا کہ گھر سے نکلی تو قائد نوا زشریف نے کہا کہ اپنی چھت، اپنا گھر مالکان کو میری طرف سے بھی مبارک باد دینا اور ہدایت کی ہے کہ پانچ سال میں پانچ لاکھ گھر نہیں بلکہ دس لاکھ گھر بنانے ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ ملتان اسٹیڈیم میں 25 ہزار اپنی چھت، اپنا گھرکے مالکان جیت کا جشن منانے کے لیے جمع ہوئے ہیں، پچھلے ڈھائی سال میں تقریباًایک لاکھ 35 ہزار گھر بن چکے اور ڈیڑھ لاکھ گھر بننے کے قریب ہیں، اپنی چھت،اپنا گھر کے مالکان کے لیے 10 بڑے اسٹیڈیم بھی ہوں تو بھی بھر جائے۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے لوگوں سے وعدہ نہیں بلکہ وعدے سے وفا کا بتانے آئی ہوں، 2026 کی سردی میں ہزاروں خاندان اپنے گھر کے آنگن میں دھوپ سینکیں گے، اسٹیڈیم میں ایسے باپ بیٹے ہیں جن کی آدھی کمائی کرایوں میں چلی جاتی تھی، آج ان کی کمائی ان کے خاندان، گھر کے سامان بنانے میں صرف ہورہی۔
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











