لاہور: تیز رفتار ٹرک نے سڑک عبور کرنے والی دو لڑکیوں کو کچل دیا، ایک جاں بحق، دوسری زخمی

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ
میزبان و براڈکاسٹر
تجزیہ کار و شریک میزبان
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- حادثہ اس وقت پیش آیا جب دو خواتین سڑک عبور کر رہی تھیں کہ تیز رفتار ٹرک نے انہیں کچل دیا۔
- ایس ایچ او مغلپورہ عرفان سخاوت نے 15 کی کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ٹرک ڈرائیور رفاقت علی کو گرفتار کرلیا جبکہ حادثے میں استعمال ہونے والا ٹرک بھی قبضے میں لے لیا گیا۔
لاہور (خصوصی نامہ نگار): مغلپورہ کے علاقے شالیمار لنک روڈ کے قریب تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ دوسری زخمی ہوگئی، پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔
حادثہ اس وقت پیش آیا جب دو خواتین سڑک عبور کر رہی تھیں کہ تیز رفتار ٹرک نے انہیں کچل دیا۔ حادثے کے نتیجے میں 19 سالہ فریال موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ 22 سالہ شانزے زخمی ہوگئی، جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ایس ایچ او مغلپورہ عرفان سخاوت نے 15 کی کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ٹرک ڈرائیور رفاقت علی کو گرفتار کرلیا جبکہ حادثے میں استعمال ہونے والا ٹرک بھی قبضے میں لے لیا گیا۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











