لاہور اور کراچی ایئرپورٹس کی توسیع کا بڑا فیصلہ، ماسٹر پلانز منظور

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں ایئرپورٹس کی توسیع اور مسافروں کی سہولیات سے متعلق ایک اہم اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں کراچی اور لاہور ایئرپورٹس کے توسیع کے ماسٹر پلانز کی باقاعدہ منظوری دی گئی۔
- وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی اور لاہور ایئرپورٹس کے توسعی منصوبوں کو معینہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے واضح کیا کہ تعمیراتی کام کے معیار اور بین الاقوامی تقاضوں پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔
- انہوں نے منصوبوں اور اصلاحات کی شفافیت کے لیے تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنانے اور ایئرپورٹ سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے لیے بین الاقوامی اداروں کی خدمات حاصل کرنے کے احکامات جاری کیے۔
- وزیراعظم نے ایئرپورٹ پر مسافروں کی سہولت کے پیشِ نظر اداروں کے درمیان باہمی روابط مضبوط بنانے۔
اسلام آباد (قومی بیورو): اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور اور کراچی ایئرپورٹس کے توسیع ماسٹرپلانز کی منظوری دے دی اور معیاراوربین الاقوامی تقاضوں پرسمجھوتہ نہ کرنےکی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں ایئرپورٹس کی توسیع اور مسافروں کی سہولیات سے متعلق ایک اہم اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں کراچی اور لاہور ایئرپورٹس کے توسیع کے ماسٹر پلانز کی باقاعدہ منظوری دی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی اور لاہور ایئرپورٹس کے توسعی منصوبوں کو معینہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے واضح کیا کہ تعمیراتی کام کے معیار اور بین الاقوامی تقاضوں پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔
انہوں نے منصوبوں اور اصلاحات کی شفافیت کے لیے تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنانے اور ایئرپورٹ سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے لیے بین الاقوامی اداروں کی خدمات حاصل کرنے کے احکامات جاری کیے۔
وزیراعظم نے ایئرپورٹ پر مسافروں کی سہولت کے پیشِ نظر اداروں کے درمیان باہمی روابط مضبوط بنانے، عملے کی پیشہ ورانہ تربیت یقینی بنانے اور ایئرپورٹس پر کھانے پینے کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کی ہدایت کی، جبکہ وہاں بہترین عالمی کیٹررز لانے کا حکم دیا۔
اجلاس میں ایک بین الاقوامی فرم کے ذریعے ملک کے ایئرپورٹس پر کیے گئے سروے اور ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی:۔
جس میں بتایا گیا کہ کراچی ایئرپورٹ کے رن وے کی توسیع کا کام کامیابی سے مکمل ہو چکا ہے، جبکہ کراچی کو علاقائی تجارتی مرکز بنانے کے لیے "ایئر کارگو ولیج پر کام تیزی سے جاری ہے۔
ملک میں مقامی پروازوں کی بحالی کے لیے صرف ایک سال کے دوران 14 ایئرپورٹس کو فعال کر دیا گیا ہے۔
مسافروں کی فوری اور آسان امیگریشن کے لیے بڑے ایئرپورٹس پر خودکار ای-گیٹس (E-Gates) کی تنصیب کا کام تیزی سے جاری ہے۔
اس کے ساتھ ہی ایف آئی اے نے مسافروں کے رش سے بچنے کے لیے اسٹاف اور کاؤنٹرز کی تعداد بڑھا دی ہے، اور بروقت رہنمائی کے لیے بڑے ایئرپورٹس پر پری ڈیپارچر ڈیسکس قائم کر دیے ہیں جبکہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافروں کے لیے "میٹ اینڈ گریٹ سروس بھی شروع کر دی گئی ہے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ حیدرآباد میں بین الاقوامی معیار کی ایوی ایشن یونیورسٹی قائم کرنے کے منصوبے پر پیشرفت جاری ہے۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں










