عدالتی حکم کے باوجود پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نام نہ نکالنے کا معاملہ شدت اختیار کرگیا

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- تفصیلات کے مطابق عدالتی حکم کے باوجود شہری وجاہت حسین کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) سے نہ نکالنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
- کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعظم خان نے۔
- فاضل جج نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا ’’کیا اب آپ خود کو سپریم کورٹ سمجھنے لگے ہیں؟ غلط فیصلہ ہو تو چیلنج کریں، لیکن عملدرآمد تو کرنا ہوگا۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک): اسلام آباد : عدالتی حکم کے باوجود پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نام نہ نکالنے کا معاملہ شدت اختیار کرگیا، عدالت نے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن حکام پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق عدالتی حکم کے باوجود شہری وجاہت حسین کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) سے نہ نکالنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعظم خان نے کی، سماعت کے دوران جسٹس اعظم خان نے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن حکام پر سخت برہم ہوتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ’’آپ ہمیشہ توہینِ عدالت کی درخواست دائر ہونے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟ کیا بیوروکریسی اب اس ملک کو چلائے گی؟ کیا کوئی ایسی کمیٹی ہے جو عدالتی آرڈرز کی اسکروٹنی کرے گی؟‘‘۔
فاضل جج نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا ’’کیا اب آپ خود کو سپریم کورٹ سمجھنے لگے ہیں؟ غلط فیصلہ ہو تو چیلنج کریں، لیکن عملدرآمد تو کرنا ہوگا، کمیٹی بنا کر ہائیکورٹ کے فیصلے کی اسکروٹنی کا کوئی طریقہ نہیں ہے،‘‘’’ہم نے بہت صبر کر لیا، غیر مشروط معافی قبول نہیں ہوگی‘‘۔
عدالت نے حکام کے رویے پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر عدالتوں کے ساتھ یہ رویہ رکھا جائے گا تو عام لوگ انصاف کے لیے کہاں جائیں۔
جسٹس اعظم خان نے واضح کیا ’’میں اب غیر مشروط معافی بھی قبول نہیں کروں گا۔ اگر عدالت نے درخواست منظور کر لی تھی تو نام فوراً نکلنا چاہیے تھا، اب آپ عدالتوں پر چڑھیں گے؟ کیا ہم سائلین سے کہہ دیں کہ وہ عدالت نہ آئیں؟‘‘۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











