بھارت نے 4 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- تفصیلات کے مطابق سجاول کی سمندری حدود سر کریک سے بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے 4 پاکستانی ماہی گیروں کو حراست میں لے کر ان کی کشتی قبضہ میں لے۔
- فشر فوک فورم کی جانب سے بتایا گیا بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس نے گزشتہ روز سر کریک کی سمندری حدود سے کارروائی کرتے ہوئے 4 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتار کیا۔
- گرفتار ماہی گیروں میں عبدالقادر تھمور، محمد موسیٰ، اصغر تھمور اور احسان جت شامل ہیں جبکہ بھارتی فورسز نے عارب تھیمور کی ملکیت فائبر فشنگ بوٹ کو بھی تحویل میں لے لیا۔
اپنا پسرور (مانیٹرنگ ڈیسک): سجاول : سمندری حدود سر کریک سے بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس نے چار پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا، جن کا تعلق ضلع سجاول کے ساحلی علاقے چھچھ جہان خان سے۔
تفصیلات کے مطابق سجاول کی سمندری حدود سر کریک سے بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے 4 پاکستانی ماہی گیروں کو حراست میں لے کر ان کی کشتی قبضہ میں لے لی۔
فشر فوک فورم کی جانب سے بتایا گیا بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس نے گزشتہ روز سر کریک کی سمندری حدود سے کارروائی کرتے ہوئے 4 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتار کیا۔ گرفتار کیے گئے تمام ماہی گیروں کا تعلق ضلع سجاول کے ساحلی علاقے چھچھ جہان خان سے۔
گرفتار ماہی گیروں میں عبدالقادر تھمور، محمد موسیٰ، اصغر تھمور اور احسان جت شامل ہیں جبکہ بھارتی فورسز نے عارب تھیمور کی ملکیت فائبر فشنگ بوٹ کو بھی تحویل میں لے لیا۔
بھارتی حکام کا دعویٰ ہے کہ ماہی گیروں کو مبینہ طور پر بھارتی سمندری حدود میں داخل ہونے پر گرفتار کیا گیا۔
واضح رہے کہ سر کریک میں دونوں ممالک کے درمیان سمندری حدود کے دیرینہ تنازع کے باعث اکثر و بیشتر پاکستانی اور بھارتی ماہی گیروں کی گرفتاریاں عمل میں آتی رہتی ہیں۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











