صائم ایوب ناقص پرفارمنس پر ون ڈے اسکواڈ سے ریلیز، صاحبزادہ فرحان ٹیم میں شامل

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق صائم ایوب نے موجودہ خراب فارم اور ڈومیسٹک کرکٹ میں اپنی بیٹنگ پر مزید کام کرنے کے لیے خود ٹیم سے ریلیز کرنے کی درخواست کی تھی۔
- پی سی بی کا کہنا ہے کہ صائم ایوب کے اس فیصلے کو سراہا گیا ہے جبکہ ہیڈ کوچ نے بھی انہیں کارکردگی بہتر بنانے کے لیے ایک خصوصی پلان دے دیا۔
- سہ ملکی سیریز: اہم پاکستانی کھلاڑی ٹیم سے ریلیز۔
لاہور (خصوصی نامہ نگار): لاہور(26 اکتوبر 2026): ٹرائی سیریز میں ناقص کارکردگی کے بعد قومی اوپننگ بلے باز صائم ایوب کی درخواست پر انہیں ون ڈے اسکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا ہے، جبکہ ان کی جگہ صاحبزادہ فرحان کو قومی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق صائم ایوب نے موجودہ خراب فارم اور ڈومیسٹک کرکٹ میں اپنی بیٹنگ پر مزید کام کرنے کے لیے خود ٹیم سے ریلیز کرنے کی درخواست کی تھی، جس پر ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی نے باہمی مشاورت کے بعد ان کی درخواست منظور کر۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ صائم ایوب کے اس فیصلے کو سراہا گیا ہے جبکہ ہیڈ کوچ نے بھی انہیں کارکردگی بہتر بنانے کے لیے ایک خصوصی پلان دے دیا۔
سہ ملکی سیریز: اہم پاکستانی کھلاڑی ٹیم سے ریلیز۔
صائم ایوب کی جگہ ٹیم میں شامل کیے جانے والے صاحبزادہ فرحان اس وقت نیپال پریمیئر لیگ کے سلسلے میں کھٹمنڈو میں موجود ہیں، جنہیں نیشنل ڈیوٹی کے لیے طلب کر لیا گیا ہے اور وہ پہلی دستیاب فلائٹ سے وطن واپس روانہ ہوں۔
واضح رہے کہ مسلسل تین فتوحات کے ساتھ فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم سہ ملکی سیریز کے پانچویں میچ میں منگل، 27 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں سری لنکا کے خلاف مد مقابل ہوگی۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











