راہ چلتی خاتون پر ہیلمٹ سے تشدد، ملزم گرفتار

📌 اہم نکات (خلاصہ):
- سرعام خاتون پر تھپڑوں اور مکوں کی بارش اور ہیلمٹ سے تشدد کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
- ایبٹ روڈ پر ملزم نے خاتون کو تھپڑوں، مکوں اور ہیلمٹ سے نشانہ بنایا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم شکیل کو گرفتار کرلیا۔
- سیالکوٹ: ایبٹ روڈ پر موٹرسائیکل سوار نے راہ چلتی خاتون کو سرعام تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم نے خاتون پر تھپڑوں اور مکوں سے حملہ کرنے کے علاوہ ہیلمٹ سے بھی بدترین تشدد کیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سیالکوٹ (بیورو رپورٹ): سیالکوٹ میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا، جہاں ایک موٹرسائیکل سوار نے طیش میں آکر خاتون کو ہیلمٹ سے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
سرعام خاتون پر تھپڑوں اور مکوں کی بارش اور ہیلمٹ سے تشدد کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ایبٹ روڈ پر ملزم نے خاتون کو تھپڑوں، مکوں اور ہیلمٹ سے نشانہ بنایا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم شکیل کو گرفتار کرلیا۔
سیالکوٹ: ایبٹ روڈ پر موٹرسائیکل سوار نے راہ چلتی خاتون کو سرعام تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم نے خاتون پر تھپڑوں اور مکوں سے حملہ کرنے کے علاوہ ہیلمٹ سے بھی بدترین تشدد کیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
پولیس کے مطابق واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد ڈی پی او سیالکوٹ نے نوٹس لیتے ہوئے ملزم کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کی۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کی شناخت شکیل کے نام سے کی اور اسے ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔
اس حوالے سے ڈی پی او سیالکوٹ کا کہنا ہے کہ خواتین پر تشدد اور انہیں ہراساں کرنے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ایسے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں۔
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











