مریم نواز نے پنجاب میں ترقیاتی کاموں کو نئی رفتار دی: ملک نور اعوان

📌 اہم نکات (خلاصہ):
- میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ملک نور اعوان نے مزید کہا کہ صحت، تعلیم، انفراسٹرکچر اور صفائی کے نظام میں انقلابی اصلاحات متعارف کرائی گئی ہیں جن کے نتائج عام آدمی تک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔
- انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جاپان سمیت دنیا بھر میں مقیم اوورسیز پاکستانی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے عوامی ترجیحات پر مبنی اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
- ملک نور اعوان نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) جاپان کا تمام عمال اور قیادت پاکستان اور بالخصوص پنجاب کی معاشی اور سماجی ترقی کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرتی رہے۔
لاہور (خصوصی نامہ نگار): پاکستان مسلم لیگ (ن) جاپان کے صدر ملک نور اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے دورِ حکومت میں صوبے میں جس تندہی اور رفتار سے ترقیاتی کام جاری ہیں، اس نے عوامی خدمت اور گڈ گورننس کی نئی مثالیں قائم کر دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی متحرک قيادت میں پنجاب ترقی کے ایک نئے دور میں داخل ہو چکا ہے، جہاں عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جا رہا ہے۔
میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ملک نور اعوان نے مزید کہا کہ صحت، تعلیم، انفراسٹرکچر اور صفائی کے نظام میں انقلابی اصلاحات متعارف کرائی گئی ہیں جن کے نتائج عام آدمی تک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے ذاتی طور پر منصوبوں کی نگرانی اور فیلڈ وزٹس کے باعث انتظامی مشینری متحرک ہوئی ہے اور منصوبوں کی بروقت اور معیار کے مطابق تکمیل ممکن ہو رہی ہے۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جاپان سمیت دنیا بھر میں مقیم اوورسیز پاکستانی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے عوامی ترجیحات پر مبنی اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ملک میں سیاسی اور معاشی استحکام کے ساتھ ساتھ صوبائی سطح پر عوامی مسائل کے حل کے لیے کی جانے والی کوششیں سمندر پار پاکستانیوں کے لیے بھی انتہائی قابلِ اطمینان اور باعثِ فخر ہیں۔
ملک نور اعوان نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) جاپان کا تمام عمال اور قیادت پاکستان اور بالخصوص پنجاب کی معاشی اور سماجی ترقی کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرتی رہے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب جلد ہی خطے کا سب سے ترقی یافتہ اور ماڈل صوبہ بن کر سامنے آئے گا۔
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











