جولائی تا ستمبر پیٹرول کی یومیہ پیداوار7 ہزار 35، فروخت 21 ہزار 583 میٹرک ٹن ریکارڈ

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- وفاقی وزارت پیٹرولیم نے جولائی تا ستمبر 2026 کے دوران ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی پیداوار اور فروخت کے اعداد و شمار سینیٹ میں پیش کردیے ہیں۔
- سینیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے اٹھائے گئے سوالات پر جمع کرائے گئے تحریری جواب میں کہا گیا۔
- تحریری جواب میں کہاگیا کہ پنجاب سے جولائی تا ستمبر پیٹرول کی یومیہ پیداوار 4 ہزار 670 میٹرک ٹن رہی اور فروخت 14 ہزار 827 میٹرک ٹن، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی یومیہ پیداوار 7 ہزار 608 میٹرک ٹن جبکہ فروخت 10 ہزار 779 میٹرک ٹن رہی۔
- حکام کے مطابق سندھ میں پیٹرول کی یومیہ پیداوار ایک ہزار 592 میٹرک ٹن، فروخت 4 ہزار 567 میٹرک ٹن ریکارڈ کی گئی، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی یومیہ پیداوار 4 ہزار 419 میٹرک ٹن اور فروخت 3 ہزار 662 میٹرک ٹن رہی۔
اسلام آباد (قومی بیورو): وزارت پیٹرولیم نے بتایا ہے کہ ملک میں جولائی تا ستمبر 2026 پیٹرول کی یومیہ پیداوار 7 ہزار 35 میٹرک ٹن جبکہ فروخت 21 ہزار 583 میٹرک ٹن ریکارڈ کی گئی۔
وفاقی وزارت پیٹرولیم نے جولائی تا ستمبر 2026 کے دوران ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی پیداوار اور فروخت کے اعداد و شمار سینیٹ میں پیش کردیے ہیں، جس میں بتایا گیا ہے کہ جولائی تا ستمبر ملک میں پیٹرول کی یومیہ پیداوار 7 ہزار 35 میٹرک ٹن رہی جبکہ فروخت 21 ہزار 583 میٹرک ٹن ریکارڈ کی گئی۔
سینیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے اٹھائے گئے سوالات پر جمع کرائے گئے تحریری جواب میں کہا گیا کہ جولائی تا ستمبر 2026 کے دوران ڈیزل کی یومیہ پیداوار 14 ہزار 65 میٹرک ٹن رہی، جولائی تا ستمبر ڈیزل کی فروخت 16 ہزار 866 میٹرک ٹن رہی ہے۔
تحریری جواب میں کہاگیا کہ پنجاب سے جولائی تا ستمبر پیٹرول کی یومیہ پیداوار 4 ہزار 670 میٹرک ٹن رہی اور فروخت 14 ہزار 827 میٹرک ٹن، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی یومیہ پیداوار 7 ہزار 608 میٹرک ٹن جبکہ فروخت 10 ہزار 779 میٹرک ٹن رہی۔
حکام کے مطابق سندھ میں پیٹرول کی یومیہ پیداوار ایک ہزار 592 میٹرک ٹن، فروخت 4 ہزار 567 میٹرک ٹن ریکارڈ کی گئی، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی یومیہ پیداوار 4 ہزار 419 میٹرک ٹن اور فروخت 3 ہزار 662 میٹرک ٹن رہی۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











