سعودی میڈیکل ٹیم نے باہم جڑی ہوئی تنزانیہ کی دو بچیوں کی سرجری کامیابی سے مکمل کرلی

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- آپریشن میں کنسلٹنٹس، تیکنیکی عملے اور نرسنگ سٹاف سمیت 44 افراد پر مشتمل ٹیم نے حصہ لیا۔
- سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق جڑی ہوئی بچیوں کو نو مراحل میں تقریبا 15 گھنٹے تک جاری رہنے والے آپریشن میں کامیابی سے الگ کیا گیا۔
- کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کے سپروائزر جنرل، میڈیکل اور سرجیکل ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے بتایا یہ بچیاں 27 جنوری کو مملکت پہنچی تھیں۔
- دونوں بچیاں پیلوس اور کولہے کے حصے سے جڑی ہوئی تھیں جبکہ ان کے چار نچلے اعضا مشترک تھے۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): سعودی کونجوئنڈ ٹوئنز پروگرام کی میڈیکل اور سرجیکل ٹیم نے جمعرات کو ریاض کے کنگ عبداللہ سپیشلسٹ چلڈرنز ہسپتال میں تنزانیہ کی باہم جڑی ہوئی دو سال دو ماہ کی بچیوں لائٹ نیس اور لوونیس کی کامیاب سرجری کرکے ایک نیا سنگ میل حاصل کیا ہے۔
آپریشن میں کنسلٹنٹس، تیکنیکی عملے اور نرسنگ سٹاف سمیت 44 افراد پر مشتمل ٹیم نے حصہ لیا۔ اس میں اینستھیزیا، پیڈیاٹرک نیوروسرجری، یورولوجی اور پلاسٹک سرجری کے ماہرین شامل تھے۔ ہر مرحلے پر درستگی اور سیفٹی کی اعلی ترین سطح کو یقینی بنایا گیا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق جڑی ہوئی بچیوں کو نو مراحل میں تقریبا 15 گھنٹے تک جاری رہنے والے آپریشن میں کامیابی سے الگ کیا گیا۔
کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کے سپروائزر جنرل، میڈیکل اور سرجیکل ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے بتایا یہ بچیاں 27 جنوری کو مملکت پہنچی تھیں۔ ہسپتال میں داخلے کے بعد طبی ٹیم نے سرجری کا طریقہ کار طے کرنے کے لیے تفصیلی معائنے اور ضروری ٹیسٹ کیے۔
دونوں بچیاں پیلوس اور کولہے کے حصے سے جڑی ہوئی تھیں جبکہ ان کے چار نچلے اعضا مشترک تھے۔
انہوں نے مزید بتایا تنزانیہ سے تعلق رکھنے والے باہم جڑے ہوئے بچوں کی علیحدگی کا یہ چوتھا آپریشن ہے جبکہ سعودی کونجوئنڈ ٹوئنز پروگرام کے تحت کیا جانے والا یہ 75 واں کیس ہے۔
1990 سے اب تک 35 برس کے زائد عرصے میں سعودی کونجوئنڈ ٹوئنز پروگرام نے پانچ براعظموں کے 28 ممالک سے تعلق رکھنے والے 159 جڑواں بچوں کے کیسز کا جائزہ لیا ہے جو سعودی عرب کے انسانی اور طبی کام میں قائدانہ کردار کی عکاسی کرتا ہے۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











