پاکستان اور آسیان ممالک کی دوطرفہ تجارت 11 سے 12 ارب ڈالر، ملکی برآمدات ڈیڑھ ارب ڈالر سے بھی کم

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- راؤنڈ ٹیبل سے خطاب میں ثاقب فیاض مگوں نے پاکستان اور آسیان ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان۔
- انہوں نے کہا کہ آئی ٹی، ٹیکسٹائل، زراعت، ایگری فوڈ اور حلال صنعت میں تعاون بڑھایا جاسکتا۔
- ثاقب فیاض مگوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع ہیں، 240 ملین صارفین کا ملک ہے، سی پیک کے تحت اسپیشل اکنامک زونز میں ٹیکس مراعات، لبرل سرمایہ کاری پالیسی موجود۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) میں پاکستان-آسیان بزنس راؤنڈ ٹیبل کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف آسیان ممالک کے سفیروں، قونصل جنرلز، تجارتی نمائندوں اور کاروباری رہنماؤں نے شرکت کی۔
راؤنڈ ٹیبل سے خطاب میں ثاقب فیاض مگوں نے پاکستان اور آسیان ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور آسیان ممالک کی دوطرفہ تجارت 11 سے 12 ارب ڈالر ہے لیکن پاکستان کی آسیان ممالک کو برآمدات ڈیڑھ ارب ڈالر سے بھی کم ہیں جو انتہائی کم ہے اور اسے بڑھانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ٹی، ٹیکسٹائل، زراعت، ایگری فوڈ اور حلال صنعت میں تعاون بڑھایا جاسکتا ہے۔ پاکستان آسیان ممالک کے لیے وسطی ایشیا، مشرقِ وسطیٰ اور مغربی چین تک رسائی کا ذریعہ بن سکتا ہے۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
ثاقب فیاض مگوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع ہیں، 240 ملین صارفین کا ملک ہے، سی پیک کے تحت اسپیشل اکنامک زونز میں ٹیکس مراعات، لبرل سرمایہ کاری پالیسی موجود ہے۔ مائنز اینڈ منرلز، آئی ٹی، فری لانسنگ، زراعت میں ویلیو ایڈیشن، سیاحت اور گرین انرجی میں مواقع ہیں۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں









