پاک-چین کسٹمز انتظامیہ کا سرحد پر زرعی و متعلقہ مصنوعات کیلئے گرین چینل فعال کرنے کا معاہدہ

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- اسلام آباد میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ہیڈکوارٹرز میں معاہدے پر دستخط کی آن لائن تقریب منعقد ہوئی، یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کو سہل بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت۔
- پاکستانی وفد کی سربراہی ممبر کسٹمز آپریشنز سید شکیل شاہ نے کی، دیگر ارکان میں چیف کلکٹر کسٹمز پشاور، کلکٹر کسٹمز گلگت بلتستان، محکمہ تحفظ نباتات، نیفسا۔
- چینی وفد کی سربراہی ارومچی کسٹمز کی ڈپٹی ہیڈ اور تاشقورغان کسٹمز کی ڈائریکٹر لی چنگوا نے کی، معاہدے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان باہمی طور پر متفقہ فہرست میں شامل زرعی مصنوعات کی تجارت کے لیے گرین چینل قائم کرنا۔
اسلام آباد (قومی بیورو): پاکستان اور چین کی کسٹمز انتظامیہ کے درمیان سوست-خنجراب سرحد پر زرعی اور متعلقہ مصنوعات کے لیے گرین چینل فعال کرنے کا معاہدہ طے پا گیا ہے، جس پر دونوں ممالک نے دستخط بھی کردیے ہیں۔
اسلام آباد میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ہیڈکوارٹرز میں معاہدے پر دستخط کی آن لائن تقریب منعقد ہوئی، یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کو سہل بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔
پاکستانی وفد کی سربراہی ممبر کسٹمز آپریشنز سید شکیل شاہ نے کی، دیگر ارکان میں چیف کلکٹر کسٹمز پشاور، کلکٹر کسٹمز گلگت بلتستان، محکمہ تحفظ نباتات، نیفسا، پاکستان سنگل ونڈو اور وزارت تجارت کے نمائندگان، نیز چین میں پاکستانی سفارت خانے کے کمرشل قونصلر شامل تھے۔
چینی وفد کی سربراہی ارومچی کسٹمز کی ڈپٹی ہیڈ اور تاشقورغان کسٹمز کی ڈائریکٹر لی چنگوا نے کی، معاہدے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان باہمی طور پر متفقہ فہرست میں شامل زرعی مصنوعات کی تجارت کے لیے گرین چینل قائم کرنا ہے۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











