جمعہ، 30 اکتوبر 2026ء19 جمادی الاول، 1448 ہجریھ
بریکنگ نیوز
پاک-چین کسٹمز انتظامیہ کا سرحد پر زرعی و متعلقہ مصنوعات کیلئے گرین چینل فعال کرنے کا معاہدہزرمبادلہ کے ذخائر کا مجموعی حجم 26 ارب 75 کروڑ 42 لاکھ ڈالر ریکارڈنائب وزیراعظم سے صدر آزاد کشمیر اور وزیراعظم کی ملاقات، ترقیاتی عمل تیز کرنے کیلئے تبادلہ خیالایران جنگ پر امریکہ کے اخراجات 47 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے: پینٹاگونامریکہ میں اعلیٰ فوجی جنرل کو عہدے سے برطرف کر دیا گیا: میڈیاپاسپورٹ اور نادرا سروسز: پاکستان قونصلیٹ جدہ میں نیا اپوائنٹمنٹ سسٹم کتنا کامیاب؟ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد کا شہریوں کے لیے اہم پیغام.حوثی باغیوں پر تعز میں کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کا شُبہ، حکام کا اقوام متحدہ سے تحقیقات کا مطالبہسعودی ولی عہد کو ابوظبی میں اقوام متحدہ کی واٹر کانفرنس میں شرکت کی دعوتمعاہدہ نہ ہونے پر امریکا و اسرائیل ایران پر بڑے حملوں کی تیاری کر رہے ہیں: امریکی ویب سائٹ کا دعویٰپاک-چین کسٹمز انتظامیہ کا سرحد پر زرعی و متعلقہ مصنوعات کیلئے گرین چینل فعال کرنے کا معاہدہزرمبادلہ کے ذخائر کا مجموعی حجم 26 ارب 75 کروڑ 42 لاکھ ڈالر ریکارڈنائب وزیراعظم سے صدر آزاد کشمیر اور وزیراعظم کی ملاقات، ترقیاتی عمل تیز کرنے کیلئے تبادلہ خیالایران جنگ پر امریکہ کے اخراجات 47 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے: پینٹاگونامریکہ میں اعلیٰ فوجی جنرل کو عہدے سے برطرف کر دیا گیا: میڈیاپاسپورٹ اور نادرا سروسز: پاکستان قونصلیٹ جدہ میں نیا اپوائنٹمنٹ سسٹم کتنا کامیاب؟ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد کا شہریوں کے لیے اہم پیغام.حوثی باغیوں پر تعز میں کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کا شُبہ، حکام کا اقوام متحدہ سے تحقیقات کا مطالبہسعودی ولی عہد کو ابوظبی میں اقوام متحدہ کی واٹر کانفرنس میں شرکت کی دعوتمعاہدہ نہ ہونے پر امریکا و اسرائیل ایران پر بڑے حملوں کی تیاری کر رہے ہیں: امریکی ویب سائٹ کا دعویٰپاک-چین کسٹمز انتظامیہ کا سرحد پر زرعی و متعلقہ مصنوعات کیلئے گرین چینل فعال کرنے کا معاہدہزرمبادلہ کے ذخائر کا مجموعی حجم 26 ارب 75 کروڑ 42 لاکھ ڈالر ریکارڈنائب وزیراعظم سے صدر آزاد کشمیر اور وزیراعظم کی ملاقات، ترقیاتی عمل تیز کرنے کیلئے تبادلہ خیالایران جنگ پر امریکہ کے اخراجات 47 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے: پینٹاگونامریکہ میں اعلیٰ فوجی جنرل کو عہدے سے برطرف کر دیا گیا: میڈیاپاسپورٹ اور نادرا سروسز: پاکستان قونصلیٹ جدہ میں نیا اپوائنٹمنٹ سسٹم کتنا کامیاب؟ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد کا شہریوں کے لیے اہم پیغام.حوثی باغیوں پر تعز میں کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کا شُبہ، حکام کا اقوام متحدہ سے تحقیقات کا مطالبہسعودی ولی عہد کو ابوظبی میں اقوام متحدہ کی واٹر کانفرنس میں شرکت کی دعوتمعاہدہ نہ ہونے پر امریکا و اسرائیل ایران پر بڑے حملوں کی تیاری کر رہے ہیں: امریکی ویب سائٹ کا دعویٰپاک-چین کسٹمز انتظامیہ کا سرحد پر زرعی و متعلقہ مصنوعات کیلئے گرین چینل فعال کرنے کا معاہدہزرمبادلہ کے ذخائر کا مجموعی حجم 26 ارب 75 کروڑ 42 لاکھ ڈالر ریکارڈنائب وزیراعظم سے صدر آزاد کشمیر اور وزیراعظم کی ملاقات، ترقیاتی عمل تیز کرنے کیلئے تبادلہ خیالایران جنگ پر امریکہ کے اخراجات 47 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے: پینٹاگونامریکہ میں اعلیٰ فوجی جنرل کو عہدے سے برطرف کر دیا گیا: میڈیاپاسپورٹ اور نادرا سروسز: پاکستان قونصلیٹ جدہ میں نیا اپوائنٹمنٹ سسٹم کتنا کامیاب؟ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد کا شہریوں کے لیے اہم پیغام.حوثی باغیوں پر تعز میں کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کا شُبہ، حکام کا اقوام متحدہ سے تحقیقات کا مطالبہسعودی ولی عہد کو ابوظبی میں اقوام متحدہ کی واٹر کانفرنس میں شرکت کی دعوتمعاہدہ نہ ہونے پر امریکا و اسرائیل ایران پر بڑے حملوں کی تیاری کر رہے ہیں: امریکی ویب سائٹ کا دعویٰ
بین الاقوامی1 گھنٹے پہلے•30 اکتوبر 2026•وقت اشاعت: صبح 3:58
🇬🇧 English

امریکہ میں اعلیٰ فوجی جنرل کو عہدے سے برطرف کر دیا گیا: میڈیا

ڈاکٹر عاصم رضاایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی امور
امریکہ میں اعلیٰ فوجی جنرل کو عہدے سے برطرف کر دیا گیا: میڈیا

📌 اہم نکات (خلاصہ):

  • جریدے نے محکمۂ دفاع کے نامعلوم حکام کے حوالے سے بتایا کہ امریکی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل بریٹ سلویا کو رواں ہفتے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف میں حکمتِ عملی، منصوبہ بندی اور پالیسی کے شعبے کی سربراہی سے ہٹا دیا گیا۔
  • بریٹ سلویا کی برطرفی صدر ٹرمپ کے ایک سال قبل دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد فوج کے اعلیٰ عہدوں سے رخصت ہونے والی اہم شخصیات کے سلسلے کی تازہ کڑی۔
  • امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے گزشتہ ماہ بتایا تھا کہ امریکہ نے اپنے جرنیلوں اور ایڈمرلز کی تعداد میں 20 فیصد کمی کر دی۔
  • ہیگسیتھ نے افسران کی تعداد میں کمی کو ایک ’کامیابی‘ قرار دیا تھا۔

بین الاقوامی ڈیسک (واشنگٹن / لندن): امریکی جریدے ’دی اٹلانٹک‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ نے اپنے اعلیٰ فوجی منصوبہ ساز کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ یہ اچانک تبدیلی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ ایران پر بڑے پیمانے پر دوبارہ حملے کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

جریدے نے محکمۂ دفاع کے نامعلوم حکام کے حوالے سے بتایا کہ امریکی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل بریٹ سلویا کو رواں ہفتے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف میں حکمتِ عملی، منصوبہ بندی اور پالیسی کے شعبے کی سربراہی سے ہٹا دیا گیا ہے۔

بریٹ سلویا کی برطرفی صدر ٹرمپ کے ایک سال قبل دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد فوج کے اعلیٰ عہدوں سے رخصت ہونے والی اہم شخصیات کے سلسلے کی تازہ کڑی ہے۔

امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے گزشتہ ماہ بتایا تھا کہ امریکہ نے اپنے جرنیلوں اور ایڈمرلز کی تعداد میں 20 فیصد کمی کر دی ہے۔ ان کے بقول، اس اقدام کا مقصد احتساب کو یقینی بنانا ہے۔

انہوں نے اشارہ دیا تھا کہ اس کٹوتی کا ہدف ایسے افسران تھے جو اس بات کو یقینی بنانے کی ان کی کوششوں سے اتفاق نہیں کرتے تھے کہ فوج کی توجہ سابقہ حکومتوں کی ’ووک‘ (سماجی و ثقافتی معاملات سے متعلق ترقی پسند) پالیسیوں کے بجائے جنگی کارروائیوں پر مرکوز رہے۔ ہیگسیتھ نے افسران کی تعداد میں کمی کو ایک ’کامیابی‘ قرار دیا تھا۔

’دی اٹلانٹک‘ کے مطابق بریٹ سلویا کو عہدے سے ہٹانے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی اور نہ ہی ان کے جانشین کا اعلان کیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی نے اس معاملے پر تبصرے کے لیے امریکی محکمۂ دفاع سے رابطہ کیا ہے۔

یہ رپورٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب بڑے پیمانے پر خیال کیا جا رہا ہے کہ صدر ٹرمپ 3 نومبر کو ہونے والے امریکی وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر نئے حملوں کے امکان پر غور کر رہے ہیں۔

ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ ’ہم ایک اور چھوٹا سا ’ایپک فیوری‘ آپریشن کر سکتے ہیں۔‘ وہ فروری میں تہران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کا حوالہ دے رہے تھے، جن کے نتیجے میں جنگ شروع ہوئی تھی۔

تاہم انہوں نے کسی ممکنہ کارروائی کے وقت کے بارے میں کوئی اشارہ نہیں دیا۔

امریکہ اور ایران نے ستمبر کے اوائل سے خشکی پر موجود اہداف کے خلاف کوئی بڑا حملہ نہیں کیا۔ اس کے بجائے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

بریٹ سلویا اس سے قبل امریکی فوج کے 101ویں ایئربورن ڈویژن کی قیادت کر چکے ہیں، جو فضائی حملوں کے لیے مختص امریکی فوج کا ڈویژن ہے۔ وہ عراق میں ایک فوجی یونٹ کی سربراہی بھی کر چکے ہیں۔

⚖️ قانونی و صحافتی ماخذ، مصدقہ ریکارڈ و ڈس کلیمر پڑھیں ▼
📰 باضابطہ ماخذ و تصدیق: اردو نیوز: تازہ ترین و اہم خبریں قومی صحافتی و دستاویزی ریکارڈ

قانونی و ادارتی وضاحت (Disclaimer): یہ رپورٹ ملکی ضوابط (PECA 2016 / PEMRA) کے تحت معتبر قومی خبر رساں ادارے اردو نیوز: تازہ ترین و اہم خبریں کے جاری کردہ حقائق کی روشنی میں عوامی آگاہی کے لیے شائع کی گئی ہے۔ خبر کے تمام اصل صحافتی و دستاویزی ماخذ کا ریکارڈ ادارے کے پاس محفوظ ہے۔

دی اردو پوسٹ ویب ڈیسک: یہ رپورٹ مصدقہ صحافتی و ادارتی ذرائع کی روشنی میں قارئین کے لیے شائع کی گئی ہے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں۔

اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں

تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں

چینل جوائن کریں ↗

متعلقہ ٹیگز اور موضوعات:

شاید آپ یہ بھی پڑھنا چاہیں

تمام خبریں دیکھیں