ثالثوں کے ذریعے امریکی پیغامات ایران کی ’فتح‘ کا اعتراف ہیں؛ ایرانی نائب صدر

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ
میزبان و براڈکاسٹر
تجزیہ کار و شریک میزبان
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق محمد رضا عارف نے پیر کو کہا کہ امریکا گزشتہ دو جنگوں میں اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا۔
- انھوں نے مزید کہا کہ امریکا اپنی داخلی سیاسی صورتِ حال اور عوامی رائے کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف اقدامات کر رہا ہے تاہم ایران کو بھیجے گئے پیغامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکا اب ایران کی کامیابی تسلیم کر رہا۔
- ڈیلی صباح کے مطابق ایرانی قیادت حالیہ سفارتی رابطوں کو اپنی کامیابی کے طور پر پیش کر رہی ہے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان ثالثوں کے ذریعے مذاکرات جاری ہیں۔
اپنا پسرور (مانیٹرنگ ڈیسک): ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے دعویٰ کیا کہ امریکا کے ساتھ ثالثوں کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ ایران کی جنگ میں کامیابی تسلیم کیے جانے کا اشارہ۔
ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق محمد رضا عارف نے پیر کو کہا کہ امریکا گزشتہ دو جنگوں میں اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے اور ثالثوں کے ذریعے ایران کو موصول ہونے والے پیغامات اس ناکامی کے اعتراف کی عکاسی کرتے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ امریکا اپنی داخلی سیاسی صورتِ حال اور عوامی رائے کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف اقدامات کر رہا ہے تاہم ایران کو بھیجے گئے پیغامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکا اب ایران کی کامیابی تسلیم کر رہا۔
ڈیلی صباح کے مطابق ایرانی قیادت حالیہ سفارتی رابطوں کو اپنی کامیابی کے طور پر پیش کر رہی ہے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان ثالثوں کے ذریعے مذاکرات جاری ہیں۔
دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے کہا ہے کہ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکا کے ساتھ مذاکرات آگے بڑھانے کے لیے حکومت کو خصوصی اختیارات دیے ہیں۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











