امریکہ پاکستانی آئی ٹی بر آمدات کی سب سے بڑی منڈی ہے، رضوان سعید شیخ

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- پاکستانی سفارت خانے سے جاری بیان کے مطابق یہ بات انہوں نے شکاگو میں پاکستانی سفارتخانے، قونصل خانے۔
- سفیر رضون سعید شیخ نے کہا کہ پاک- امریکا ٹیک کنیکٹ 2026 سیریز کو بے حد پذیرائی ملی ہے،گزشتہ تین سا لوں میں سالانہ روڈ شوز کے ذریعے پاکستانی ٹیک فرموں کی ہمہ جہت صلاحیتوں کو عالمی پلیٹ فا رم پر متعارف کروایا جا ر۔
- انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سرکردہ آئی ٹی کمپنیوں نے پاک -امریکا ٹیک کنیکٹ 2026 سیریز میں اپنی جدید مصنوعات اور بڑھتی ہوئی تخلیقی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا جو قابلِ ستائش۔
اپنا پسرور (مانیٹرنگ ڈیسک): امریکا میں پاکستان کے سفیر محمد رضوان شیخ نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستانی آئی ٹی بر آمدات کی سب سے بڑی منڈی ہے، پاک امریکا ٹیک کنیکٹ 2026 کا مقصد ہمارے نوجوانوں کی تکنیکی استعداد اور کاوشوں کو امریکی مار کیٹ میں روشناس کرانا۔
پاکستانی سفارت خانے سے جاری بیان کے مطابق یہ بات انہوں نے شکاگو میں پاکستانی سفارتخانے، قونصل خانے ،پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ اور اوپن گلوبل کے مشترکہ تعاون سے منعقدہ پاکستان امریکا ٹیک کنیکٹ 2026 کے افتتاح اور تقریب سے خطاب کے دوران کہی۔
سفیر رضون سعید شیخ نے کہا کہ پاک- امریکا ٹیک کنیکٹ 2026 سیریز کو بے حد پذیرائی ملی ہے،گزشتہ تین سا لوں میں سالانہ روڈ شوز کے ذریعے پاکستانی ٹیک فرموں کی ہمہ جہت صلاحیتوں کو عالمی پلیٹ فا رم پر متعارف کروایا جا ر ہا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سرکردہ آئی ٹی کمپنیوں نے پاک -امریکا ٹیک کنیکٹ 2026 سیریز میں اپنی جدید مصنوعات اور بڑھتی ہوئی تخلیقی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا جو قابلِ ستائش ہے، پاک امریکا ٹیک سیریز ایک جاری عمل ہے اور اس کے بہتر نتائج بتدریج حاصل ہوں۔
اِس موقع پر الینوائے کے سٹیٹ نمائندے جسٹن سلاٹر اور سٹیٹ سینیٹر لورا مرفی نے پاک–امریکا ٹیک کنیکٹ 2026 سے خطاب کیا۔الینوائے اکنامک ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے نائب صدر برائے فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ ڈینیئل بیلفلور نے ریاستی اقتصادی ترقی کے بارے میں شرکا کو آگاہ کیا۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں










