ہفتہ، 31 اکتوبر 2026ء20 جمادی الاول، 1448 ہجریھ
بریکنگ نیوز
امریکا نے چینی خفیہ خلائی جہاز کی پہلی واضح ترین تصویر جاری کر دیآبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد تباہ: پاسداران انقلابنورا فتحی 200 کروڑ روپے کے فراڈ کیس میں طلبہانگ کانگ سکسز: دفاعی چیمپئن پاکستان کو پہلے میچ میں یو اے ای کے ہاتھوں شکستایران اپنے فوجیوں اور پولیس افسران کی تنخواہیں ادا نہیں کر پا رہا، ٹرمپٹرمپ اور اتحادیوں کے عبدل السید پر مسلم مخالف حملے تیز، امریکی سیاست میں مذہبی تعصب کی نئی بحث چھڑ گئیامریکہ میں وسط مدتی انتخابات: کن سیٹوں پر الیکشن ہو گا اور صدر ٹرمپ کے لیے اس کے کیا معنی ہوں گے؟جوش انگلس نے آسٹریلیا کیلیے نئی تاریخ رقم کردیسکندر رضا نے 40 سال کی عمر میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نئی تاریخ رقمسیالکوٹ پولیس پنک موبائل پولیس اسٹیشن وین آج وڈالہ انٹر چینجامریکا نے چینی خفیہ خلائی جہاز کی پہلی واضح ترین تصویر جاری کر دیآبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد تباہ: پاسداران انقلابنورا فتحی 200 کروڑ روپے کے فراڈ کیس میں طلبہانگ کانگ سکسز: دفاعی چیمپئن پاکستان کو پہلے میچ میں یو اے ای کے ہاتھوں شکستایران اپنے فوجیوں اور پولیس افسران کی تنخواہیں ادا نہیں کر پا رہا، ٹرمپٹرمپ اور اتحادیوں کے عبدل السید پر مسلم مخالف حملے تیز، امریکی سیاست میں مذہبی تعصب کی نئی بحث چھڑ گئیامریکہ میں وسط مدتی انتخابات: کن سیٹوں پر الیکشن ہو گا اور صدر ٹرمپ کے لیے اس کے کیا معنی ہوں گے؟جوش انگلس نے آسٹریلیا کیلیے نئی تاریخ رقم کردیسکندر رضا نے 40 سال کی عمر میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نئی تاریخ رقمسیالکوٹ پولیس پنک موبائل پولیس اسٹیشن وین آج وڈالہ انٹر چینجامریکا نے چینی خفیہ خلائی جہاز کی پہلی واضح ترین تصویر جاری کر دیآبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد تباہ: پاسداران انقلابنورا فتحی 200 کروڑ روپے کے فراڈ کیس میں طلبہانگ کانگ سکسز: دفاعی چیمپئن پاکستان کو پہلے میچ میں یو اے ای کے ہاتھوں شکستایران اپنے فوجیوں اور پولیس افسران کی تنخواہیں ادا نہیں کر پا رہا، ٹرمپٹرمپ اور اتحادیوں کے عبدل السید پر مسلم مخالف حملے تیز، امریکی سیاست میں مذہبی تعصب کی نئی بحث چھڑ گئیامریکہ میں وسط مدتی انتخابات: کن سیٹوں پر الیکشن ہو گا اور صدر ٹرمپ کے لیے اس کے کیا معنی ہوں گے؟جوش انگلس نے آسٹریلیا کیلیے نئی تاریخ رقم کردیسکندر رضا نے 40 سال کی عمر میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نئی تاریخ رقمسیالکوٹ پولیس پنک موبائل پولیس اسٹیشن وین آج وڈالہ انٹر چینجامریکا نے چینی خفیہ خلائی جہاز کی پہلی واضح ترین تصویر جاری کر دیآبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد تباہ: پاسداران انقلابنورا فتحی 200 کروڑ روپے کے فراڈ کیس میں طلبہانگ کانگ سکسز: دفاعی چیمپئن پاکستان کو پہلے میچ میں یو اے ای کے ہاتھوں شکستایران اپنے فوجیوں اور پولیس افسران کی تنخواہیں ادا نہیں کر پا رہا، ٹرمپٹرمپ اور اتحادیوں کے عبدل السید پر مسلم مخالف حملے تیز، امریکی سیاست میں مذہبی تعصب کی نئی بحث چھڑ گئیامریکہ میں وسط مدتی انتخابات: کن سیٹوں پر الیکشن ہو گا اور صدر ٹرمپ کے لیے اس کے کیا معنی ہوں گے؟جوش انگلس نے آسٹریلیا کیلیے نئی تاریخ رقم کردیسکندر رضا نے 40 سال کی عمر میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نئی تاریخ رقمسیالکوٹ پولیس پنک موبائل پولیس اسٹیشن وین آج وڈالہ انٹر چینج
سائنس و ٹیکنالوجی1 گھنٹے پہلے•31 اکتوبر 2026•وقت اشاعت: صبح 9:28
🇬🇧 English

امریکا نے چینی خفیہ خلائی جہاز کی پہلی واضح ترین تصویر جاری کر دی

مریم نقویخصوصی نمائندہ برائے سائنس و آئی ٹی
امریکا نے چینی خفیہ خلائی جہاز کی پہلی واضح ترین تصویر جاری کر دی

📌 اہم نکات (خلاصہ):

  • غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جاری کردہ تصویر میں ایک ایسے خلائی جہاز کو دکھایا گیا ہے جو خفیہ طور پر زمین سے سیکڑوں میل کی بلندی پر سرگرم ہے اور مدار میں نامعلوم اشیاء چھوڑ رہا۔
  • امریکی ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی (ڈی آئی اے) نے پیر کو ’چیلنجز ٹو سیکیورٹی اِن اسپیس‘ (Challenges to Security in Space) کے نام سے رپورٹ جاری کی۔
  • اس مشن کو مکمل ہونے میں تقریباً 5 سال لگنے کی توقع۔
  • رپورٹ میں امریکی سیٹلائٹس اور دیگر خلائی اثاثوں کو لاحق ممکنہ خطرات کا جائزہ لیا گیا۔

بیجنگ (تزویراتی بیورو): امریکی انٹیلی جنس ادارے نے چین کے پُراسرار خلائی جہاز کی پہلی واضح ترین تصویر جاری کر دی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جاری کردہ تصویر میں ایک ایسے خلائی جہاز کو دکھایا گیا ہے جو خفیہ طور پر زمین سے سیکڑوں میل کی بلندی پر سرگرم ہے اور مدار میں نامعلوم اشیاء چھوڑ رہا ہے۔

امریکی ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی (ڈی آئی اے) نے پیر کو ’چیلنجز ٹو سیکیورٹی اِن اسپیس‘ (Challenges to Security in Space) کے نام سے رپورٹ جاری کی ہے، اس رپورٹ میں شائع ہونے والی تصویر میں ایک خلائی جہاز نظر آ رہا ہے، جسے شین لونگ (Shenlong) قرار دیا گیا ہے، چینی روایت میں شین لونگ روحانی ڈریگن کو کہتے ہیں۔

اس مشن کو مکمل ہونے میں تقریباً 5 سال لگنے کی توقع ہے۔

رپورٹ میں امریکی سیٹلائٹس اور دیگر خلائی اثاثوں کو لاحق ممکنہ خطرات کا جائزہ لیا گیا۔

ساخت کے اعتبار سے یہ خلائی جہاز امریکی فوج کے ایکس 37 بی (X-37B) خلائی جہاز سے خاصی مماثلت رکھتا ہے۔

یہ تصویر 2024ء میں میکسار ٹیکنالوجیز (Maxar Technologies) کے زیرِ انتظام ایک تجارتی سیٹلائٹ نے حاصل کی تھی، جسے اب وینٹور (Vantor) کے نام سے جانا جاتا ہے۔

تصویر میں موجود مبینہ چینی خلائی جہاز کے پر، کھلا ہوا کارگو بے اور پچھلے حصے سے باہر نکلے ہوئے شمسی پینل واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔

امریکی ڈی آئی اے کی رپورٹ کے مطابق چین نے ستمبر 2020ء میں اپنے پہلے مداری مشن کے بعد سے اس خلائی جہاز کے ڈیزائن اور مشنز کو بڑی حد تک خفیہ رکھا ہوا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق اس خلائی جہاز نے 2022ء سے اب تک کم از کم 9 نامعلوم اشیاء زمین کے مدار میں چھوڑی ہیں، تاہم ان اشیاء کے اصل مقاصد تاحال واضح نہیں ہو سکے، ان میں سے بعض اشیاء چھوٹے سیٹلائٹس ہیں، جنہیں دوسرے خلائی جہازوں کے قریب جانے، انہیں پکڑنے اور دوبارہ چھوڑنے سے متعلق حرکات و سکنات کی آزمائش کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

امریکی ڈی آئی اے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مبینہ طور پر یہ خلائی جہاز اس وقت اپنے چوتھے مشن پر ہے، اسے 7 فروری کو لانگ مارچ 2 ایف راکٹ کے ذریعے خلاء میں روانہ کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق امریکی ایکس 37 بی کی طرح شین لونگ بھی کئی ماہ تک زمین کے گرد مدار میں رہنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جس کے بعد یہ مستقبل کے مشنز کے لیے رن وے پر اتر کر دوبارہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔

جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی کے تیار کردہ مشن کو ایچ تھری راکٹ کے ذریعے تانیگاشیما خلائی مرکز سے روانہ کیا گیا۔

دوسری جانب چینی حکام کا مؤقف ہے کہ ان کا دوبارہ قابلِ استعمال خلائی جہاز تیار کرنے کا پروگرام خلائی سفر کو زیادہ سہل اور کم خرچ بنانے والی ٹیکنالوجیز کی تیاری کے لیے ہے، تاہم اس تصویر کے اجراء کے بعد بیجنگ کی بڑھتی ہوئی خلائی صلاحیتوں میں دلچسپی ایک بار پھر بڑھ گئی ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب چین اور امریکا کے درمیان خلائی میدان میں مسابقت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

اگرچہ اس خلائی جہاز کے ممکنہ فوجی استعمال کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، تاہم عوامی سطح پر ایسا کوئی ثبوت موجود نہیں کہ شین لونگ میں ہتھیار نصب ہیں۔

⚖️ قانونی و صحافتی ماخذ، مصدقہ ریکارڈ و ڈس کلیمر پڑھیں ▼
📰 باضابطہ ماخذ و تصدیق: روزنامہ جنگ: تازہ ترین قومی صحافتی و دستاویزی ریکارڈ

قانونی و ادارتی وضاحت (Disclaimer): یہ رپورٹ ملکی ضوابط (PECA 2016 / PEMRA) کے تحت معتبر قومی خبر رساں ادارے روزنامہ جنگ: تازہ ترین کے جاری کردہ حقائق کی روشنی میں عوامی آگاہی کے لیے شائع کی گئی ہے۔ خبر کے تمام اصل صحافتی و دستاویزی ماخذ کا ریکارڈ ادارے کے پاس محفوظ ہے۔

اپنا پسرور ویب ڈیسک: یہ رپورٹ مصدقہ صحافتی و ادارتی ذرائع کی روشنی میں قارئین کے لیے شائع کی گئی ہے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں۔

اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں

تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں

چینل جوائن کریں ↗

متعلقہ ٹیگز اور موضوعات:

شاید آپ یہ بھی پڑھنا چاہیں

تمام خبریں دیکھیں