امریکا سے حساس مذاکرات جاری ہیں، پاکستان اور قطر سرگرم کردار ادا کر رہے ہیں؛ ایران

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ
میزبان و براڈکاسٹر
تجزیہ کار و شریک میزبان
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کو دیے گئے ویڈیو انٹرویو میں وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتِ حال کی حساسیت اور سنگینی کے باعث مشاورت اور سفارتی تبادلہ خیال انتہائی شدت سے جاری۔
- عباس عراقچی نے قطر اور پاکستان کی ثالثی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک مذاکراتی عمل میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔
- ایرانی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ ایران اور امریکا کے درمیان بالواسطہ رابطے جاری ہیں تاہم حالیہ مذاکرات میں کوئی حتمی پیش رفت نہیں ہوئی۔
اپنا پسرور (مانیٹرنگ ڈیسک): ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ ثالثوں کے ذریعے انتہائی اہم اور گہرے سفارتی رابطے جاری ہیں۔
ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کو دیے گئے ویڈیو انٹرویو میں وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتِ حال کی حساسیت اور سنگینی کے باعث مشاورت اور سفارتی تبادلہ خیال انتہائی شدت سے جاری۔
عباس عراقچی نے قطر اور پاکستان کی ثالثی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک مذاکراتی عمل میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔ ایران اپنی تجاویز اور شرائط پیش کرچکا ہے اور اب اگلا قدم امریکی حکومت کے ردعمل پر منحصر۔
ایرانی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ ایران اور امریکا کے درمیان بالواسطہ رابطے جاری ہیں تاہم حالیہ مذاکرات میں کوئی حتمی پیش رفت نہیں ہوئی۔
عباس عراقچی نے خبردار کیا کہ ایران بیک وقت مذاکرات اور اپنے دفاع کے لیے تیار ہے اگر امریکا نے سفارت کاری کے بجائے دوبارہ فوجی کارروائی کا راستہ اختیار کیا تو ایران اس کا بھرپور جواب دے۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











