پاکستان ریلویز کا پہلی بار عالمی مالیاتی رپورٹنگ معیارات کے تحت آڈٹ کروانے کا فیصلہ

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ
میزبان و براڈکاسٹر
تجزیہ کار و شریک میزبان
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- اس اقدام کے تحت مالی سال 2025-26 کے مالیاتی گوشواروں کے آڈٹ کے لیے عالمی معیار کی چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ فرم کی خدمات حاصل کی جائیں۔
- یہ اقدام اسٹیٹ اونڈ انٹرپرائزز (ایس او ای) ایکٹ 2023ء کے تقاضوں کے مطابق پاکستان ریلویز میں مالیاتی نظم و ضبط، داخلی کنٹرول اور ادارہ جاتی شفافیت کو مزید مستحکم بنانے کی کوششوں کا حصہ۔
- وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا کہ آزادانہ آڈٹ رپورٹ کی روشنی میں ضروری اور سخت فیصلے کیے جائیں۔
اپنا پسرور (مانیٹرنگ ڈیسک): وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے پاکستان ریلویز میں مالیاتی شفافیت، جوابدہی اور گڈ گورننس کو یقینی بنانے کے لیے ایک اہم اقدام کرتے ہوئے ادارے کے مالیاتی گوشواروں کا پہلی بار بین الاقوامی مالیاتی رپورٹنگ معیارات (آئی ایف آر ایس) کے تحت آڈٹ کروانے کا فیصلہ کیا۔
اس اقدام کے تحت مالی سال 2025-26 کے مالیاتی گوشواروں کے آڈٹ کے لیے عالمی معیار کی چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ فرم کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ آڈٹ فرم کا انتخاب مکمل میرٹ اور پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے مروجہ قوانین کے مطابق کیا جائے گا، جبکہ تمام کارروائی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ای پیڈز پورٹل کے ذریعے مکمل کی جائے۔
یہ اقدام اسٹیٹ اونڈ انٹرپرائزز (ایس او ای) ایکٹ 2023ء کے تقاضوں کے مطابق پاکستان ریلویز میں مالیاتی نظم و ضبط، داخلی کنٹرول اور ادارہ جاتی شفافیت کو مزید مستحکم بنانے کی کوششوں کا حصہ۔
وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا کہ آزادانہ آڈٹ رپورٹ کی روشنی میں ضروری اور سخت فیصلے کیے جائیں گے۔ پاکستان ریلویز میں شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ادارے کے ایک ایک روپے کا حساب لیا جائے۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں










