ہفتہ، 28 نومبر 2026ء18 جمادی الثانی، 1448 ہجریھ
بریکنگ نیوز
تاریخِ پسرور (قسط 16): باب سیزدہم — مکمل کتابیات، 46 مطبوعہ، 5 قلمی اور 15 انگریزی مآخذ — صفحات 320 تا 328پنجاب: ڈرون اڑانے پر عائد پابندی میں 30 دن کی توسیعلاہور: سیف سٹی پولیس نے دس سال سے لاپتہ خاتون کے اہلخانہ سے ملوادیامنشیات فروش معاشرے کا ناسورپی ایس ایل 12: ٹم پین ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ برقرارمنشیات فروش معاشرے کا ناسورشہری گھر سے باہر نکلتے وقت ماسک لگائیں، لاہور میں اعلاندھند میں غیر ضروری سفر سے گریز کریںسیالکوٹ پولیس پنک موبائل پولیس اسٹیشن وین آج چاند چوک علاقہ حاجی پورہ میں خدمات فراہم کرے گی اہل علاقہ سہولیات سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیںسیالکوٹ پولیس بلیو موبائل پولیس اسٹیشن وین آج گاوں بونکن علاقہ تھانہ مراد پور میں خدمات فراہم کرے گی اہل علاقہ سہولیات سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیںتاریخِ پسرور (قسط 16): باب سیزدہم — مکمل کتابیات، 46 مطبوعہ، 5 قلمی اور 15 انگریزی مآخذ — صفحات 320 تا 328پنجاب: ڈرون اڑانے پر عائد پابندی میں 30 دن کی توسیعلاہور: سیف سٹی پولیس نے دس سال سے لاپتہ خاتون کے اہلخانہ سے ملوادیامنشیات فروش معاشرے کا ناسورپی ایس ایل 12: ٹم پین ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ برقرارمنشیات فروش معاشرے کا ناسورشہری گھر سے باہر نکلتے وقت ماسک لگائیں، لاہور میں اعلاندھند میں غیر ضروری سفر سے گریز کریںسیالکوٹ پولیس پنک موبائل پولیس اسٹیشن وین آج چاند چوک علاقہ حاجی پورہ میں خدمات فراہم کرے گی اہل علاقہ سہولیات سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیںسیالکوٹ پولیس بلیو موبائل پولیس اسٹیشن وین آج گاوں بونکن علاقہ تھانہ مراد پور میں خدمات فراہم کرے گی اہل علاقہ سہولیات سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیںتاریخِ پسرور (قسط 16): باب سیزدہم — مکمل کتابیات، 46 مطبوعہ، 5 قلمی اور 15 انگریزی مآخذ — صفحات 320 تا 328پنجاب: ڈرون اڑانے پر عائد پابندی میں 30 دن کی توسیعلاہور: سیف سٹی پولیس نے دس سال سے لاپتہ خاتون کے اہلخانہ سے ملوادیامنشیات فروش معاشرے کا ناسورپی ایس ایل 12: ٹم پین ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ برقرارمنشیات فروش معاشرے کا ناسورشہری گھر سے باہر نکلتے وقت ماسک لگائیں، لاہور میں اعلاندھند میں غیر ضروری سفر سے گریز کریںسیالکوٹ پولیس پنک موبائل پولیس اسٹیشن وین آج چاند چوک علاقہ حاجی پورہ میں خدمات فراہم کرے گی اہل علاقہ سہولیات سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیںسیالکوٹ پولیس بلیو موبائل پولیس اسٹیشن وین آج گاوں بونکن علاقہ تھانہ مراد پور میں خدمات فراہم کرے گی اہل علاقہ سہولیات سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیںتاریخِ پسرور (قسط 16): باب سیزدہم — مکمل کتابیات، 46 مطبوعہ، 5 قلمی اور 15 انگریزی مآخذ — صفحات 320 تا 328پنجاب: ڈرون اڑانے پر عائد پابندی میں 30 دن کی توسیعلاہور: سیف سٹی پولیس نے دس سال سے لاپتہ خاتون کے اہلخانہ سے ملوادیامنشیات فروش معاشرے کا ناسورپی ایس ایل 12: ٹم پین ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ برقرارمنشیات فروش معاشرے کا ناسورشہری گھر سے باہر نکلتے وقت ماسک لگائیں، لاہور میں اعلاندھند میں غیر ضروری سفر سے گریز کریںسیالکوٹ پولیس پنک موبائل پولیس اسٹیشن وین آج چاند چوک علاقہ حاجی پورہ میں خدمات فراہم کرے گی اہل علاقہ سہولیات سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیںسیالکوٹ پولیس بلیو موبائل پولیس اسٹیشن وین آج گاوں بونکن علاقہ تھانہ مراد پور میں خدمات فراہم کرے گی اہل علاقہ سہولیات سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں
تاریخ•21 نومبر 2026•وقت اشاعت: دوپہر 12:59
🇬🇧 English

تاریخِ پسرور (قسط 9): باب نہم — سیاسی و دینی جماعتیں، تحریکِ پاکستان اور ادبی تنظیمیں — صفحات 162 تا 173

ڈاکٹر سید سلطان محمود حسینمصنفِ تاریخِ پسرور و ماہرِ اقبالیات
تاریخِ پسرور (قسط 9): باب نہم — سیاسی و دینی جماعتیں، تحریکِ پاکستان اور ادبی تنظیمیں — صفحات 162 تا 173
مطالعہ کی سہولیات:
ک

کتاب: تاریخِ پسرور (مستند دستاویزی اشاعت)

مصنف: ڈاکٹر سید سلطان محمود حسین (ماہرِ اقبالیات، سوانح نگار و مؤرخ) | ناشر: سنگ میل پبلی کیشنز، لاہور

کتاب کا حوالہ صفحہ نمبر: صفحات 162 تا 173 | سلسلہ اشاعت: قسط 9 از 16

تعارفِ مصنف و دیگر تصانیف: ڈاکٹر سید سلطان محمود حسین کا شمار پاکستان کے بلند پایہ محققین اور سوانح نگاروں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے بالخصوص علامہ محمد اقبال اور خطۂ پنجاب کے علمی و تاریخی ورثے پر بیش بہا کتب تصنیف کیں۔ ان کی دیگر معروف تصانیف میں 'علامہ اقبال کے استاد شمس العلماء مولوی سید میر حسن: حیات و افکار' (مجلس ترقی ادب)، 'اقبال کی ابتدائی زندگی' (اقبال اکادمی پاکستان، 1986ء)، 'تعلیقاتِ خطباتِ گارساں دتاسی' (پی ایچ ڈی مقالہ، مجلس ترقی ادب)، اور 'اردو کی نثری تاریخ میں سرسید کا مقام' شامل ہیں۔ یہ کتاب تاریخِ پسرور پر سب سے مستند اور معتبر ماخذ تسلیم کی جاتی ہے۔

2- سیالکوٹ ڈسٹرکٹ گزٹیر 84-1883ء لاہور 1884ء صفحہ 86

3- تاریخ سیالکوٹ منشی امین چند۔ لاہور 1874ء ص 3 اور 149

4- ایضاً ص 3 اور 149 (نوٹ: امپیریل گزٹ آف انڈیا جلد 20 میں ذکر ہے کہ شاہجہاں کے دور میں پسرور میں ایک بڑا تالاب بنایا گیا)

5- تاریخ سیالکوٹ۔ منشی امین چند۔ صفحہ 49

6- تواریخ سیالکوٹ۔ خواجہ عبد الصمد۔ سیالکوٹ صفحہ 103

7- فرحت الناظرین (1184ھ) محمد اسلم مرتبہ و مترجم۔ پروفیسر محمد ایوب قادری کراچی 1972ء صفحہ 18 بحوالہ چار باغ پنجاب گنیش داس وڈیرہ

8- تذکرہ رؤسائے پنجاب۔ لیپل گرفن (اردو ترجمہ) جلد 2، صفحہ 93۔ منشی امین چند کے وقت (1874ء میں) اسے کلال والا کہتے تھے۔

9- عبرت نامہ مفتی علی الدین مرتبہ ڈاکٹر محمد باقر۔ پنجابی ادبی اکادمی لاہور 1961ء صفحہ 205

باب 9

جماعتیں اور تنظیمیں

پسرور اقتصادی اعتبار سے پسماندہ ہو تو ہو، سیاسی اور مذہبی لحاظ سے کبھی پسماندہ نہیں رہا۔ ملک کے دوسرے شہروں کی طرح یہاں بھی ہندوؤں اور مسلمانوں کی متعدد تنظیمیں کام کرتی رہی ہیں۔ ذیل میں ان سب کا مختصر تذکرہ کیا جاتا ہے:۔

1- جین سبھا

دروازہ بھابھڑیاں میں جینی عقائد کے ہندو جنہیں بھابھڑے بھی کہا جاتا ہے، مدتوں سے رہتے تھے ان لوگوں نے 1901ء میں اپنی برادری کی باقاعدہ ایک سبھا قائم کی تھی۔ جس کا ایک پختہ دفتر بھی تھا۔ اس سبھا کے ماتحت ایک مندر بھی تھا جس کا انتظام یہ سبھا چلاتی تھی۔

2- مہابیر دل

یہ جماعت 36 ممبران پر مشتمل تھی۔ اس کے صدر پنڈت مایا دہاری تھے۔ یہ لوگ مندروں کے سدھار کا کام کرتے اور شادی کے وقت مذہبی رسومات انجام دیتے تھے۔

3- سنگھ سبھا

یہ سکھوں کی جماعت تھی اور کیپٹن کرتار سنگھ اس کے صدر تھے۔ ان کے علاوہ سناتن دھرم اور آریہ سماج نامی سبھائیں بھی تھیں، ہندوؤں نے الگ 'ہندو سبھا' نامی انجمن بنائی تھی۔ اس کے صدر لالہ رلا رام تھے۔

4- جماعت احمدیہ

تقسیمِ ملک سے قبل اس جماعت کا وجود ملتا ہے۔ موجودہ دور میں مبشر احمد طاہر اس جماعت کے جنرل سیکرٹری اور سیکرٹری نشر و اشاعت تھے۔ آپ اردو شاعری کا ستھرا ذوق بھی رکھتے تھے۔ قدیم اور نادر اشیاء جمع کرنا ان کا مشغلہ تھا۔ 1979ء میں وہ دماغی توازن کھو بیٹھے اور ربوہ چلے گئے ہیں۔

مسلمانوں کی سیاسی اور مذہبی جماعتیں

1- کانگریس

برصغیر پاک و ہند میں 20 دسمبر 1885ء کو اس سیاسی جماعت کی بنیاد ڈالی گئی۔ پسرور میں موجودہ صدی کی پہلی دہائی کے قریب یہ جماعت قائم ہوئی۔ اس میں ہندوؤں کی تعداد زیادہ تھی مسلمانوں میں نواب دین ولد فتح دین ولد جمعہ خاں اس کے سرکردہ ممبروں میں سے تھے۔ موصوف کچھ عرصہ اس کے صدر بھی رہے۔ نواب دین نے 75 برس کی عمر میں 10 نومبر 1959ء کو پسرور میں انتقال کیا۔ تقسیم ملک کے بعد اس سیاسی جماعت کا وجود ختم ہو چکا ہے۔

2- مسلم لیگ

برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں نے 1905ء میں ایک علیحدہ سیاسی جماعت آل انڈیا مسلم لیگ کے نام سے قائم کی۔ سیالکوٹ میں اکتوبر 1936ء میں آغا حیدر مرحوم کی صدارت میں شہری مسلم لیگ کا قیام عمل میں آیا۔ تین سال بعد یعنی 1939ء میں ضلعی لیگ قائم ہوئی۔ اسی سال پسرور شہر میں اس کی ایک شاخ قائم ہوئی۔ صدر ڈاکٹر محمد ابراہیم مقرر ہوئے۔ ممبروں میں ابراہیم کا کا، عبدالقیوم، مرزا عبدالواحد، عبدالکریم اور شاہ نواز خاں شامل تھے۔ شیخ اکرم علی ایڈووکیٹ سیکرٹری تھے۔ اب یہ جماعت فعال نہیں رہی۔

3- تحریکِ خلافت

1919ء میں برطانیہ نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے ترکی کی خلافت کو ختم کر دیا۔ اس سال مرکزی خلافت کمیٹی بنائی گئی اور اس کی شاخیں ملک بھر میں پھیل گئیں۔ پسرور میں بھی 1919ء کے اواخر یا 1920ء کے اوائل میں تحریکِ خلافت کی شاخ قائم ہوئی۔ یہاں کے مسلمانوں نے اس میں بڑی سرگرمی سے حصہ لیا۔ 1922ء میں یہ تحریک ختم ہو گئی اور اس کے ساتھ ہی یہ انجمن بھی ختم ہو گئی۔

4- مجلس احرار

تحریکِ خلافت کے چند سال بعد یہاں مجلس احرار قائم ہوئی۔ 1929ء میں شعبہ تبلیغ قائم کر کے مولانا بشیر احمد کو اس کا امیر مقرر کیا گیا۔ 1931ء میں تحریکِ کشمیر زوروں پر تھی۔ پسرور کے صوفی عنایت محمد اس کے سرکردہ ممبروں میں سے تھے۔ انہوں نے سیالکوٹ سے 30 اکتوبر 1931ء کو ایک سو رضاکاروں کا قافلہ لے کر کوہالہ کی طرف کوچ کیا تھا۔ 13 نومبر 1931ء کو پسرور میں ایک جلسہ ہوا جس میں مولانا بشیر احمد اور حکیم محمد شفیع (ڈسکہ)، حق گوئی کے جرم میں گرفتار ہوئے۔ ان کی گرفتاری کے بعد اس جماعت میں کچھ ڈھیل سی پڑ گئی۔ ایک خبر ملاحظہ ہو:۔

'سرفروشانِ پسرور کو مایوس کرنے کی ناکام کوشش: پسرور۔ مولانا مولوی بشیر احمد صاحب کی گرفتاری کے بعد انجمن احرار اسلام پسرور کو اپنا ڈکٹیٹر انتخاب کرنے کی ضرورت پڑی۔ چنانچہ مستری چراغ دین ٹھیکیدار کو منتخب کیا گیا مگر اس نے ڈکٹیٹر بننے سے صاف انکار کر دیا۔ لیکن شیخ حسن سائیکل مرچنٹ، عبداللطیف درزی، خواجہ تمباکو فروش، حکیم محمد یوسف اور فیض محمد معمار کی انتہائی کوشش سے پسرور سے اب تک تین چار دستے گرفتار ہو چکے ہیں۔ عنقریب ایک اور دستہ آنے والا ہے۔'

24 نومبر کو مستری محمد ابراہیم کی زیر قیادت ایک قافلہ بارہ رضا کاروں پر مشتمل سوجیت گڑھ کی طرف روانہ ہوا تھا۔ مجلس احرار میں حصہ لینے والے تحریکِ خلافت کے سابقہ ممبر ہی تھے۔

5- جماعت اسلامی

دوسری جنگِ عظیم کے دوران یہاں اس جماعت کی شاخ قائم ہو گئی تھی۔ ڈاکٹر شیخ محمد اسحاق اس کے امیر اور ملک نور احمد پسر حافظ فضل الٰہی قیم منتخب ہوئے۔ ڈاکٹر صاحب کے سیالکوٹ جانے کے بعد ملک نور احمد امیر مقرر ہوئے۔ ان دنوں حکیم محمد عبداللطیف اس کے امیر ہیں۔ مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی (مرحوم) پہلے انتخابات کے دوران پسرور تشریف لائے تھے۔

6- انجمن تبلیغ الاسلام

یہ انجمن مولوی محمد حسین خطیب جامع مسجد پسرور نے 1925ء میں قائم کی تھی۔ اس کے مقاصد یہ تھے:۔

1- انجمن کے ہر ایک کام میں اتباعِ شریعت کا التزام ہونا۔

2- مسلمانوں کی دینی و دنیاوی مفاد تجویز سوچنا اور عمل میں لانا۔

3- مسلمانوں کو پابندی مذہب، اصلاح طرزِ معاشرت، تہذیب اخلاق، تحصیل علوم دینی و دنیوی، باہمی اتفاق و اتحاد کا شوق دلانا۔

4- اسلامی کتب خانہ قائم کرنا۔

5- واعظوں، سفیروں، تالیفات و تصانیف کے ذریعہ سے احکامِ اسلامی کی تبلیغ کرنا۔

اس کے سرکردہ ممبر یہ تھے: خیر الدین، خیر الدین ہر، میاں محمد رفیق، مستری اللہ بخش، بابو محمد عظیم، روشن دین، میاں محمد رمضان، مستری غلام رسول، بابو محمد عبداللہ خاں، محبوب قصاب، قاضی احمد دین، مستری کریم بخش، مستری چراغ دین، منشی الٰہی بخش، محمد اسمعیل خاں ناظر۔ اس انجمن نے ملازم بھی رکھے تھے مثلاً مولانا بشیر احمد، مولوی غلام فرید، شہزادہ آزاد، محمد صادق اور محمد اسمعیل خاں۔ منڈی میلہ بابا گلو شاہ میں عیسائی مشنری تبلیغ کیا کرتے تھے۔ اس انجمن نے بھی اپنے واعظ اور مبلغین بھیجے جہاں ان لوگوں نے آٹھ دن تک تبلیغی خدمات انجام دیں۔ جالندھر کا ایک سکھ سنت سنگھ دائرہ اسلام میں داخل ہوا اور اس کا اسلامی نام عبداللہ رکھا گیا۔ ہفتہ وار شہر کے ہر محلے سے آٹا جمع کیا جاتا تھا۔ انجمن کے تحت ایک اسکول بھی جہاں مسلمان بچے دینی تعلیم حاصل کرتے تھے۔

7- تحریک ختم نبوت

قیامِ پاکستان کے بعد مجلس احرار نے سیاست سے علیحدگی اختیار کر کے صرف دینی تبلیغ کو اپنا مطمح نظر بنایا۔ 1953ء میں امیر شریعت مولانا سید عطاء اللہ شاہ بخاری نے قادیانیوں کے مقابلے میں یہ تنظیم قائم اور ان کے بڑھتے ہوئے اثرات کو روکنے کے لیے ایک ملک گیر تحریک چلائی جس پر 1953ء میں لاہور میں سخت مارشل لاء نافذ ہوا اور سینکڑوں مسلمان شہید ہوئے۔ پسرور میں مولانا بشیر احمد نے عملی طور پر اس تحریک میں حصہ لیا اور 2 مارچ 1953ء کو باقاعدہ انہوں نے چٹا کھوہ کے چوک میں عوام سے خطاب کیا جس کی بنا پر ان کی گرفتاری عمل میں آئی۔ چونکہ قادیانی غیر مسلم قرار دیئے جا چکے ہیں اس لیے یہ انجمن ختم ہو گئی ہے۔

8- مجلس انصار المسلمین

موجودہ صدی کے تیسرے عشرے میں یہ انجمن قائم ہوئی۔ یہ عام مسلمانوں کی فلاح و بہبود بالخصوص محفلِ میلاد کو شاندار طریقے سے اجتماعی طور پر منانے کے لیے قائم کی گئی تھی۔ 1936ء میں اس کے صدر مولانا بشیر احمد اور نائب صدر عبدالرحمن تھے۔ محمد اسمعیل فاضل دیوبند جنرل سیکرٹری تھے۔ 1940ء تک یہ انجمن فعال رہی بعد میں ختم ہو گئی۔ 1958ء میں دوبارہ اس کا احیاء ہوا۔ شیخ محمد حسین صراف صدر اور حاجی محمد بشیر رتو ناظمِ اعلیٰ منتخب ہوئے۔ اس کے اغراض و مقاصد میں دینِ اسلام کی تبلیغ، عید میلاد النبیؐ کو احسن طریقے سے منانا اور بری رسومات کا تدارک کرنا تھا۔ بہت تھوڑا عرصہ یہ اپنا وجود برقرار رکھ سکی۔

9- جمعیت علمائے اسلام

اس کے صدر ڈاکٹر صوفی محمد اسحاق ہیں۔ اس جماعت کو قائم ہوا تھوڑا سا عرصہ ہوا ہے۔

10- یمبر پارٹی

23 مارچ 1970ء کو اس سیاسی پارٹی کا قیام عمل میں آیا۔ کنوینر چوہدری احسان اللہ اور چیئرمین اعجاز نواز ہیں۔

11- کونسل مسلم لیگ

مئی 1970ء میں اس سیاسی جماعت کا قیام عمل میں لایا گیا۔ صدر کرنل شہباز خاں، سینئر نائب صدر شیخ اکرم علی ایڈووکیٹ، نائب صدر مرزا عبداللطیف اور سیکرٹری میاں محمد بشیر منتخب ہوئے۔

12- پاکستان پیپلز پارٹی

بھٹو مرحوم نے پاکستان میں 1969ء میں پیپلز پارٹی قائم کی تھی۔ پسرور میں بھی اسی دور میں اس کی شاخ قائم کی گئی۔

13- قومی اتحاد

1977ء کے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کا مقابلہ کرنے کے لیے ملک بھر کی تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے یکجا ہو کر 1976ء میں قومی اتحاد کے نام سے ایک متحدہ پارٹی تشکیل دی۔ اس اتحاد میں نو جماعتیں تھیں: جماعت اسلامی، تحریک استقلال، مسلم لیگ، جمعیت علمائے اسلام، پاکستان جمہوری پارٹی، نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی، خاکسار، مسلم کانفرنس آزاد کشمیر، جمعیت علمائے پاکستان۔ پسرور میں 1977ء میں اس تنظیم کے صدر مولانا بشیر احمد کے صاحبزادے قاری رشید احمد مقرر ہوئے اور چوہدری بشیر احمد جپہ ایڈووکیٹ سیکرٹری تھے۔

ادبی اور ثقافتی مجالس

1- حلقہ احبابِ ذوق

پسرور کی علمی شخصیتوں، طاہر شادانی، حفیظ صدیقی، ضیاء محمد ضیاء اور چند دیگر اہلِ ذوق نے پسرور کی قدیم علمی اور ادبی روایات کو زندہ رکھنے کے لیے 18 نومبر 1955ء کو 'حلقہ احبابِ ذوق' کے نام سے ایک ادبی حلقہ تشکیل دیا۔ صدر طاہر شادانی اور سیکرٹری حفیظ صدیقی منتخب ہوئے۔ اس کا اجلاس ہر ماہ کی پہلی تاریخ کو ہوا کرتا تھا۔ تقریباً دس برس تک یہ حلقہ سرگرم عمل رہا۔ مگر صدر اور سیکرٹری کی نقل مکانی کی وجہ سے اس میں وہ جان نہ رہی۔ طاہر شادانی کے لاہور چلے جانے کے بعد قطب رضی شیرازی کافی عرصے تک اس کے صدر رہے۔ اس حلقے نے پسرور کی علمی ادبی زندگی پر بہت سے دیرپا نقوش ثبت کیے۔ تھوڑا عرصہ ہوا، آفتاب شیرازی اور یاسین صدیقی نے اسے دوبارہ شروع کیا ہے اول الذکر اس کے سیکرٹری اور صدیقی صاحب اس کے صدر مقرر ہوئے ہیں۔ مہینے میں ایک بار اس کا اجلاس منعقد ہوتا ہے۔

2- بزمِ ادب

پسرور کے نوجوان اور ابھرتے ہوئے قلم کاروں نے بزمِ ادب کے نام سے ایک نئی انجمن 1967ء میں قائم کی۔ اس کے صدر آفتاب شیرازی اور سیکرٹری طاہر نظامی مقرر ہوئے۔ مقاصد وہی تھے جو ایک علمی ادبی بزم کے ہوا کرتے ہیں۔ یعنی شعری محفلوں کا انعقاد اور ادبی ذوق کا فروغ۔ کچھ عرصہ بعد اس کا نام فانوسِ ادب رکھ دیا گیا۔ اس وقت یہ بزم موجود نہیں ہے۔

3- بزمِ سخن

ضیاء محمد ضیاء کی صدارت میں 5 مئی 1970ء کو اس کا قیام عمل میں لایا گیا۔ طاہر نظامی سیکرٹری اور احسان اللہ ثاقب جوائنٹ سیکرٹری مقرر ہوئے۔ اب اس کا وجود ختم ہو چکا ہے۔

4- نئی ادبی تنظیم

1970ء میں طاہر نظامی نے اپنی سرکردگی میں اس تنظیم کو قائم کیا۔ اس کا خاص مقصد کسی نامور اور معروف شاعر کے ساتھ شام منانا تھا۔ سیالکوٹ کے معروف شاعر تاب اسلم کے ساتھ دو تین شامیں بھی منائی گئی تھیں۔ اس کے علاوہ پسرور ہی میں شاعر موصوف کے مطبوعہ مجموعہ 'زخم وفا' کی تعارفی تقریب بھی منائی گئی تھی۔ اب یہ تنظیم موجود نہیں رہی۔

5- انجمن اربابِ سخن

اس کا قیام فروری 1909ء میں عمل میں آیا۔ اس بزم کے تحت پہلی بار 12 ربیع الاول کا دن رعنائی شان و شوکت سے منایا گیا۔ اور نعتیہ مشاعرہ بھی منعقد ہوا۔ نوجوان وکیل پرویز اختر بھٹی اس کے صدر ہیں۔

6- بزمِ افکار

یہ بزم 26 مارچ 1979ء کو معرضِ وجود میں آئی۔ اس کو قائم کرنے سے پہلے پسرور سے تعلق رکھنے والی علمی و ادبی شخصیات کا تعاون حاصل کیا گیا۔ عملی طور پر اس کا پہلا ادبی اجلاس فاخر ہریانوی مرحوم کی دوسری برسی کے موقع پر 21 اپریل 1980ء کو منعقد ہوا۔ اب ہر ماہ باقاعدگی سے اس کا اجلاس ہوتا ہے۔ ضیاء محمد ضیاء تاحیات بزم کے سرپرست مقرر ہوئے ہیں۔ طاہر نظامی اس کے سیکرٹری ہیں۔ صحت مند ادبی رجحان کا فروغ، سرزمینِ پسرور سے تعلق رکھنے والی علمی و ادبی شخصیات کے یوم منانا اور ان کے کلام کو محفوظ کرنا اس کے بڑے مقاصد میں شامل ہے۔

7- تخلیقِ نو

ستمبر 1969ء میں حفیظ صدیقی کی نگرانی میں یہ ادبی تنظیم قائم ہوئی۔ آثم کاشمیری صدر تھے اور سعید پسروری نائب صدر تھے۔ چند اجلاس کے بعد یہ تنظیم ختم ہو گئی۔ فاخر ہریانوی اس کے سرپرست تھے۔

8- بزمِ اردو و ادب

یہ بزم 1970ء کی ابتدا میں قائم ہوئی۔

9- انجمن اسلامیہ

یہ ایک عجیب مبنی بات ہے کہ انیسویں صدی عیسوی کے وسط سے ہندوستان میں بڑے بڑے شہروں میں علمی و ادبی انجمنوں کا ایک جال سا بچھ جاتا ہے۔ ان انجمنوں کا مقصد رفاہی بھی ہوا کرتا تھا۔ مثلاً انجمن پنجاب لاہور 1864ء، انجمن اسلامیہ کلکتہ 1856ء، انجمن آگرہ 1870ء، انجمن نوجوانانِ بنارس 1868ء، انجمن اسلامی علی گڑھ 1886ء، انجمن تہذیب لکھنؤ 1887ء، انجمن ادبی بٹالہ 1872ء۔ انجمن پنجاب کی طرز پر 1866ء میں سیالکوٹ، حصار اور دہلی میں بھی تین انجمنیں قائم ہوتی ہیں۔ ان کا مقصد ہندوستانیوں کی عام فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ علمی ترقی کی طرف قدم اٹھانا تھا۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ سیالکوٹ کی انجمن اپنا وجود زیادہ دیر تک برقرار نہ رکھ سکی۔ موجودہ صدی میں انجمن اسلامیہ سیالکوٹ کے نام سے ایک نئی ادبی انجمن معرضِ وجود میں آتی ہے۔ یہ نئی انجمن سیالکوٹ کی تین انجمنوں کو یکجا کر کے 21 نومبر 1917ء کو جنم لیتی ہے۔ مسلمانوں میں اشاعتِ تعلیم کے علاوہ ان کے حقوق کا تحفظ اور دوسرے رفاہی کام اس کے مدنظر تھے۔

پسرور میں بھی 1925ء کے قریب انجمن اسلامیہ کے نام سے ایک انجمن قائم ہوئی۔ اس انجمن کے قیام میں لگے زئی برادری کے اہل علم اور مخیر حضرات پیش پیش تھے۔ لگے زئیوں کے علاوہ دوسرے مسلمان بھی اس میں حصہ لیتے تھے۔ اس انجمن کا بڑا مقصد عوام کو خصوصاً مسلمان بچوں کو تعلیم بہم پہنچانا تھا۔ پسرور میں یکم اپریل 1931ء کو ایک پرائمری مدرسہ انجمن اسلامیہ کی زیر نگرانی قائم ہوا۔ اس انجمن کے تحت ایک گرلز پرائمری اسکول بھی تھا جو بعد میں مڈل درجے تک ترقی کر گیا۔ تقسیمِ ملک سے چند سال قبل یہ انجمن ختم ہو گئی۔

انجمن کے صدر شیخ محمد نواز خاں سی ایس پی (1876-1942ء) تھے۔ دوسرے ممبران یہ تھے: شیخ رحمت اللہ بن شیخ محمد عبداللہ، چوہدری محمد اکرام بن چوہدری شاہ نواز، شیخ اصغر علی بن مبارک علی، شیخ محمد علی تحصیلدار، سیٹھ محمد ابراہیم، خان بہادر شاہ نواز خان، مولانا بشیر احمد، حافظ بشیر احمد، دیوان محمد عبداللہ بن چراغ علی، محمد ابراہیم کا کا، مولوی نیاز علی۔

گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر 2 کا انتظام چلانے کے لیے اس انجمن نے 1947ء میں دوبارہ جنم لیا۔ کرنل شہباز خاں، شیخ محمد اکرم ایڈووکیٹ، بابو محمد حسین، چوہدری محمد عظیم اور حاجی محمد بشیر رتو وغیرہ اس کے سرکردہ ممبر تھے۔ چند سال اس انجمن نے اسکول کو چلایا۔ بعد میں یہ انجمن ختم ہو گئی۔

10- پسرور آرٹ سرکل

1970ء میں پسرور سب ڈویژن بنا۔ اسی سال یہ انجمن قائم ہوئی۔ پسرور کے اسسٹنٹ کمشنر اس کے سرپرست مقرر ہوئے۔ اس کا مقصد فنون لطیفہ کی ترقی و ترویج اور عوام کو صحت مندانہ تفریح کا سامان بہم پہنچانا تھا۔ اس سرکل کے تحت موسیقی کے چند پروگرام بھی منعقد ہوئے تھے۔ مگر بے توجہی کی وجہ سے یہ اپنا وجود ختم کر گئی۔ صدر رفیق بھٹی اور سیکرٹری طاہر نظامی تھے۔

11- تاج ڈرامیٹک کلب

1968ء کی ابتدا میں یہ کلب قائم ہوئی۔ قاضی حفیظ اللہ اس کے صدر تھے۔

فیروز دین (1910–1965ء)

فنونِ لطیفہ کے سلسلے میں یہ ضروری معلوم ہوتا ہے کہ پسرور کے اس معروف فن کار کا ذکر کر دیا جائے جس کے ساز و آواز کا جادو ریڈیو پاکستان لاہور کے ذریعے ملک کے کونے کونے میں پہنچا۔ ساز و آواز کا جادو جگانے والا ایک معمولی گھرانے سے تعلق رکھنے والا یہ شخص نواب دین کا لڑکا تھا۔ ان کا گھرانہ بڑے قدیم عرصے سے پسرور میں رہائش رکھتا تھا۔ یہ لوگ ساز و آواز کی دنیا میں نسلاً بعد نسلاً ایک اہم مقام کے حامل رہے ہیں۔ اس فن میں نواب دین کی استادی و مہارت کا اندازہ اس روایت سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ جموں و کشمیر کے راجے مہاراجے ان کو اپنے دربار میں بلا کر ان کے فن سے محظوظ ہوا کرتے تھے۔

فیروز دین نے کسی مدرسہ میں تعلیم حاصل نہیں کی بلکہ بچپن ہی سے اپنے آبائی پیشے میں دلچسپی لینی شروع کر دی۔ اپنے باپ سے باقاعدہ اس فن کی تربیت حاصل کی اور بہت جلد اس فن میں مہارت حاصل کی یہاں تک کہ ریڈیو پاکستان لاہور کے پروگراموں میں قیامِ پاکستان کے بعد سے لے کر 1960ء تک اپنے ساز و آواز کا جادو جگاتے رہے۔ ان پروگراموں کے نام یہ تھے:۔

1. Vocal And Instrumental Music

2. Folk Songs

افسوس اس فنکار نے اپنے پیچھے کوئی شاگرد نہیں چھوڑا اور اپنا فن اپنے ساتھ ہی لے کر 1965ء میں راہی ملک عدم ہوا۔ اس کا بھتیجا اللہ دتہ ریڈیو آزاد کشمیر سے وابستہ ہے اور بہترین سارنگی نواز کی حیثیت سے معروف ہے۔

معروف شخصیتیں جو پسرور آئیں

1- 1927ء کو پنجاب کے گورنر لارڈ ہیلی کو آپریٹو بینک پسرور کی نئی عمارت کے افتتاح کے سلسلے میں یہاں تشریف لائے۔

2- مسجد شہید گنج لاہور کے موقع پر 9 جولائی 1935ء کو پسرور میں کاشانۂ عمارت میں سید عطاء اللہ شاہ بخاری اور مولوی حبیب الرحمن لدھیانوی قیام پذیر تھے اور مجلس احرار کے ایک جلسے سے خطاب کیا۔

3- گورنر پنجاب دوبارہ 16 جنوری 1937ء کو یہاں تشریف لائے۔

4- تقسیم ملک سے قبل تحریک پاکستان کے سلسلے میں خان لیاقت علی خاں یہاں تشریف لائے۔ خان بہادر شاہ نواز خان کو مسلم لیگ کی طرف سے ٹکٹ دیا گیا اور ابراہیم کا کا نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے مقابلہ کیا مگر شکست کھائی۔

5- ممتاز خاں دولتانہ نے 20 جولائی 1952ء کو ہائی اسکول نمبر 1 کی گراؤنڈ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کیا۔

6- جنرل محمد موسیٰ گورنر مغربی پاکستان کی 12 اکتوبر 1967ء کو پسرور میں آمد۔

7- ایئر مارشل نور خاں گورنر مغربی پاکستان 21 جنوری 1970ء کو یہاں تشریف لائے۔

8- نومبر 1965ء میں جنگ کے بعد صدر محمد ایوب خان اور گورنر مغربی پاکستان ملک امیر محمد خان پسرور آئے۔

9- اقتدار سے قبل ذوالفقار علی بھٹو نے ریلوے اسٹیشن کی چوکی پر لوگوں سے خطاب کیا تھا، اس کے دورِ حکومت میں اس کے کئی وزراء اور گورنر پنجاب یہاں آئے تھے۔

مآخذ باب نہم

1- حضرت مفتی بشیر احمد پسروری۔ حافظ قاری فیوض الرحمن۔ لاہور۔ ص 14

2- کاروانِ احرار۔ جانباز مرزا۔ لاہور۔ 1975ء جلد اول، صفحہ 208

3- در نجف۔ سیالکوٹ۔ روزنامہ۔ جلد 11 نمبر 50۔ 26 نومبر 1931ء

نوٹ برائے قارئین و محققین:

یہ تاریخی دستاویز اصل مطبوعہ کتاب سے من و عن قارئین کی علمی و تحقیقی رہنمائی کے لیے ڈیجیٹائز کی گئی ہے۔ اگر کوئی غلطی ہوئی ہے تو یہ ٹائپنگ کی غلطی ہو سکتی ہے۔ اگر کسی صاحبِ علم کو کسی مقام پر املا، تاریخ یا نام میں سہو نظر آئے تو برائے مہربانی تصحیح کے لیے ادارہ اپنا پسرور (pasrur.pk) کو مطلع فرمائیں تاکہ اسے فوری درست کیا جا سکے۔

← پچھلی قسط (8) سلسلہ تاریخِ پسرور — قسط 9 از 16 اگلی قسط (10) →

اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں

تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں

چینل جوائن کریں ↗

شاید آپ یہ بھی پڑھنا چاہیں

تمام خبریں دیکھیں
28 نومبر 2026•1 گھنٹے پہلے•عائشہ نور

پنجاب: ڈرون اڑانے پر عائد پابندی میں 30 دن کی توسیع

پنجاب میں کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر عائد پابندی میں 30 دن کی توسیع کر دی گئی۔

28 نومبر 2026•2 گھنٹے پہلے•طاہر محمود

لاہور: سیف سٹی پولیس نے دس سال سے لاپتہ خاتون کے اہلخانہ سے ملوادیا

لاہور(28 نومبر 2026): لاہور سیف سٹی پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے دس سال قبل لاپتہ ہونے والی خاتون کا سراغ لگا کر اسے بحفاظت اہلخانہ کے سپرد کر دیا۔

28 نومبر 2026•3 گھنٹے پہلے•وقاص احمد

منشیات فروش معاشرے کا ناسور

منشیات فروش معاشرے کا ناسور

28 نومبر 2026•3 گھنٹے پہلے•عائشہ نور

پی ایس ایل 12: ٹم پین ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ برقرار

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز ملتان سلطانز نے پی ایس ایل 12 کےلیے بھی سابق آسٹریلوی کپتان ٹم پین کو کوچ برقرار رکھا۔

28 نومبر 2026•4 گھنٹے پہلے•وقاص احمد

منشیات فروش معاشرے کا ناسور

منشیات فروش معاشرے کا ناسور

28 نومبر 2026•4 گھنٹے پہلے•طاہر محمود

شہری گھر سے باہر نکلتے وقت ماسک لگائیں، لاہور میں اعلان

لاہور: لاہور میں فضائی آلودگی خطرناک سطح پر پہنچ گئی ہے، اے کیو آئی 330 ریکارڈ کی گئی۔

تاریخِ پسرور (قسط 9): باب نہم — سیاسی و دینی جماعتیں، تحریکِ پاکستان اور ادبی تنظیمیں — صفحات 162 تا 173 | اپنا پسرور