ہفتہ، 28 نومبر 2026ء18 جمادی الثانی، 1448 ہجریھ
بریکنگ نیوز
تاریخِ پسرور (قسط 16): باب سیزدہم — مکمل کتابیات، 46 مطبوعہ، 5 قلمی اور 15 انگریزی مآخذ — صفحات 320 تا 328پنجاب: ڈرون اڑانے پر عائد پابندی میں 30 دن کی توسیعلاہور: سیف سٹی پولیس نے دس سال سے لاپتہ خاتون کے اہلخانہ سے ملوادیامنشیات فروش معاشرے کا ناسورپی ایس ایل 12: ٹم پین ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ برقرارمنشیات فروش معاشرے کا ناسورشہری گھر سے باہر نکلتے وقت ماسک لگائیں، لاہور میں اعلاندھند میں غیر ضروری سفر سے گریز کریںسیالکوٹ پولیس پنک موبائل پولیس اسٹیشن وین آج چاند چوک علاقہ حاجی پورہ میں خدمات فراہم کرے گی اہل علاقہ سہولیات سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیںسیالکوٹ پولیس بلیو موبائل پولیس اسٹیشن وین آج گاوں بونکن علاقہ تھانہ مراد پور میں خدمات فراہم کرے گی اہل علاقہ سہولیات سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیںتاریخِ پسرور (قسط 16): باب سیزدہم — مکمل کتابیات، 46 مطبوعہ، 5 قلمی اور 15 انگریزی مآخذ — صفحات 320 تا 328پنجاب: ڈرون اڑانے پر عائد پابندی میں 30 دن کی توسیعلاہور: سیف سٹی پولیس نے دس سال سے لاپتہ خاتون کے اہلخانہ سے ملوادیامنشیات فروش معاشرے کا ناسورپی ایس ایل 12: ٹم پین ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ برقرارمنشیات فروش معاشرے کا ناسورشہری گھر سے باہر نکلتے وقت ماسک لگائیں، لاہور میں اعلاندھند میں غیر ضروری سفر سے گریز کریںسیالکوٹ پولیس پنک موبائل پولیس اسٹیشن وین آج چاند چوک علاقہ حاجی پورہ میں خدمات فراہم کرے گی اہل علاقہ سہولیات سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیںسیالکوٹ پولیس بلیو موبائل پولیس اسٹیشن وین آج گاوں بونکن علاقہ تھانہ مراد پور میں خدمات فراہم کرے گی اہل علاقہ سہولیات سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیںتاریخِ پسرور (قسط 16): باب سیزدہم — مکمل کتابیات، 46 مطبوعہ، 5 قلمی اور 15 انگریزی مآخذ — صفحات 320 تا 328پنجاب: ڈرون اڑانے پر عائد پابندی میں 30 دن کی توسیعلاہور: سیف سٹی پولیس نے دس سال سے لاپتہ خاتون کے اہلخانہ سے ملوادیامنشیات فروش معاشرے کا ناسورپی ایس ایل 12: ٹم پین ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ برقرارمنشیات فروش معاشرے کا ناسورشہری گھر سے باہر نکلتے وقت ماسک لگائیں، لاہور میں اعلاندھند میں غیر ضروری سفر سے گریز کریںسیالکوٹ پولیس پنک موبائل پولیس اسٹیشن وین آج چاند چوک علاقہ حاجی پورہ میں خدمات فراہم کرے گی اہل علاقہ سہولیات سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیںسیالکوٹ پولیس بلیو موبائل پولیس اسٹیشن وین آج گاوں بونکن علاقہ تھانہ مراد پور میں خدمات فراہم کرے گی اہل علاقہ سہولیات سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیںتاریخِ پسرور (قسط 16): باب سیزدہم — مکمل کتابیات، 46 مطبوعہ، 5 قلمی اور 15 انگریزی مآخذ — صفحات 320 تا 328پنجاب: ڈرون اڑانے پر عائد پابندی میں 30 دن کی توسیعلاہور: سیف سٹی پولیس نے دس سال سے لاپتہ خاتون کے اہلخانہ سے ملوادیامنشیات فروش معاشرے کا ناسورپی ایس ایل 12: ٹم پین ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ برقرارمنشیات فروش معاشرے کا ناسورشہری گھر سے باہر نکلتے وقت ماسک لگائیں، لاہور میں اعلاندھند میں غیر ضروری سفر سے گریز کریںسیالکوٹ پولیس پنک موبائل پولیس اسٹیشن وین آج چاند چوک علاقہ حاجی پورہ میں خدمات فراہم کرے گی اہل علاقہ سہولیات سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیںسیالکوٹ پولیس بلیو موبائل پولیس اسٹیشن وین آج گاوں بونکن علاقہ تھانہ مراد پور میں خدمات فراہم کرے گی اہل علاقہ سہولیات سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں
تاریخ6 دن پہلے•22 نومبر 2026•وقت اشاعت: دوپہر 12:59
🇬🇧 English

تاریخِ پسرور (قسط 10): باب دہم — پسرور کے غازی و شہداء اور معرکہ چونڈہ 1965ء — صفحات 174 تا 182

ڈاکٹر سید سلطان محمود حسینمصنفِ تاریخِ پسرور و ماہرِ اقبالیات
تاریخِ پسرور (قسط 10): باب دہم — پسرور کے غازی و شہداء اور معرکہ چونڈہ 1965ء — صفحات 174 تا 182
مطالعہ کی سہولیات:
ک

کتاب: تاریخِ پسرور (مستند دستاویزی اشاعت)

مصنف: ڈاکٹر سید سلطان محمود حسین (ماہرِ اقبالیات، سوانح نگار و مؤرخ) | ناشر: سنگ میل پبلی کیشنز، لاہور

کتاب کا حوالہ صفحہ نمبر: صفحات 174 تا 182 | سلسلہ اشاعت: قسط 10 از 16

تعارفِ مصنف و دیگر تصانیف: ڈاکٹر سید سلطان محمود حسین کا شمار پاکستان کے بلند پایہ محققین اور سوانح نگاروں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے بالخصوص علامہ محمد اقبال اور خطۂ پنجاب کے علمی و تاریخی ورثے پر بیش بہا کتب تصنیف کیں۔ ان کی دیگر معروف تصانیف میں 'علامہ اقبال کے استاد شمس العلماء مولوی سید میر حسن: حیات و افکار' (مجلس ترقی ادب)، 'اقبال کی ابتدائی زندگی' (اقبال اکادمی پاکستان، 1986ء)، 'تعلیقاتِ خطباتِ گارساں دتاسی' (پی ایچ ڈی مقالہ، مجلس ترقی ادب)، اور 'اردو کی نثری تاریخ میں سرسید کا مقام' شامل ہیں۔ یہ کتاب تاریخِ پسرور پر سب سے مستند اور معتبر ماخذ تسلیم کی جاتی ہے۔

باب 10

پسرور کے نوجوان میدانِ جنگ میں

پسرور کی سرزمین کو روزِ اول ہی سے حکمران طبقہ سے واسطہ رہا ہے۔ اس لیے گمان غالب ہے کہ یہاں کے لوگ ان حکمرانوں کی فوجوں میں بھرتی ہو کر یقیناً دادِ شجاعت دیتے ہوں گے۔ عہدِ قدیم کے متعلق تو تحقیق نہیں ہو سکی مگر عہدِ جدید کے متعلق ہمارے پاس وافر تعداد میں شواہد موجود ہیں کہ میدانِ جنگ میں بھی یہاں کے لوگوں نے بہادری کے جوہر دکھائے ہیں۔

پہلی جنگِ عظیم (1914-18ء) کے دوران پسرور میں جنگی قرضے کے سلسلے میں ایک جلسہ ہوا۔ مسٹر ایبٹ سی ایس (ABBOT) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صدر جلسہ تھے۔ آپ کی تقریر کے بعد بدوملہی کے ذیلدار سکھ پی ملہی نے اپنی طرف سے دس ہزار روپیہ کی پیش کش کی۔ ڈپٹی کمشنر مسٹر ایبٹ نے انہیں سختی سے یہ کہتے ہوئے روک دیا: 'اپنا قرضہ اتار نہیں سکتے اور حکومت کو قرضہ دیتے ہیں۔ بیٹھ جائیے'۔

اس جنگ میں پسرور اور اس کے قریب و جوار کے علاقوں سے 2428 جوانوں نے حصہ لیا تھا۔ ان فوجی جوانوں کی تقسیم اس طرح تھی:۔

مسلمان جٹ: 254 | راجپوت: 43 | اعوان: 8

آرائیں: 49 | دوسری کاشتکار ذاتیں: 63

ان میں 825 مسلمان اور 121 ہندو تھے۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ مسلمان دوسرے کاروبارِ زندگی اپنانے کے بجائے فوجی پیشہ کو بہتر سمجھتے تھے۔ جنگ کے خاتمے کے بعد میں شجاعت دکھانے والے ان لوگوں کو مختلف اعزازات و انعامات عطا کیے گئے:۔

1- نرائن سنگھ : حوالدار۔ 23 سکھ پائنرز۔ جٹ سکھ۔ ڈھوڈ ا۔ جنگ کے دوران مصر میں خدمات انجام دیں۔ انڈین MERITORIOUS سروس میڈل عطا ہوا۔

2- تیجا سنگھ : حوالدار / جمعدار۔ 1-23 سکھ پائنرز۔ جٹ سکھ۔ بن باجوہ۔ جنگ کے دوران سومالی لینڈ میں خدمات انجام دیں۔ انڈین آرڈر آف میرٹ سیکنڈ کلاس عطا ہوا۔ اس کے علاوہ CROSS OF KARA GEORGE فرسٹ کلاس بھی دیا گیا۔

3- لعل سنگھ : حوالدار۔ 35 سکھ پائنرز۔ سکھ جٹ۔ پسرور

4- شاہ حسین : جنگ کے دنوں فرانس میں خدمات انجام دیں۔ ان دونوں کو انڈین آرڈر آف میرٹ سیکنڈ کلاس عطا ہوا۔

5- کیسر سنگھ : حوالدار۔ 67-1 پنجابی۔ جٹ سکھ۔ ڈیرہ پیر محمد۔ جنگ کے دنوں میسوپوٹیمیا میں تھا۔ انڈین آرڈر آف میرٹ ملا۔

6- دیوان سنگھ : جٹ سکھ۔ 50 رائفل بہ پیج گاؤں۔ پسرور۔ انڈین آرڈر آف میرٹ۔

7- گنگا سنگھ : صوبیدار 34 پائنرز۔ مرزا پور۔ پسرور

8- لیبہ سنگھ : سپاہی۔ 24 پنجابی۔ سکھ جٹ، مانو ڈسپور۔ ان دنوں کو انڈین DISTINGUISHED سروس میڈل ملا۔

1919ء میں جنگ کے بعد مندرجہ ذیل شخصیتوں کو بھی اعزازی طور پر خطابات سے نوازا گیا:۔

(i) چوہدری جہاں خاں۔ جٹ۔ ذیلدار بڈھا گورایہ۔ تحصیل پسرور

(ii) ملک احسن اللہ مرحوم۔ تحصیلدار پسرور۔ ان دونوں کو سند پریذیڈنٹ وار لون کمیٹی عطا کی گئی۔

(iii) لالہ رلا رام۔ وکیل پسرور۔ کمشنر سند

لالہ اتم چند۔ میونسپل کمشنر پسرور۔ کمشنر سند

درج ذیل اصحاب کو خاں صاحب کے خطابات دیے گئے:۔

(iv) چوہدری جہاں خاں۔ بڈھا گورایہ

(v) شیخ شاہ نواز خاں پی سی ایس۔ پسرور

جنگِ ستمبر 1965ء اور پسرور کے مجاہدین

آزادی ایک بہت بڑی نعمت ہے۔ میسور کے حاکم سلطان ٹیپو (1753-99ء) نے اٹھارہویں صدی کے آخری سالوں میں آزادی کا بیج بو دیا تھا۔ اس کی شہادت نے ہمیں یہ سبق دیا کہ گیدڑ کی صد سالہ زندگی سے شیر کی ایک دن کی زندگی بہتر ہے۔ سلطان ٹیپو کے اس بوئے ہوئے بیج کی آبیاری وقت کے ساتھ ساتھ مسلمان رہنما کرتے رہے۔ انیسویں صدی عیسوی کے وسط میں سرسید احمد خاں جیسی شخصیت مسلمان قوم کی راہ نمائی کے لیے آگے بڑھتی ہے اور مسلم قوم کو زوال و ادبار کے تاریک غار سے باہر نکالنے کا عزم کرتی ہے۔ پہلی بار سرسید نے اپنے ایک خطبے میں دو قومی نظریہ پیش کیا۔ انہوں نے بنارس کے انگریز ڈپٹی کمشنر مسٹر شیکسپیئر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: 'اب مجھے اس امر کا پوری طرح یقین ہو گیا ہے کہ ہندو مسلمان سیاسی معاملات میں ایک دوسرے کے ہم رکاب نہیں ہو سکتے'۔ 1885ء میں کانگریس وجود میں آتی ہے۔ اس نئی سیاسی جماعت نے جب مسلمانوں کے جذبات و احساسات اور مسائل کو کوئی وقعت نہ دی تو مسلمان اکابرین نے دسمبر 1906ء میں آل انڈیا مسلم لیگ قائم کر لی۔ وقت کے ساتھ ساتھ مسلم اکابرین لیگ کے تحت ہندوستان کے مسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے کرتے رہے۔ آخر قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں مسلمان 14 اگست 1947ء کو اپنا علیحدہ وطن پاکستان حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

پاکستان کا معرضِ وجود میں آنا ہندوؤں کے لیے باعثِ تکلیف ہوا۔ انہوں نے مسلم اکثریت علاقے ہڑپ کرنے شروع کر دیئے۔ یکم جنوری 1948ء کو سلامتی کونسل نے ایک قرارداد کے ذریعے بھارت اور پاکستان سے کہا کہ کشمیر میں رائے شماری کرائی جائے۔ شکست سے بچنے کے لیے بھارت نے یہ قرارداد منظور کر لی۔ مگر بعد میں اس پر عمل پیرا ہونے سے انکار کر دیا۔ بھارت کے اس انکار اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے دونوں ملکوں کے درمیان کئی بار جھڑپیں ہوئیں۔

اپریل 1965ء میں رن کچھ کے محاذ پر بھارت نے خود ہی چھیڑ خانی کی۔ اس پر دونوں ملکوں کے درمیان شدید قسم کی جنگی کارروائیاں ہوئیں۔ آخری ثالثی ٹربیونل نے بھارت کے دعویٰ کو مسترد کرتے ہوئے پاکستان کے حق میں فیصلہ دیا۔ 28 اپریل کو بھارتی وزیر اعظم لال بہادر شاستری نے دھمکی دی کہ بھارتی فوج اپنا میدانِ جنگ خود منتخب کرے گی۔ اس دھمکی کو انہوں نے سچ کر دکھلایا اور چھ ستمبر کی رات کو تین بجے لاہور کے پانچ میل لمبے محاذ پر تین اطراف سے لاہور پر حملہ کر دیا۔ آفرین ہے برکی کے محاذ پر متعین میجر راجہ عزیز بھٹی کی جرأت اور بہادری پر جس نے اپنی اور ساتھیوں کی جانوں کا نذرانہ دیتے ہوئے دشمن کو بڑے عرصے تک روکے رکھا۔ سات اور آٹھ ستمبر کی درمیانی رات کو دشمن کی فوجوں نے چونڈہ کے محاذ کی طرف پیش قدمی شروع کر دی۔ وہ راتوں رات چونڈہ پر قبضہ کر کے جی ٹی روڈ تک بڑھ جانا چاہتے تھے مگر دشمن کو معلوم نہیں تھا کہ بقول صدر محمد ایوب خاں:

'پاکستان کے دس کروڑ عوام جن کے دلوں میں لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ کے مقدس الفاظ بسے ہوئے ہیں، اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک کہ بھارتی توپوں کے دہانے ہمیشہ کے لیے خاموش نہیں ہو جاتے۔ بھارتی حکمران نہیں جانتے کہ انہوں نے کس جری قوم کو چھیڑنے کی جسارت کی ہے'

بریگیڈیئر عبدالعلی ملک جیسے شیر دل مجاہد نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے دشمن کی چال کو ناکام بنا دیا۔ اس رات چھمب سے آیا ہوا توپ خانہ ان کی مدد کے لیے پہنچ گیا۔ 9 ستمبر کو منہ اندھیرے دشمن نے چونڈہ کے محاذ پر بے پناہ گولہ باری کی اور اپنی فضائیہ کی مدد بھی حاصل کی۔ صبح کے وقت بریگیڈیئر عظمت حیات خان اپنا بریگیڈ لے کر ملک صاحب کی مدد کے لیے پہنچ گئے اور دشمن کے منصوبوں کو خاک میں ملا دیا۔ 11 ستمبر کی رات کو انہوں نے پھلورہ اور گڈگور پر اندھا دھند گولہ باری کی۔ صبح کے وقت دشمن ٹینکوں کی ایک زبردست جمعیت لے کر حملہ آور ہوا۔ دوسری جنگ عظیم (1939-45ء) کے بعد یہ ٹینکوں کی سب سے بڑی جنگ تھی۔ فوج کے لیے یہ بڑا مشکل وقت تھا۔ ٹینک آگ اگل رہے تھے۔ بریگیڈیئر امجد علی، عبدالعلی ملک اور لیفٹیننٹ کرنل نثار احمد خاں نے اپنے جوانوں اور فضائیہ کی مدد سے ان کا بڑی بے جگری سے مقابلہ کیا۔ پاکستانی جوان جان کی پروا نہ کرتے ہوئے اپنے جسموں پر بم باندھ کر دشمن کے ٹینکوں تلے لیٹ گئے اور اس طرح دشمن کے ٹینک تباہ کر کے ان کی پیش قدمی میں زبردست رکاوٹ پیدا کر دی۔

میدانِ چونڈہ میں ہوا فیصلہ یک لخت

اس محاذ پر دشمن کو بہت بری طرح ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ اس واقعہ نے ثابت کر دیا کہ مسلمان ملک و قوم کی آن پر مر مٹنے کو تیار ہے۔ دشمن انتہائی کوشش کے باوجود چونڈہ شہر میں داخل نہ ہو سکا۔ شہری شہر خالی کر کے جا چکے تھے، اسٹیشن کے ریلوے کوارٹرز پر انہوں نے ایک شب کے لیے قبضہ کر لیا تھا۔ مگر صبح سویرے ہی یہ محدود جگہ بھی خالی کرنی پڑی۔ پسرور شہر میں جنگ کے دوران شب و روز شیلنگ ہوتی رہتی تھی۔ مگر کوئی جانی نقصان نہ ہوا۔ لوگ شہر خالی کر کے محفوظ مقامات کی طرف چلے گئے تھے۔ شہر میں دو جگہوں پر بمباری ہوئی تھی۔ ایک بم محلہ سیداں میں اور دوسرا محلہ دھسیالی میں گرا۔ محلہ سیداں میں چوہدری محمد نصیر، محمد دین اور سردار خاں کے مکانات منہدم ہوئے۔ دھسیالی محلہ میں چند مکانات بھی منہدم ہوئے تھے جو ان دنوں حاجی محمد منیر رتو کی ملکیت میں ہیں۔

3 ستمبر 1965ء کو بھارت کے ناٹ طیارے آئی این 1083 کو پسرور کے ہوائی اڈے پر پاک فضائیہ کے سٹار فائیٹر نے اتارا۔ بھارتی طیارے کا پائلٹ برج پال سنگھ تھا۔ اس نے طیارے کو اڑا کر لے جانے کی سعی کی مگر پاک آرٹلری کے ایک میجر اور کیپٹن محمد حمید اللہ خان سنبل نے طیارے کے آگے اپنی جیپ کھڑی کر کے اس کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ یہ طیارہ تین روز تک پسرور میں کھڑا رہا، لوگ جوق در جوق اسے دیکھنے کے لئے آتے تیسرے روز اس بھارتی طیارے کو سرگودھا پہنچا دیا گیا۔

شہدائے پسرور

سرزمینِ پسرور کو یہ شرف حاصل ہے کہ اس میں کئی شہداء ابدی نیند سو رہے ہیں۔ یہاں کی خاک نے ان سینکڑوں شہیدوں کے خون کو اپنے اندر جذب کیا ہے اور ہجران کے جسموں کو اپنی گود کے اندر ہمیشہ کے لئے چھپا لیا ہے۔ قبرستان تابی والا دائرہ میں اس معرکہ میں جان دینے والے سولہ فوجی جوان میٹھی نیند کے مزے لے رہے ہیں ان میں ایک شہید ایسا ہے جس نے تمغۂ جرأت حاصل کیا ہے۔

1- تمغۂ جرأت حاصل کرنے والے مرزا محمد سلیم ولد مرزا میر محمد جرال راجپوت خاندان کے فرد تھے اور 5 کیولری سی سکواڈرن سے وابستہ تھے سابقہ سکونت ضلع ریاسی تحصیل راجوری بمقام بیرا گاہ مقبوضہ کشمیر مرزا صاحب نے 16 ستمبر 1965ء کو شہادت پائی۔

2- سپاہی عالم دین 2455426 - 3 ایف ایف آر تاریخ شہادت 10 ستمبر 1965ء

3- حوالدار عنایت خاں 1014785 ولد احمد خاں گولی قوم گوجر سکنہ چٹھیا وہ ضلع گجرات چونڈہ میں 21 ستمبر 1965ء کو شہید ہوئے۔

4- سوار غلام رشید 1012185 - 31 ٹی ڈی یو - 21 ستمبر 1965ء

5- لیفٹیننٹ محمد صابر بیگ - 16 ستمبر 1965ء جمعرات

6- نائیک عبدالعزیز، انجینئرز بٹالین، ستمبر 1965ء

7- سپاہی غازی خان 3- ایف ایف آر، 1 نومبر 1965ء

ان کے علاوہ سات نامعلوم فوجی جوان اور ایک نامعلوم شہید یہاں آسودۂ لحد ہیں۔ قبرستان ٹبری والا میں ضلع مردان کا سپاہی محمد حاکم مدفون ہے موصوف موضع دولت کار رہنے والا ہے اور 8 رجمنٹ سے منسلک تھا اس نے 2 ستمبر 1965ء کو شہادت پائی۔

ریاض احمد

مالوپتیال کے راجپوت گھرانے کے فرزند ریاض احمد پسرور احمد نے اسی جنگ میں کشمیر کے محاذ پر شہادت پائی۔ موصوف 1947ء میں فوج میں بھرتی ہوا تھا۔ ایک ماہ کی رخصت لے کر شادی کے لئے گھر آیا اگست جولائی 1957ء میں شادی ہوئی ۔ شادی کے ایک ہفتہ بعد فوراً جنگ پر واپس چلا گیا درہ بپریہ وادی لیپا میں 30 نومبر 1965ء کو دشمن کی بمباری کا نشانہ بنا۔ سرکاری اعزاز کے ساتھ مرحوم کو اسی جگہ دفن کر دیا۔ حکومت نے ان کے چھوٹے بھائیوں کو سرکاری خرچ پر تعلیم دلوائی اور ایک سو روپیہ ماہوار پنشن ان کی والدہ کے لئے منظور کی گئی۔ حکومت نے 'ستارۂ جرأت'، 'خدمتِ پاکستان' اور 'تمغۂ جنگ' جیسے اعزازات سے نوازا۔

عابد مجید

مولوی نیاز علی کے نواسے اور شیخ محمد عبدالمجید کے نورِ نظر تھے آپ 24 مئی 1944ء کو لاہور میں پیدا ہوئے حسن ابدال سے 1960ء میں میٹرک کا امتحان پاس کیا ابتدائی تعلیم کنونٹ اسکول مری اور ماڈل اسکول لاہور سے حاصل کی تھی 1962ء میں گورڈن کالج راولپنڈی سے انٹرمیڈیٹ کا امتحان اعلیٰ نمبروں سے پاس کیا۔ شہید کو بچپن ہی فوجی بننے کی خواہش تھی اس لئے آپ کاکول اکیڈیمی میں داخل ہو گئے۔ اور 17 اپریل 1965ء کو دو سالہ کورس مکمل کر کے پاکستانی فوج میں بطور سیکنڈ لیفٹیننٹ بھرتی ہو گئے۔ اکیڈیمی سے بہترین نشانہ باز اور بہترین گھڑ سوار کی حیثیت سے ایک شیلڈ بھی انعام میں حاصل کی پاک بھارت کی پہلی جنگ 1965ء میں چونڈہ کے محاذ پر دادِ شجاعت دیتے ہوئے آپ نے اپنی جان ملک و قوم پر نچھاور کر دی شہادت کے وقت آپ صرف اکیس برس کے نوجوان تھے اور 14 ستمبر 1965ء کی تاریخ تھی اپنی قربانی سے شہید اپنے ماں باپ اور خاندان کا نام روشن کر گئے ہیں ان کی شہادت نے ان کے والدین کو بہت متاثر کیا چنانچہ شہید کی یاد کو تازہ رکھنے کے لئے انہوں نے کئی رفاہی کام کئے ہیں۔

کیپٹن نسیم حیات

آپ شیخ عطاء اللہ اعزازی مجسٹریٹ کے صاحبزادے تھے تقریباً 24 مئی 1941ء میں پیدا ہوئے ساہیوال سے 56-1955ء میں میٹرک کا امتحان پاس کیا۔ گورنمنٹ کالج ساہیوال سے 1958ء میں انٹرمیڈیٹ کیا مزید تعلیم کے لئے لاہور چلے آئے اور فارمن کرسچین کالج سے 1960ء میں بی اے کی ڈگری لی اسی سال آپ پاکستانی فوج میں بطور سیکنڈ لیفٹیننٹ (توپ خانہ) بھرتی ہو گئے پاکستان بھارت کی پہلی جنگ ستمبر 1965ء میں آپ کی رجمنٹ ایک بکتر بند دستے کے ساتھ کھیم کرن کے محاذ پر تھی او پی (O.P) کی حیثیت سے اپنے توپخانہ کی رہنمائی کر رہے تھے کہ 21-22 ستمبر کی درمیانی شب کو دشمن کی گولی لگنے سے شہید ہو گئے 22 ستمبر کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ قصور ہی میں سپرد خاک کر دیا۔

مآخذ باب دہم

1- تحدیثِ نعمت۔ سر محمد ظفر اللہ خاں۔ صفحہ 123

2- سیالکوٹ ڈسٹرکٹ گزٹیر 1920ء لاہور 1921ء صفحہ 184، 186

3- سیالکوٹ ڈسٹرکٹ گزٹیر 1920ء لاہور 1921ء صفحہ 190

4- نوائے پسرور۔ جلد 1۔ شمارہ نمبر 14، صفحہ 2۔ دفاع نمبر۔ صفحہ 2، 6 ستمبر 1974ء

نوٹ برائے قارئین و محققین:

یہ تاریخی دستاویز اصل مطبوعہ کتاب سے من و عن قارئین کی علمی و تحقیقی رہنمائی کے لیے ڈیجیٹائز کی گئی ہے۔ اگر کوئی غلطی ہوئی ہے تو یہ ٹائپنگ کی غلطی ہو سکتی ہے۔ اگر کسی صاحبِ علم کو کسی مقام پر املا، تاریخ یا نام میں سہو نظر آئے تو برائے مہربانی تصحیح کے لیے ادارہ اپنا پسرور (pasrur.pk) کو مطلع فرمائیں تاکہ اسے فوری درست کیا جا سکے۔

← پچھلی قسط (9) سلسلہ تاریخِ پسرور — قسط 10 از 16 اگلی قسط (11) →

اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں

تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں

چینل جوائن کریں ↗

شاید آپ یہ بھی پڑھنا چاہیں

تمام خبریں دیکھیں
28 نومبر 2026•1 گھنٹے پہلے•عائشہ نور

پنجاب: ڈرون اڑانے پر عائد پابندی میں 30 دن کی توسیع

پنجاب میں کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر عائد پابندی میں 30 دن کی توسیع کر دی گئی۔

28 نومبر 2026•2 گھنٹے پہلے•طاہر محمود

لاہور: سیف سٹی پولیس نے دس سال سے لاپتہ خاتون کے اہلخانہ سے ملوادیا

لاہور(28 نومبر 2026): لاہور سیف سٹی پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے دس سال قبل لاپتہ ہونے والی خاتون کا سراغ لگا کر اسے بحفاظت اہلخانہ کے سپرد کر دیا۔

28 نومبر 2026•3 گھنٹے پہلے•وقاص احمد

منشیات فروش معاشرے کا ناسور

منشیات فروش معاشرے کا ناسور

28 نومبر 2026•3 گھنٹے پہلے•عائشہ نور

پی ایس ایل 12: ٹم پین ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ برقرار

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز ملتان سلطانز نے پی ایس ایل 12 کےلیے بھی سابق آسٹریلوی کپتان ٹم پین کو کوچ برقرار رکھا۔

28 نومبر 2026•4 گھنٹے پہلے•وقاص احمد

منشیات فروش معاشرے کا ناسور

منشیات فروش معاشرے کا ناسور

28 نومبر 2026•4 گھنٹے پہلے•طاہر محمود

شہری گھر سے باہر نکلتے وقت ماسک لگائیں، لاہور میں اعلان

لاہور: لاہور میں فضائی آلودگی خطرناک سطح پر پہنچ گئی ہے، اے کیو آئی 330 ریکارڈ کی گئی۔

تاریخِ پسرور (قسط 10): باب دہم — پسرور کے غازی و شہداء اور معرکہ چونڈہ 1965ء — صفحات 174 تا 182 | اپنا پسرور