ہفتہ، 28 نومبر 2026ء18 جمادی الثانی، 1448 ہجریھ
بریکنگ نیوز
تاریخِ پسرور (قسط 16): باب سیزدہم — مکمل کتابیات، 46 مطبوعہ، 5 قلمی اور 15 انگریزی مآخذ — صفحات 320 تا 328پنجاب: ڈرون اڑانے پر عائد پابندی میں 30 دن کی توسیعلاہور: سیف سٹی پولیس نے دس سال سے لاپتہ خاتون کے اہلخانہ سے ملوادیامنشیات فروش معاشرے کا ناسورپی ایس ایل 12: ٹم پین ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ برقرارمنشیات فروش معاشرے کا ناسورشہری گھر سے باہر نکلتے وقت ماسک لگائیں، لاہور میں اعلاندھند میں غیر ضروری سفر سے گریز کریںسیالکوٹ پولیس پنک موبائل پولیس اسٹیشن وین آج چاند چوک علاقہ حاجی پورہ میں خدمات فراہم کرے گی اہل علاقہ سہولیات سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیںسیالکوٹ پولیس بلیو موبائل پولیس اسٹیشن وین آج گاوں بونکن علاقہ تھانہ مراد پور میں خدمات فراہم کرے گی اہل علاقہ سہولیات سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیںتاریخِ پسرور (قسط 16): باب سیزدہم — مکمل کتابیات، 46 مطبوعہ، 5 قلمی اور 15 انگریزی مآخذ — صفحات 320 تا 328پنجاب: ڈرون اڑانے پر عائد پابندی میں 30 دن کی توسیعلاہور: سیف سٹی پولیس نے دس سال سے لاپتہ خاتون کے اہلخانہ سے ملوادیامنشیات فروش معاشرے کا ناسورپی ایس ایل 12: ٹم پین ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ برقرارمنشیات فروش معاشرے کا ناسورشہری گھر سے باہر نکلتے وقت ماسک لگائیں، لاہور میں اعلاندھند میں غیر ضروری سفر سے گریز کریںسیالکوٹ پولیس پنک موبائل پولیس اسٹیشن وین آج چاند چوک علاقہ حاجی پورہ میں خدمات فراہم کرے گی اہل علاقہ سہولیات سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیںسیالکوٹ پولیس بلیو موبائل پولیس اسٹیشن وین آج گاوں بونکن علاقہ تھانہ مراد پور میں خدمات فراہم کرے گی اہل علاقہ سہولیات سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیںتاریخِ پسرور (قسط 16): باب سیزدہم — مکمل کتابیات، 46 مطبوعہ، 5 قلمی اور 15 انگریزی مآخذ — صفحات 320 تا 328پنجاب: ڈرون اڑانے پر عائد پابندی میں 30 دن کی توسیعلاہور: سیف سٹی پولیس نے دس سال سے لاپتہ خاتون کے اہلخانہ سے ملوادیامنشیات فروش معاشرے کا ناسورپی ایس ایل 12: ٹم پین ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ برقرارمنشیات فروش معاشرے کا ناسورشہری گھر سے باہر نکلتے وقت ماسک لگائیں، لاہور میں اعلاندھند میں غیر ضروری سفر سے گریز کریںسیالکوٹ پولیس پنک موبائل پولیس اسٹیشن وین آج چاند چوک علاقہ حاجی پورہ میں خدمات فراہم کرے گی اہل علاقہ سہولیات سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیںسیالکوٹ پولیس بلیو موبائل پولیس اسٹیشن وین آج گاوں بونکن علاقہ تھانہ مراد پور میں خدمات فراہم کرے گی اہل علاقہ سہولیات سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیںتاریخِ پسرور (قسط 16): باب سیزدہم — مکمل کتابیات، 46 مطبوعہ، 5 قلمی اور 15 انگریزی مآخذ — صفحات 320 تا 328پنجاب: ڈرون اڑانے پر عائد پابندی میں 30 دن کی توسیعلاہور: سیف سٹی پولیس نے دس سال سے لاپتہ خاتون کے اہلخانہ سے ملوادیامنشیات فروش معاشرے کا ناسورپی ایس ایل 12: ٹم پین ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ برقرارمنشیات فروش معاشرے کا ناسورشہری گھر سے باہر نکلتے وقت ماسک لگائیں، لاہور میں اعلاندھند میں غیر ضروری سفر سے گریز کریںسیالکوٹ پولیس پنک موبائل پولیس اسٹیشن وین آج چاند چوک علاقہ حاجی پورہ میں خدمات فراہم کرے گی اہل علاقہ سہولیات سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیںسیالکوٹ پولیس بلیو موبائل پولیس اسٹیشن وین آج گاوں بونکن علاقہ تھانہ مراد پور میں خدمات فراہم کرے گی اہل علاقہ سہولیات سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں
تاریخ5 دن پہلے•23 نومبر 2026•وقت اشاعت: دوپہر 12:59
🇬🇧 English

تاریخِ پسرور (قسط 11): باب یازدہم — تاریخی مردم شماری، پیدائش و اموات اور آفاتِ ارضی و سماوی — صفحات 183 تا 190

ڈاکٹر سید سلطان محمود حسینمصنفِ تاریخِ پسرور و ماہرِ اقبالیات
تاریخِ پسرور (قسط 11): باب یازدہم — تاریخی مردم شماری، پیدائش و اموات اور آفاتِ ارضی و سماوی — صفحات 183 تا 190
مطالعہ کی سہولیات:
ک

کتاب: تاریخِ پسرور (مستند دستاویزی اشاعت)

مصنف: ڈاکٹر سید سلطان محمود حسین (ماہرِ اقبالیات، سوانح نگار و مؤرخ) | ناشر: سنگ میل پبلی کیشنز، لاہور

کتاب کا حوالہ صفحہ نمبر: صفحات 183 تا 190 | سلسلہ اشاعت: قسط 11 از 16

تعارفِ مصنف و دیگر تصانیف: ڈاکٹر سید سلطان محمود حسین کا شمار پاکستان کے بلند پایہ محققین اور سوانح نگاروں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے بالخصوص علامہ محمد اقبال اور خطۂ پنجاب کے علمی و تاریخی ورثے پر بیش بہا کتب تصنیف کیں۔ ان کی دیگر معروف تصانیف میں 'علامہ اقبال کے استاد شمس العلماء مولوی سید میر حسن: حیات و افکار' (مجلس ترقی ادب)، 'اقبال کی ابتدائی زندگی' (اقبال اکادمی پاکستان، 1986ء)، 'تعلیقاتِ خطباتِ گارساں دتاسی' (پی ایچ ڈی مقالہ، مجلس ترقی ادب)، اور 'اردو کی نثری تاریخ میں سرسید کا مقام' شامل ہیں۔ یہ کتاب تاریخِ پسرور پر سب سے مستند اور معتبر ماخذ تسلیم کی جاتی ہے۔

باب 11

آبادی

پسرور تاریخی اعتبار سے ایک اہم شہر رہا ہے۔ اس کی آبادی ابتدا سے لے کر انیسویں صدی کی ساتویں دہائی تک دروازوں کے اندر ہی رہی ہے۔ جب انگریزوں کی آمد سے یہاں قانون کی حکمرانی شروع ہوئی تو لوگ دروازوں سے باہر مکانات بنا کر رہائش اختیار کرنے لگے اور تقسیم ملک تک قدیم آبادی کے چاروں طرف اضافی بستیاں آباد ہو گئیں۔ اس طرح یہاں کی شہری آبادی میں اچھا خاصا اضافہ ہوا۔ 1867ء سے 1947ء تک آبادی ساڑھے سات ہزار سے لے کر نو ہزار تک کے درمیان رہی ہے۔ 1972ء تک اس میں تقریباً دس ہزار کا اضافہ ہو جاتا ہے۔ اس اضافے کی زیادہ تر تین وجوہات ہیں: (1) قریب و جوار سے کمہاروں کا یہاں آباد ہونا (2) دیہات سے نقل مکانی کر کے شہریوں زندگی بسر کرنے کے لیے لوگوں کا پسرور میں مستقل طور پر رہائش اختیار کر لینا (3) تقسیم ملک کے بعد بھارت سے مسلم مہاجرین کی آمد۔

آبادی کا ایک گوشوارہ ملاحظہ ہو:۔

1979ء میں آبادی تقریباً تیس ہزار (30000) ہے۔ کمیٹی کی حدود شوگر مل تک بڑھ گئی ہے۔ اس طرح دو گاؤں 'مالوپتیال' اور 'مل بالو' بھی اس کی حدود میں شامل ہو گئے ہیں۔

مذہب کے لحاظ سے شہر کی آبادی

پاکستان کی قومی اسمبلی نے 7 ستمبر 1974ء کو قادیانی اور لاہوری فرقہ کو غیر مسلم قرار دے دیا۔ پسرور میں ابتدا ہی سے گلگار اور اس کے دوسرے ساتھی مرزا غلام احمد کے پیروکار رہے ہیں۔ 1975ء میں سرکاری سروے کے مطابق پسرور میں مرزائیوں کی تعداد 124 تھی جن میں 82 افراد بالغ اور 41 نابالغ تھے۔

1969ء میں چرچ عیسائیوں کی تعداد یہ ہے۔ مرد: 240، عورتیں: 161

1867ء میں رہائشی مکانات: 3217 اور احاطے: 1206 تھے۔

1891ء میں مولانا شاہ محمد نے شہر کا سروے اس طرح کیا تھا:۔

کل آبادی: 9210 ، مقیم مرد: 4115 ، مقیم عورتیں: 4724 ، مسافر مرد: 281 ، مسافر عورتیں: 519

پیدائش و اموات

پچھلی صدی کے اعداد و شمار کا جب ہم موجودہ صدی سے موازنہ کرتے ہیں تو ہم یہ دیکھ کر حیران رہ جاتے ہیں کہ شرح پیدائش بڑی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ ایک گوشوارہ ملاحظہ ہو:۔

آفاتِ ارضی و سماوی

ضلع سیالکوٹ کی تحصیل پسرور ایک ایسا بدقسمت خطہ اراضی ہے جو پانی کی نایابی کی وجہ سے ترقی کی راہ سے بہت پیچھے ہے۔ پچھلی دو صدیوں میں یہ آفاتِ سماوی کا بھی شکار رہی ہے۔ جس کی وجہ سے یہاں کے لوگوں کے دکھوں میں اضافہ ہی اضافہ ہوا ہے اور لوگ یہاں سے دوسرے مقامات کو ہجرت کرنے پر مجبور ہو گئے تھے۔

1- قحط

ضلع سیالکوٹ میں پانچ ایسے قحط آئے ہیں کہ مورخین انہیں احاطہ تحریر میں لانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ چونکہ پسرور کا خصوصی علاقہ بارانی کہلاتا ہے یہاں کی کاشتکاری کا دارومدار بارش پر ہی ہوتا تھا۔ اس لیے جب کبھی بارش نہ ہوتی تو قحط نمودار ہو جاتا :

(i) سب سے پہلا قحط 1783ء میں پڑا۔ یہ قحط تین سال رہا۔ اسے سنہ چالیس (1840 بکرمی) کا قحط بھی کہتے ہیں۔ گندم ایک روپیہ کی چھ سیر تھی۔ لوگ فاقوں سے مجبور ہو کر کشمیر ہجرت کر گئے۔

(ii) دوسرا قحط 1812ء (1869 بکرمی) میں پڑا۔ یہ صرف دس ماہ رہا۔ گندم ایک روپیہ کی سوا چھ سیر تھی۔

(iii) تیسرا قحط 1834ء (1890 بکرمی) میں پڑا جو صرف چھ ماہ رہا۔ گندم ایک روپیہ کی آٹھ سیر تھی۔

(iv) چوتھا قحط 1861ء میں آیا۔

(v) پانچواں قحط 1869-70ء میں آیا۔ اس میں کچھ زیادہ اموات نہیں ہوئیں۔

2- طاعون

یہ بڑی مہلک بیماری ہے۔ بڑی تیزی سے پھیلتی ہے اور آناً فاناً سینکڑوں انسانوں کو موت کے گھاٹ اتار دیتی ہے۔ موجودہ صدی کے ابتدائی سالوں میں پنجاب اس مہلک بیماری کی لپیٹ میں آیا۔ 1901ء میں موضع سکھترہ اور شہزادہ باجوہ طاعون کے شکار ہوئے۔ 1902ء میں جنوری کے پہلے ہفتہ میں سیالکوٹ شہر اور اس کے گرد و نواح کے علاقے اس کا شکار ہوئے۔ 25 جنوری 1903ء کو پسرور شہر میں ساٹھ برس کا عزیز نامی مسلمان شخص طاعون کی بیماری میں فوت ہوا۔ وہ صرف دو روز بیمار رہا۔ 25 جون 1902ء تک 342 پسرور کے شہری طاعون سے لقمۂ اجل ہوئے۔ دو سال بعد یعنی 1904ء میں اس مہلک بیماری کا پھر حملہ ہوتا ہے اور 197 جانوں کا نذرانہ لے کر ٹلتی ہے۔ 1905ء میں طاعون سے 42 انسان مر جاتے ہیں۔ 1907ء اور 1911ء میں بھی طاعون کے حملے ہوئے جن سے اچھی خاصی نسل انسانی دنیا سے اپنا رشتہ منقطع کر گئی۔ 1911ء میں 296 انسان لقمۂ اجل ہوئے۔ ایک انگریز ڈاکٹر لیوس جونز (LEWIS JONES) مریضوں کے علاج کے لیے خصوصی طور پر سیالکوٹ سے پسرور آیا کرتا تھا۔

3- زلزلہ

4 اپریل 1905ء کو کانگڑہ اور دھرم شالہ میں بڑا سخت زلزلہ آیا۔ تین بار قیامت خیز جھٹکے آئے۔ جس سے کئی گاؤں اور قصبے تباہ ہو گئے۔ دھرم سالا (گھاسو کا قدیم نام ہے) بُری طرح تباہ ہوا۔ پسرور میں فجر کی نماز کے وقت یہ زلزلہ آیا تھا۔ جس سے پسرور شہر کے مکانوں کی دیواریں پھٹ گئیں چند لوگ زخمی ہوئے۔ البتہ یہاں جانی و مالی نقصان بہت کم ہوا۔ اس زلزلے میں بحیثیت مجموعی 18920 انسان اور 35929 مویشی ہلاک ہوئے تھے۔

4- انفلوانزا

1918ء کے موسم خزاں میں بمبئی اور کراچی کے شہروں میں یہ بیماری پھیلی اسی دوران دو ہندو بھابھڑے ان شہروں سے سیالکوٹ اور پسرور آئے اور اپنے ساتھ یہ بیماری بھی لیتے آئے ماہِ ستمبر میں ان کے آنے سے یہ بیماری سیالکوٹ اور پسرور میں پھیلی۔ آہستہ آہستہ اکتوبر کے مہینے میں پورے ضلع میں انفلوانزا پھیل گیا۔ دسمبر کے آخر تک اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد یہ تھی:۔

سیالکوٹ شہر : 999 | ضلع کے دوسرے مقامات : 32551

پسرور شہر : 189 | کل اموات : 33739

مآخذ باب یازدہم

1- سیالکوٹ ڈسٹرکٹ گزٹیر 1920ء لاہور 1921ء صفحہ 133

2- امپریل گزٹیر آف انڈیا جلد 22۔ آکسفورڈ 1908ء صفحہ 328

3- رجسٹر اموات میونسپل کمیٹی سیالکوٹ 1902ء

4- رجسٹر اموات میونسپل کمیٹی پسرور

5- کانگڑہ ڈسٹرکٹ گزٹیر۔ جلد 30/A۔ 1917ء لاہور 1918ء صفحہ 16

6- سیالکوٹ ڈسٹرکٹ گزٹیر 1920ء لاہور 1921ء صفحہ 161-32

نوٹ برائے قارئین و محققین:

یہ تاریخی دستاویز اصل مطبوعہ کتاب سے من و عن قارئین کی علمی و تحقیقی رہنمائی کے لیے ڈیجیٹائز کی گئی ہے۔ اگر کوئی غلطی ہوئی ہے تو یہ ٹائپنگ کی غلطی ہو سکتی ہے۔ اگر کسی صاحبِ علم کو کسی مقام پر املا، تاریخ یا نام میں سہو نظر آئے تو برائے مہربانی تصحیح کے لیے ادارہ اپنا پسرور (pasrur.pk) کو مطلع فرمائیں تاکہ اسے فوری درست کیا جا سکے۔

← پچھلی قسط (10) سلسلہ تاریخِ پسرور — قسط 11 از 16 اگلی قسط (12) →

اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں

تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں

چینل جوائن کریں ↗

شاید آپ یہ بھی پڑھنا چاہیں

تمام خبریں دیکھیں
28 نومبر 2026•1 گھنٹے پہلے•عائشہ نور

پنجاب: ڈرون اڑانے پر عائد پابندی میں 30 دن کی توسیع

پنجاب میں کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر عائد پابندی میں 30 دن کی توسیع کر دی گئی۔

28 نومبر 2026•2 گھنٹے پہلے•طاہر محمود

لاہور: سیف سٹی پولیس نے دس سال سے لاپتہ خاتون کے اہلخانہ سے ملوادیا

لاہور(28 نومبر 2026): لاہور سیف سٹی پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے دس سال قبل لاپتہ ہونے والی خاتون کا سراغ لگا کر اسے بحفاظت اہلخانہ کے سپرد کر دیا۔

28 نومبر 2026•3 گھنٹے پہلے•وقاص احمد

منشیات فروش معاشرے کا ناسور

منشیات فروش معاشرے کا ناسور

28 نومبر 2026•3 گھنٹے پہلے•عائشہ نور

پی ایس ایل 12: ٹم پین ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ برقرار

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز ملتان سلطانز نے پی ایس ایل 12 کےلیے بھی سابق آسٹریلوی کپتان ٹم پین کو کوچ برقرار رکھا۔

28 نومبر 2026•4 گھنٹے پہلے•وقاص احمد

منشیات فروش معاشرے کا ناسور

منشیات فروش معاشرے کا ناسور

28 نومبر 2026•4 گھنٹے پہلے•طاہر محمود

شہری گھر سے باہر نکلتے وقت ماسک لگائیں، لاہور میں اعلان

لاہور: لاہور میں فضائی آلودگی خطرناک سطح پر پہنچ گئی ہے، اے کیو آئی 330 ریکارڈ کی گئی۔

تاریخِ پسرور (قسط 11): باب یازدہم — تاریخی مردم شماری، پیدائش و اموات اور آفاتِ ارضی و سماوی — صفحات 183 تا 190 | اپنا پسرور